data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-02-5

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال کے علاقے ایکسپو سینٹر حسن اسکوائر کے قریب ایک شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار کو اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ سے نمبرز غائب کیے ہوئے دیکھا اور اس کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔وائرل وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں انڈیکیٹر آن کیے ہوئے ہے، جو نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی سطح پر پولیس کے طرزِ عمل پر سوالیہ نشان بھی کھڑا کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق، اہلکار نے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ سے اعداد مٹاکر ای چالان سے بچنے کی کوشش کی، جو حالیہ دنوں میں نافذ ہونے والے ‘‘فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم’’ کے تحت سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔شہریوں نے ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس کی دوہری پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘جب قانون نافذ کرنے والے خود قانون توڑیں گے تو شہریوں سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری

ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے  کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان ،بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے ، ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان ، نوپارکنگ پر 26 ، رانگ وے پر 14 ای چالان، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔

مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58 ، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • بنیادی  انفرا اسٹرکچر کے بغیر ای چالان سسٹم کا نفاذ: کراچی کی سڑکوں پر سوالیہ نشان
  • کراچی میں شہریوں کو ای چالان، ٹریفک پولیس کی اپنی خلاف ورزیاں
  • کراچی ،ای چالان کے بعد اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے
  • 6دنوں میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26ہزار ای چالان
  • شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • کراچی ، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی,6 دن 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری