2025-12-14@14:59:03 GMT
تلاش کی گنتی: 175
«روپے اور 36 ماہ کی قسط»:
ایم سی بی بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کی خریداری پر 0 فیصد مارک اپ پر قسطوں پر خریداری کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس پیشکش کے تحت صارفین آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 فیملی اور آئی فون ایئر کو بغیر کسی اضافی سود اور پروسیسنگ فیس کے 36 ماہ تک آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 ایئر سمیت ایپل کمپنی اپنی نئی مصنوعات کب متعارف کرائے گی؟ یہ محدود مدت کی پیشکش 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی، بکنگ کے لیے صارفین 042 یا 021-111-000-622 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئی فون 17 سیریز کے یہ ماڈلز 3 خوبصورت رنگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-24 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ملک میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود 73 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ڈاکٹرز کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آرحکام کے مطابق تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ30 ہزار 243 ڈاکٹرز رجسٹرڈ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب وائلڈلائف نے صوبے بھر میں پہلی بار وائلڈ لائف انفارمر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انفارمرز کو بھاری رقم انعام کے طور پر دی جائیگی، اس مہم کا مقصد غیر قانونی شکار، جالوں کے ذریعے پکڑنے اور چوری چھپے شکار کی سرگرمیوں کی روک تھام ہے جس میں شہریوں کو بھی فعال کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائلڈلائف حکام کے مطابق شہری اگر کسی بھی غیر قانونی شکار یا جال بچھانے کے بارے میں درست اور قابلِ تصدیق معلومات فراہم کرتے ہیں تو ان کی نشاندہی پر کارروائی کی جائے گی۔ معلومات درست ثابت ہونے اور کامیاب کارروائی کے بعد متعلقہ انفارمر کو سرکاری طور پر مقرر کردہ انعام بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-06-2 کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے آئی ایم ایف کے 11 دسمبر 2025 کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالرکی قسط کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) اورریسیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت جاری کی جانے والی یہ قسط ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران سخت مالی نظم وضبط اختیارکیا۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں سال کے 5 ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے بین الاقوامی ائیر پورٹس پر2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی ضبط کر لیا جبکہ ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت تجارت کے قواعدو ضوابط کے تحت ہوتی ہیں اور مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال خواتین کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گھر کے سربراہ محمد اقبال کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی اور ابتدائی طور پر یہ چیز سامنے آئی کہ گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی لیکن جب پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ ایک لاش پولیس کو اطلاع ملنے والے روز سے بھی دو روز پرانی تھی۔حکام کے مطابق گھر سے یاسین نامی شخص بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جب گھر کے...
ملک میں صنعتی اور زرعی ترقی کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ حکومت کی سفارش پر نیپرا نے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور کردیے ہیں اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہوگیا ہے۔ رعایتی نرخ اور اثرات نیپرا کے مطابق صنعتوں اور زرعی شعبے کے اضافی بجلی یونٹس پر فی یونٹ چارج 22 روپے 98 پیسے ہوگا۔ اس فیصلے کا خیرمقدم پاور ڈویژن نے کیا ہے اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ صنعتی پیکج سے ملک میں صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، پیداواری...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی 315 اندرونی سڑکوں اور 60 شاہراہوں کی تعمیر کےلیے 25 ارب روپے منظور کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ منظوری انہوں نے اپنی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں دی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہریوں کو خستہ حال انفراسٹرکچر اور ٹریفک جام سے نجات دلانے میں فنڈز رکاوٹ نہیں ہوں گے لیکن تعمیرنو کا کام فوری طور پر شروع ہونا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ بارشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکیں...
ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ بھاری بارشوں کے بعد کراچی کی سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں، میگا پروجیکٹس جاری ہیں جس کے باعث ٹریفک مسائل پیدا ہو رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ شہر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو مزید تکلیف نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے تاکہ کراچی کی 315 گلیوں اور 60 بڑی سڑکوں کی ازسرِ نو تعمیر کی جاسکے، جبکہ پورے شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی مناسب تنصیب کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں کا نظام مدت سے بدحالی کا شکار ہے، جہاں مرکزی شاہراہوں میں جگہ جگہ گڑھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں وفاقی حکومتی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کی بندش کے باعث افغانستان کو صرف ایک ماہ میں تقریباً 45 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جب کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر جاری اسمگلنگ سے پاکستان کو ہر سال تقریباً 3 کھرب 42 ارب روپے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے تجارت رکنے کے باوجود عام پاکستانی کی روزمرہ زندگی پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر 2025 کو پاکستانی سرحد کی بندش کسی ردعمل کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ تجارتی نظام کی بہتری اور اصلاح کا فیصلہ تھا۔ اس اقدام کا مقصد ان تمام راستوں کو بند کرنا تھا جن کے...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے امیر اداکار کی مالیت ساڑھے 13ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے،تاہم یہ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مجموعی دولت کا صرف 4فیصد ہے۔ ہمایوں سعید اس کے باجوودبھارتی اداکاروں پربھاس، رجنی کانت، اور رنبیر کپور سے زیادہ امیر ہیں۔ہمایوں سعید پاکستان کے سب سے امیر اداکار ہیں اور ان کی مجموعی دولت ساتھی پاکستانی اداکاروں جیسے فواد خان، ماہرہ خان، مایا علی، اور شاہدشاہ سے بھی زیادہ ہے۔ہمایوں سعید پاکستان کے ایک ممتاز اداکار، پروڈیوسر، اور ٹیلی ویژن اسٹار ہیں جو اپنے ہٹ ڈراموں جیسے میرے پاس تم ہو، بن روئے، کافر، اور دل لگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ لالی ووڈ کی ایک بڑی شخصیت کے طور پر، انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی حکومت نے جون سے ستمبر 2025 کے دوران آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع تفصیلات جاری کر دی ہیں، قومی معیشت کو 822 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب کہ جی ڈی پی اور زرعی شرحِ نمو میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ میں 0.3 سے 0.7 فیصد تک کمی کا امکان ہے، جس کے بعد مجموعی شرح نمو 4.2 فیصد سے گھٹ کر 3.5 فیصد تک آنے کا خدشہ ہے۔حکومت کے مطابق اس سال آنے والے سیلاب نے مہنگائی پر بھی براہِ راست اثر ڈالا، اور اگست...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں، جون تا ستمبر دوہزارپچیس کے سیلاب سے معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان ہوا، جی ڈی پی اور زرعی شرح نمو میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق جون تا ستمبر دوہزارپچیس سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی شرح نمو میں اعشاریہ تین سے اعشاریہ سات فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ترقی کی مجموعی شرح چار اعشاریہ دو فیصد سے کم ہو کر تین اعشاریہ پانچ فیصد تک آ سکتی...
فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی ایک پوسٹ کے بعد نیا تنازع شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیزے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بچوں کے سردی کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے ایک پوسٹ کی۔ اس کے بعد فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب میدان میں کودیں اور انہوں نے علیزے سلطان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اب اداکار فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس تنازع کے دوران نیا پینڈورا باکس کھولا اور اخراجات کے حساب سے سارا کھاتہ عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔ تابندہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر انکشاف کیا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کیلیے علیزے کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا...
اداکار فیروز خان کے بچوں کی کفالت کو لے کر نیا تنازع سامنے آیا ہے۔ سابق اہلیہ علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پر بچوں کے سردیوں کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے پوسٹ کی، جس کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب نے بھی ردعمل دیا۔ اب فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس معاملے پر تفصیلات سامنے رکھیں اور بتایا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کے لیے علیزے سلطان کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں، جس میں بچوں کی اسکول فیس اور دیگر ضروری اخراجات شامل ہیں۔ تابندہ کے مطابق یہ رقم عدالت میں ریکارڈ بھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تابندہ ملک کی اس وضاحت پر تنقید کی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے جمعہ کو بھارتی تیز گیندباز محمد شامی کی بیوی حسین جہاں کی سرزنش کی۔ عدالت نے کرکٹر کی اہلیہ سے پوچھا کہ کیا 4 لاکھ روپے کی رقم کافی نہیں؟۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ شامی کی اہلیہ شادی کے بعد سے بے روزگار ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کرکٹر محمد شامی سے ان کی بیوی کی طرف سے دائر درخواست پر جواب طلب کیا جس میں انہیں اور ان کی نابالغ بیٹی کو دیے جانے والے عبوری مینٹیننس الائونس میں اضافہ کی درخواست کی گئی تھی۔یہ معاملہ جسٹس منوج مشرا اور اجل بھویان کی بنچ کے سامنے آیا۔ سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ شامی...
کراچی: اندرون سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اربوں روپے فراہم کرنے کے باوجود بچوں کے علاج معالجے کی سہولتیں ناپید ہیں جہاں غریب شہری اپنے بچوں کے علاج کے لیے اپنی مویشیاں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو كنرى ضلع عمركوت کے رہائشی امتياز گشکورى نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میرے 10 ماه كے بیٹے غلام محمد کی حالت شدید غذائی کمی اور خسرہ وائرس کی وجہ سے تشویش ناک ہوگئی تھی، علاج کرانے کے لیے پیسے نہیں تھے لیکن اپنے بچے کی زندگی بچانے کے لیے بکری فروخت کی اور مٹھی اور كنرى کے ڈاکٹروں سے علاج كروايا لیکن میرے بیٹے کی حالت مزید خراب ہوگئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس...
لاہور (کامرس رپورٹر) ذرائع وزارت توانائی کا بتانا ہے کہ دباؤ کے باوجود متعدد آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کیے گئے اور ان معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے 3600 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ یہ بھی ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 20 سال قبل 40 آئی پی پیز سے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود کپیسٹی چارجزکی مد میں اربوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔ آئی پی پیزکے مہنگے معاہدوں سے عوام کی جیبوں سے 3.6 ٹریلین روپے سالانہ نکلوائے جانے تھے۔ صنعتکار برادری کا کہنا ہے کہ 40 خاندانوں نے آئی پی پیز معاہدے کر کے ملک کو یرغمال بنائے رکھا ہے، بند پاور پلانٹس کے باوجود اربوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت) آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے حکومت کو 3600 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 20 سال قبل40 آئی پی پیز سے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں، آئی پی پیزکے مہنگے معاہدوں سے عوام کی جیبوں سے 3.6 ٹریلین روپے سالانہ نکلوائے جانے تھے۔اس حوالے سے صنعتکار برادری کا کہنا ہے کہ 40 خاندانوں نے آئی پی پیز معاہدے کرکے ملک کو یرغمال بنائے رکھا ہے‘ بند پاور پلانٹس کے باوجود اربوں روپے وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ علاوہ پنجاب حکومت نے...
—فائل فوٹو وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے 3600 ارب روپے کی بچت ہوئی، دباؤ کے باوجود متعدد آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کیے گئے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 20 سال قبل 40 آئی پی پیز سے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں سے عوام کی جیبوں سے 3.6 ٹریلین روپے سالانہ نکلوائے جاتے تھے۔دوسری جانب صنعتکار برادری کا کہنا ہے کہ 40 خاندانوں نے آئی پی پیز معاہدے کر کے ملک کو یرغمال بنائے رکھا ہے، بند پاور پلانٹس کے باوجود اربوں روپے وصول کرنے والوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-18 کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6 کے راحت کمرشل میں نقب زنی کی ایک بڑی واردات پیش آئی ہے، جہاں نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر ایک فلیٹ سے 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق، واردات کا مقدمہ گزری تھانے میں خاتون شہری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون فلیٹ میں اکیلی مقیم تھیں اور واردات کے روز اپنے ایک عزیز کے گھر گئی ہوئی تھیں۔ جب وہ واپس آئیں تو فلیٹ کے دروازے کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا ہوا پایا۔پولیس ذرائع کے مطابق، ملزمان انتہائی منظم اور تجربہ کار معلوم ہوتے ہیں، جنہوں نے واردات کے دوران فلیٹ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ٹیکس دہندگان اربوں روپے مالیت کے اثاثے اور پرتعیش طرزِ زندگی رکھتے ہیں، مگر اپنے ٹیکس گوشواروں میں صرف معمولی آمدن ظاہر کرتے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق یہ افراد لگژری گاڑیاں، مہنگے برانڈڈ کپڑے، گھڑیاں اور بیگز استعمال کرتے ہیں اور غیرملکی دورے کرتے ہیں، لیکن انکم ٹیکس ڈیکلریشن میں بہت کم آمدن رپورٹ کرتے ہیں۔ ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے ممکنہ ٹیکس چوروں کی تفصیلات ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھیج دی ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: سینیٹرز نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید سزا کی تجویز کو مسترد...
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ سے دسمبر میں 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت 20 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ...
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ڈالر کی قدر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، اس مضبوطی کی چند اہم وجوہات شامل ہیں: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے دسمبر میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کی توقع، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی حجم کو 20 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے کم ہو کر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 282 روپے پر بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق نئی مانیٹری...
2 سال 7 ماہ میں 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، بدعنوانی ختم ہو جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ ادارے نے گزشتہ 2 سال 7 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، جب کہ اسی مدت میں نیب کا بجٹ صرف 15 ارب 33 کروڑ روپے رہا۔ سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہاکہ اس عرصے میں نیب نے ہر ایک روپے کے خرچ کے بدلے 548 روپے کی ریکوری کی، جو ادارے کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب نے ریکوری کا ریکارڈ قائم کردیا، 2025 کی تیسری سہ ماہی میں1100 ارب وصول انہوں نے بتایا کہ نیب کی گزشتہ 23 سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر 883 ارب روپے...
کوہستان اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نیب نے ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھی اور دست راز بلال شاہ کے گھر پر نیب نے چھاپا مارا، نیب نے ملزم بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کیا، ملزم کے ابیٹ آباد میں 6 کرور مالیت کے ایک پلاٹ نکلا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے اکاونٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں رکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی ایک...
پاکستان میں آئی فون 16 پرو استعمال کرنے والے صارفین اپنا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رجسٹرڈ کرانے کے لیے بھاری رقم ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ قسطوں میں ٹیکس ادا کر سکیں گے۔ بینک الفلاح کی جانب سے یہ سہولت بغیر سود (0% انٹرسٹ) کے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ صارفین باآسانی اپنے موبائل فون کو رجسٹرڈ کروا سکیں۔ بینک الفلاح کی ’الفا‘ ایپ کے ذریعے صارفین اب آئی فون 16 پرو کے پی ٹی اے ٹیکس کو مرحلہ وار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ مزید پڑھیں: آئی فون 17 کی وہ 7 خصوصیات کیا ہیں جن سے اس نے آئی فون...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کرکے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور ذراعت کو دی جائے گی، صنعت اور ذراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی، زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 سے کم...
معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ جن پر جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ اس کیس میں گرفتار ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے بار بار ضمانت کے لیے درخواستیں دی گئیں مگر انہیں ابھی تک ریلیف نہیں ملا اور کیس زیر سماعت ہے۔ اب اس حوالے سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈکی بھائی کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں ڈیڑھ کروڑ کی رقم ادا کرنے کا کہا گیا تاکہ یوٹیوبر کو ریلیف دلوایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ عروب جتوئی کی گفتگو،...
پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) دو دن کمی کے بعد سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج مستحکم ہیں۔ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے جبکہ 10گرام سونےکی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 5261 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4235 ڈالر پر برقرار رہا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے اہم راہداری کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر کل تک کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ طورخم ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ گزشتہ 9 دنوں سے آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔ اس بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی...
کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کی کم از کم حمایتی قیمت فی من 4500روپے مقرر نہیں کی تو وہ کسان اگلی فصل میں گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کو فی من 3500روپے پر خریدنے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ نرخ کسان کی اصل لاگت — جو کہ4000 سے5400 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے — سے کہیں کم ہے۔ ان کے بقول، حکومت کسانوں کے مشورے کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔ خالد حسین نے مزید کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ چاہتا ہے، خیرات نہیں۔ گزشتہ سیلاب نے پہلے ہی...
پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کو پائیدار، جامع اور ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط اقدامات کے ذریعے آگے بڑھانے کی بڑی پیش رفت کے طور پر، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے قومی ترقی کے اہم شعبوں میں 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 35 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 12 منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور کیے گئے ہیں، جب کہ 6 منصوبوں کی لاگت 280 ارب 20 کروڑ روپے ہے، جنہیں ایکنک (ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل) کو منظوری کے لیے بھجوایا گیا ہے۔ ایجنڈے میں خوراک و زراعت، طرزِ حکمرانی، صحت، اعلیٰ تعلیم، رہائش، سماجی بہبود، توانائی، ٹرانسپورٹ...
سوشل میڈیا پر شاہانہ زندگی کی نمائش، 20 سے زائد ٹیکس چوروں کی نشاندہی، کروڑوں کے اثاثے، بیرون ملک سفر، مہنگی گاڑیاں، ٹیکس کم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے بیس سے زیادہ ایسے کیسز کا پتا لگایا ہے جو کروڑوں روپے کے اثاثوں، گاڑیوں، کثرت سے بیرون ملک سفر کرنے اور سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی کی نمائش کر رہے ہیں لیکن اپنے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں میں نہ ہونے کے برابر آمدنی یا اثاثے ظاہر کرتے ہیں۔ ان بیس کیسز میں سے تین نمایاں مثالیں ہیں اور ان کے طرزِ زندگی کی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ایک شخص کی ملکیت میں 19 پرتعیش اور جدید ماڈل کی گاڑیاں ہیں جن کی مجموعی مالیت 62کروڑ 40لاکھ روپے بنتی ہے۔ تاہم اس نے مالی سال 2020...
کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی نیب نے گرفتارکرلیا جس کے بعد ان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا نیب ذرائع نے کہا کہ ملزم کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ابیٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں عرصہ دراز سے زیر علاج تھا۔ نیب زرائع نے کہا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ اور کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے، ملزم نے اپنی اہلیہ اور بھانجے کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائی ہیں۔ بعد ازاں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم کو اہلیہ سمیت احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب کے جج حامد مغل نے ملزم...
کراچی: ملیر میں پلاٹ پر تعمیرات کے دوران مقامی ٹرانسپورٹر کو پستول کی گولی بھیج کر 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کرلیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹرانسپورٹر کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانہ میں درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ میں مدعی سرفراز علی نے 16 اکتوبر کو ایف آئی آر نمبر 1541/25 زیر دفعات 427 ت پ، 384 ت پ، 385 ت پ، 337 H(ii) ت پ، 34 ت پ کے تحت درج کروائی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی سرفرار علی نے بتایا کہ میں شاہ لطیف کا رہائشی ہوں اور ٹرانسپورٹر ہوں۔ 21 ستمبر کو شاہ لطیف ٹاون میں اپنے پلاٹ 57/58 SC پر کام شروع کیا تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الگ الگ نیلامیوں میں مارکیٹ ٹریڑری بلز کی فروخت کے ذریعے مجموعی طور پر 775.9 ارب روپے اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز – فلوٹنگ ریٹ کے ذریعے اضافی 157.8 ارب روپے حاصل کرلئے۔اسٹیٹ بینک کے ڈومیسٹک مارکیٹس اور مانیٹری مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، ایک ماہ، تین ماہ، چھ ماہ اور 12 ماہ کی مدت کے ٹریڑری بلز کے لیے پرائمری ڈیلرز کے ذریعے ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے، جن کی سیٹلمنٹ 16 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔نیلامی میں مجموعی طور پر 775.9 ارب روپے کی منظوری دی گئی، جبکہ کٹ آف ییلڈز (منافع کی شرح) زیادہ تر مستحکم رہیں۔ ایک ماہ کے بلز کے لیے 11.11 فیصد، تین ماہ کے لیے 11.05 فیصد، چھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر قیمتوں نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونا 58 ڈالر کے نمایاں اضافے سے بڑھ کر 4 ہزار 198 ڈالر تک جا پہنچا، جو اب تک کی سب سے زیادہ اور بلند ترین سطح ہے۔عالمی مارکیٹ میں اس غیر معمولی اضافے کے اثرات فوری طور پر پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 972 روپے کے اضافے کے...
ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ،، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہو گیا- آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ،، آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی،، ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے،، صحت سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار رہا ،، وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں-طویل مدتی شراکت داری کو فروغ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے یکم ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ 60 دن میں سڑکوں کی استرکاری مکمل ہوگی مگر 40 دن گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ جہانگیر روڈ، ناتھا خان برج، ایس ایم توفیق روڈ، مرزا آدم خان روڈ، 7000 فٹ روڈ، نئی کراچی، ملیر ٹاؤن، ابراہیم حیدری، فور کے چورنگی سے چونگی تک ، چونگی سے نیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے ، اگست 2025 میں حکومتی قرضوں کا حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں حکومت کے ذمے قرضوں کا مجموعی حجم 78 ہزار 238 ارب روپے تھا، مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی ، اور اگست میں یہ حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے اندرونی قرضوں میں 915 روپے کمی آئی اور حجم 54 ہزار 988 ارب سے کم ہو کر 54 ہزار 73 ارب پر آگیا۔ البتہ بیرونی قرضوں میں ایک سو پینتیس ارب...
اٹلس ہونڈا نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ’ایس سی آسان‘ پلان کے تحت اپنی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے آسان اقساط کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کریڈٹ کارڈ ہولڈرز زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ اپنی پسند کی ہونڈا موٹر سائیکل 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ بینک کی جانب سے صرف ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی: 3 ماہ کے پلان پر 1.99 فیصد 6 ماہ کے پلان پر 5.99 فیصد 12 ماہ کے پلان پر 11.99 فیصد مزید پڑھیں: صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئیکون ای خریدنے کا سنہری موقع، مگر کیسے؟ منتخب ماڈلز کے لیے ماہانہ اقساط کی تفصیل: ہونڈا CD 70 کی سرکاری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’بلیک ہولز‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی میں آٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 3,943 روپے تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خالص گھی 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے شہریوں کے لیے 63 کروڑ روپے کا واٹر فلٹر پلانٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، روہڑی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 63 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا جدید واٹر فلٹر پلانٹ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ دریائے سندھ کے کنارے زیر تعمیر اس منصوبے کا حالیہ معائنہ ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹر پلانٹ ہے جو براہِ راست دریائے سندھ سے پانی حاصل کرکے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے صاف کرکے شہریوں کو فراہم کرے...
—فائل فوٹو قومی احتساب بیورو (نیب) نے فراڈ متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کر دیا، جس سے متاثرین کو براہِ راست رقوم منتقلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرلز ، نیشنل بینک کے حکام اور دیگر افسران شریک تھے۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ متاثرین کو اب دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے رقم کی واپسی کا عمل زیادہ شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔نیب حکام کے مطابق نئے سسٹم کے تحت بازیاب شدہ رقم اب براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، رقم کی واپسی...
حکومت نے بدھ کو منعقدہ ٹریژری بلز (ٹی بلز) کی نیلامی میں 175 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 201.8 ارب روپے جمع کرلیے، یوں مقررہ ہدف سے زیادہ رقم جمع ہوئی تاہم کٹ آف منافع کی شرح تقریباً برقرار رکھی، اس نیلامی میں بولیاں ایک کھرب روپے سے زائد موصول ہوئیں، لیکن حکومت نے مقررہ حد کے اندر رہتے ہوئے ہی فنڈز حاصل کیے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کُل ایک ہزار 71 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں جن میں سے 145.86 ارب روپے مسابقتی بولیوں اور 56 ارب روپے غیر مسابقتی بولیوں کے ذریعے منظور کیے گئے، یوں کُل 201.8 ارب روپے حاصل ہوئے۔ اسٹیٹ...
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز جنید عزیز کا کہناہے کہ ایک ماہ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق یکم اگست سےابتک گندم کی قیمت میں 35 روپے، آٹے کی قیمت میں 29 روپے کلواضافہ ہوا، یکم اگست کو گندم کی قیمت 62 روپے کلو تھی جو یکم ستمبر کو 97 روپے کلو ہوگئی، یکم اگست کو ڈھائی نمبر آٹا 76 روپے کلو تھا جو آج 99 روپے کلو ہوگیا ہے، یکم اگست کو فائن آٹا 79 روپے کلوتھا جو آج 108 روپے کلو ہوگیا ہے۔ جنیدعزیز کا کہناتھا کہ مقامی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 96 روپے کلو، عالمی مارکیٹ میں یہ قیمت 85 روپے ہے، پاکستان میں آج...
مالی سال 2026 کے ابتدائی دو ماہ میں مہنگائی کی شرح نمایاں کمی کے ساتھ 3.5 فیصد تک آ گئی ہے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 10.4 فیصد تھی۔ وزارتِ منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی اشیائے ضروریہ کی مؤثر نگرانی اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 14.1 فیصد اضافے سے 1,661 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ صرف اگست میں یہ اضافہ 13.5 فیصد ریکارڈ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 5 ستمبر کو 154,277 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18.1 کھرب روپے تک جا پہنچی۔ زرعی قرضوں میں 36.9 فیصد...
برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott CMG, OBE) نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کا سامنے کرنے...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ جبکہ عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔...
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلی بار وفاق کے انتظار کے بغیر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فنڈ دیا اور راشن کی بوریاں دینے کی بجائے فی خاندان 15 ہزار روپے کیش امداد کا فیصلہ کیا جس میں سے ایک دن میں ساڑھے 4 ہزار خاندانوں کو رقم منتقل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ بننے والے مزمل اسلم کون ہیں؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی بڑی مدد نہیں ملی صرف چند جنریٹر اور ادویات کے ٹرک آئے اور بونیر میں صرف 40 افراد کو چیک دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹیو پاور صارفین سے وصول کی جانے والی لیوی کا فائدہ بجلی گرڈ صارفین تک پہنچانے کی منظوری دے دی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جس کا آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس ہوا، اس نے گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں کے لیے خیموں، ادویات، خوراک اور دیگر ضروری سامان کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور متاثرہ کمیونٹیوں کی مدد کے لیے جلد بحالی کے اقدامات کے لیے تین ارب روپے کی منظوری دی۔ فورم نے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور نیٹ میٹرنگ کے مد میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (PTVC) کے حق میں 11 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری...
بی جے پی حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو 350 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹائٹل اسپانسرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ مودی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025‘ کے بعد کیا، جس کے نتیجے میں ان کے ریئل منی گیمز کے آپریشن بند ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت ریئل منی گیمنگ سروسز اور اس سے متعلق...
یوٹیلٹی اسٹورز پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم اور نواب شاہ ریجن میں ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کےسامان کی چوری کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ دیگر کئی ریجنز میں بھی مالی گھپلے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے تمام معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ شاہدہ بیگم کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بریفنگ دی۔ بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری ہوگئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پشاور ریجن نے گندم نجی گودام میں رکھی تھی جس کی موجودہ مالیت 14 کروڑ روپے ہے۔ سما ٹی وی کے مطابق آڈٹ حکام نے یہ بھی بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نواب شاہ ریجن کے 46 ملازمین نے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کا سامان...
سٹی 42 : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، باجوڑ، سوات اور شانگلہ کے لیے 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی ترسیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 89 ٹرکوں سے لیس امدادی سامان میں متاثرین کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1800...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) محکمہ زکوة و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اور گزارا الائونس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الائونس فراہم کیا جائے گا۔(جاری ہے) 6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اورانہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ زکو نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔سیکریٹری زکو عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔
کراچی: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل نے قومی شاہراہ پر دوران تلاشی کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان عبید اللہ ولد محمد خان پٹھان اور محمد پرویز ولد داؤد شاہ پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا، محکمہ نارکوٹکس نے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار نمبر BEV-440 اور منشیات ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ اور ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول سندھ اورنگزیب پنہور نے چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف روہڑی سرکل کی مسلسل کارروائیاں اچھی کارکردگی ہے، سندھ کے تمام سرحدی راستوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے، خفیہ...
لاہور، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیب نے چھ ماہ کے عرصہ میں مجموعی طور پر 547 ارب روپے کی ریکوری کر لی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال 2025ء کے پہلے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے جس کیمطابق عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے اپنی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کی کوشش جاری رکھی جائے گی تاہم رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے عرصے میں ادارے نے ریکارڈ ریکوریاں کی ہیں اور ہزاروں متاثرین کو ان کی رقوم واپس دلوائی ہیں۔ سال2025 ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں نیب نے456.3...
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، ان کے مطابق پنجاب کے کاشتکاروں کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی سپورٹ حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کی سپورٹ اور پیداوار میں اضافے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی اور کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے، اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود...
نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد لوٹی گئی رقوم ریکور کیں WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نیب عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اسی تسلسل میں 2025ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون ) میں نیب نے 345.3 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی جب کہ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 31 .547 ارب روپے کی ریکوری کی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ملک میں چینی کی بلا تعطل فراہمی نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی، حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاہدیکے باعث چینی ذخیرہ کی گئی۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ حکومت اور شوگرملز مالکان کے درمیاں چینی کی قیمت کا فارمولا طے پایا تھا معاہدے کے تحت جولائی کیلئے چینی کی ایکس ملز قیمت ایک 165 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی۔ ہر ماہ چینی کی ایکس مل قیمت میں دو روپے فی کلو اضافے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت اگلے تین ماہ میں چینی کی ایکس مل قیمت 171 روپے فی کلو تک ہونی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں طے شدہ اضافے کے پیش...
