کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں مبتلا تھے جبکہ 15 افراد کی حالت نازک رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وبا کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کسی متاثرہ فرد کو علاج سے محروم نہ رکھا جائے اور گاؤں میں فوری طبی کیمپس قائم کیے جائیں۔ ان کی ہدایت پر صاف پانی کے واٹر ٹینکرز متاثرہ علاقے میں روانہ کر دیے گئے جبکہ گاؤں میں آر او پلانٹ کو آئندہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں شامل کر لیا گیا ہے۔

لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مقامی پانی کے نمونوں میں آلودگی کی شرح حد سے زیادہ پائی گئی اور پانی کو انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں سخت نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ وبا دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ خود صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی اور بحالی ٹیموں کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق تین روزہ طبی آپریشن کے دوران بیشتر مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اسپتالوں میں ادویات اور آئی وی فلوئڈز کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ عوام کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ تمام محکمے الرٹ رہیں، صاف پانی کی فراہمی اور حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

اسلام آباد:گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار 2 لڑکیوں کی ہلاکت،صلح کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار 2 لڑکیوں ثمرین حسین اور تابندہ بتول کی ہلاکت کے مقدمے میں فریقین کی صلح کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے حکم نامے میں لکھا ہے کہ لڑکیوں کے ورثاء نے ملزم کو اللّٰہ کے نام پر معاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ کم سن ملزم فریقین کی صلح کے بعد پچھلے ہفتے رہا ہو چکا ہے، کیوں کہ ورثاء نے کہا تھا کہ انہیں ملزم کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں۔

حادثہ پچھلے دنوں اس وقت پیش آیا تھا جب 18 سال سے کم عمر ملزم نے تیز رفتار لگژری گاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد میں پی ٹی وی چوک پر اسکوٹی کو ٹکر مار دی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکا انتہائی لاپروائی سے گاڑی چلا رہا تھا، حراست میں لیے جانے کے بعد لڑکے نے یہ بھی بتایا کہ حادثے کے وقت وہ سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے ایک اہل کار کے مطابق حراست میں لیا گیا لڑکا اعلیٰ عدالتی شخصیت کا بیٹا ہے، جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی اسکوٹی چلانے والی لڑکی کے پاس بھی ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔

حادثے کے بعد ایک لڑکی کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ جج صاحب اظہارِ ہم دردی کے لیے گھر آئے تھے، انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ غلطی ان کے بیٹے کی ہے۔

والد کے مطابق اس ملاقات میں دیت پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔


متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد:گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار 2 لڑکیوں کی ہلاکت،صلح کا تحریری حکم نامہ جاری
  • کوئٹہ ،دوردراز کے علاقے سے آیا ہوا لڑکا صاف پانی کی تلاش میں سرگرداں ہے
  • سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت
  • سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان
  • سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 تا رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت
  • ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس دینے پر وزیراعلیٰ نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی
  • وزیراعلیٰ کے پی کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ، اپنا تعارف نہ کروانے پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس
  • وزیراعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب
  • دادو، نئی گاج ڈیم پر8 ماہ سے کام بند،وفاق کا نوٹس، کام شروع