—فائل فوٹو سٹی کورٹ کراچی کے سینئر سول جج نے شادمان نالے میں گرنے سے خاتون اور دو ماہ کے بچے کی ہلاکت کے کیس میں فریقین کو 99 لاکھ روپے سے زائد ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی کے خلاف شہری کے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت سینئر سول جج نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے، قانونی ذمے داری تھی کہ سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی شاندار کارکردگی پر انہیں سراہا ہے اور باقاعدہ طور پر ایک تعریفی خط بھی ارسال کیا ہے۔ خط میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ اویس لغاری نے توانائی شعبے میں اصلاحات اور گردشی قرضے کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم کے مطابق اویس لغاری کی قیادت میں 780 ارب روپے کے گردشی قرضے کا خاتمہ ممکن ہوا، جو توانائی شعبے کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے۔ مزید برآں، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے مہنگے معاہدے ختم کیے گئے اور نئے مفید معاہدے طے پائے، جن میں 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے مکمل طور پر ختم کرنا بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے...
اسلام آباد؍ لاہور (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت چینی کی طے شدہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت بدھ کو چینی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت 165 روپے ایکس مل قیمت اور 173 روپے ریٹیل قیمت پر عملدرآمد یقینی...
ویب ڈیسک : وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ وزیرِاعظم کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی، بتایاکہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر وزیرِاعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی، کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی 2025)حکومت کا الیکٹرک بائیکٹس آسان اقساط پر فراہم کرنے کا فیصلہ،الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،اس منصوبے کووزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو سرکاری طور پر لانچ کریں گے،پیٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرنے اور ماحول دوست سفری ذرائع کو فروغ دینے کے مشن کے تحت حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس آسان اقساط پر فراہم کرنے کی سکیم تیار کرلی۔حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں ای بائیکس کی...
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قبائلی عمائدین اور مشران کے جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر آنے والے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی...
لاہور: محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکارڈ کی عدم فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2019 اور 2020 آڈٹ رپورٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ سولڈ ویسٹ منصوبے کے پی سی ون معاہدے اور ادائیگیوں کے ثبوت غائب کر دیے گئے۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بار بار یاددہانی پر بھی مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔ آڈٹ ٹیم کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی، کنسلٹنٹس کی فیس اور بینک گارنٹی کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس نے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا مؤقف اپنایا۔ آڈٹ کمیٹی نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی...
اسلام آباد ( اوصاف نیوز ) سپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینیٹ نے گزشتہ 6ماہ کی تنخواہ اکھٹی ہی وصول کرلی۔ سپیکر ، ڈپٹی سپیکر ، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین نے 6 ماہ کی تنخواہ کی مد میں تقریبا پچاسی 85 لاکھ روپے وصول کیے۔ ذرائع کا بتانا ہے تقریباً 19 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے تنخواہ وصول کی گئی تنخواہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ سے پلیکر اور چیئر مین سینیٹ کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی تنخواہ منتقل ہونے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کی تھی۔ اسرائیلی حملوں کی مذمت کیوں کی؟ ٹیرف10 فیصد اضافے کیساتھ لگادوں گا،ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ : واجد حسین انصاری) حکومت سندھ نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے احکامات کی روشنی میں مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافے سے متعلق اہم پیش رفت شروع کردی ہے اور صوبائی محکمہ محنت نے سندھ میں مزدور کی ماہانہ اجرت کم ازکم 42ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں مزدور کی کم ازکم اجرت میں اضافے کے لئے محکمہ محنت سندھ نے اہم پیش رفت شروع کردی ہے اور محکمے کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لئے باقاعدہ خط لکھ دیاگیا ہے جس میں کم ازکم ماہانہ اجرت 42ہزار روپے کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔مزدوروں کی کم از کم تنخواہ میں اضافے کا...
کراچی: شہر قائد میں بارش سے قبل اور بعد میں سڑکوں کی تباہ حالی سے ہر شہری پریشان ہے، دوسری جانب سوئی سدرن نے کھودی گئی سڑکوں کی اربوں روپے ادائیگی کی تصدیق بھی کردی ہے۔ کراچی میں بارشوں کے بعد سڑکوں کی تباہ حال صورتحال اور شدید عوامی دباؤ پر ایس ایس جی سی کی انتظامیہ جاگ گئی اور اربوں روپے کی مالیت کی ادائیگیوں سے متعلق آفیشل ڈیٹا جاری کردیا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق جولائی 2024ء سے جون2025ء تک روڈ کٹنگ اور سڑکوں کی مرمت کے لیے کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 11ارب 9کروڑ کی ادائیگی کی گئی۔ سب سے زیادہ ادائیگی ٹی ایم سی نارتھ...
کراچی: سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے ماہانہ 70 کروڑ روپے ہر ماہ صوبائی حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کے اداروں کے 30.9 ارب روپے کے واجبات ادائیگی تک کے الیکٹرک کو ستمبر 2024 سے ہر ماہ صارفین سے ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے 70 کروڑ روپے ہر ماہ سندھ حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کا نجی کمپنی کے ساتھ سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نجی کمپنی چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی چار بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔ شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ایسی مشینیں لگائی جائیں گی۔یہ مشین دو خانوں پر مشتمل ہے، بٹن اے دبائیں اور پلاسٹک کی بوتل اس میں ڈالیں پھر اپنا فون نمبر درج کریں اور بٹن بی دبا دیں۔ مشین کی اسکرین پر گرین کریڈٹس ظاہر ہوں گے جسے ایپ کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔نجی کمپنی کے چیئرمین گلفام عابد...
سی ڈی اے نے پیڈل ٹینس سائٹس کی شفاف نیلامی سے ایک اہم مالیاتی سنگ میل کو عبور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن ،چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت اور قائمام چیرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی سربراہی میں، سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ کلچر نے اسلام آباد میں 5 پریمیم پیڈل ٹینس سائٹس کی کامیاب نیلامی کرکے 7.6 ملین روپے ماہانہ کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔ نیلامی کا عمل شفافیت اور اوپن مقابلے کے سخت اصولوں کے تحت سر انجام دیا گیا، جس نے سرمایہ کاروں اور کاروباری...
ریاض: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی مالیت اور مراعات نے فٹبال حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ دنیا کے مہنگے ترین معاہدوں میں شمار ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے جس پر "2027" درج ہے۔ النصر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ معاہدے میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے اور...
ملک بھر میں موجود مافیاز کے باعث کھانے پینے کی اشیا عام لوگوں کے لیے بہت مہنگی ہو جاتی ہیں۔ نومبر میں کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں چینی کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو تک ہو گئی تھی، اس وقت شوگر مافیا اور شوگر مل ایسوسی ایشن نے حکومت کو کہا کہ ملک میں بہت زیادہ تعداد میں چینی موجود ہے لہٰذا چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ نقصان نہ ہو سکے، حکومت نے اس گارنٹی پر چینی کے ایکسپورٹ کی اجازت دی کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام رہے گا اور قیمت 145 روپے فی کلو سے نہیں بڑھے گی جس کے بعد حکومتی اجازت سے ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ...
بینکوں اور ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کےلیے ڈیٹا کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ سکیورٹیز، قرضہ جاتی سکیورٹیز، میوچل فنڈز اور منی مارکیٹ میں 5کروڑ تک رقم نئی سرمایہ کاری تصورہوگی جب کہ بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے بینکوں اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا، ایف بی آر ٹیکس گوشواروں سے حاصل معلومات شیڈول بینکوں کے ساتھ شیئرکرسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ڈیٹا سے ایف بی آر جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے موازنہ کرسکے گا، بینکوں اور ایف بی آرکی معلومات...
عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔ اس فلم نے ابتدائی تین روز میں ہی 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی تھی جو آج 16 دن گزر جانے کے بعد 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ 16 روز میں میگا بجٹ فلم ’لو گُرُو‘ نے اپنے بجٹ سے تین گنا زیادہ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فلم نے سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے ہی کی۔ پاکستان میں 22 جون تک فلم ’لو گُرُو‘ کی کمائی 37 کروڑ روپے رہی جب کہ بیرون ممالک سے بھی 33 کروڑ روپے کمائے تھے۔ بیرون ملک سب سے زیادہ...
اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 23 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی پالیسی وضاحت، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام اور مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 283.50 روپے پر آ گئی۔ زرمبادلہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی روپے پر دباؤ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) لاہور اور گرد و نواح کے بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں نیپرا نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے لیسکو نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، لیسکو نے 2019ء سے 2020ء کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا، کمپنی نے 2020ء سے...
عیدالاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ نے 55 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔ ریلیز کے آغاز سے ہی فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور یہ مشہور فلم ’مولا جٹ‘ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ ’مولا جٹ‘ نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں 11 کروڑ روپے کمائے تھے، جب کہ ’لو گرو‘ نے 12 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم ’لو گرو‘ نے اب تک پاکستان میں 29 کروڑ سے زائد جبکہ بیرون ممالک میں 26 کروڑ روپے سے زائد کمائے ہیں اور اب یہ فلم کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔ View this post...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ 2025-26 پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکال کر استحکام اور ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا عملی خاکہ ہے۔ حکومت نے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور ترجیح دی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ اگرچہ پی ایس ڈی پی کی مالیت کچھ کم ہے، مگر ترقیاتی اہداف بڑھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے 230 ارب روپے، کراچی-چمن شاہراہ کے لیے 100 ارب روپے اور ایم-8 منصوبہ بجٹ میں شامل کیا...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت کی جانب سے 344 ارب 64 کروڑ روپے کی گرانٹس اور اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے کیونکہ یہ قومی اسمبلی سے باضابطہ منظوری کے بغیر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اضافی اخراجات کیے جن میں آئی پی پیز کو دی جانے والی 115 ارب روپے کی گرانٹ، دفاعی اخراجات کی مد میں 59 ارب روپے، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 ارب روپے، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے 14 ارب روپے اور انسداد دہشت گردی کے لیے فوج کو دی گئی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) گزشتہ 2 ماہ کے دوران 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس سے متعلق مقدمات پر حکم امتناع ختم کر کے کیس نمٹا دیے۔ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنچ نے 424 ارب روپے کے ٹیکس کیسز نمٹائے۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ٹیکس اور ریونیو کیسز جلد نمٹانے کے لیے خصوصی ڈویژن بنچ قائم کیا گیا تھا۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے 150 ارب روپے کی ٹیکس ریکوری کے 94 مقدمات نمٹائے، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے 36 ارب روپے کے ٹیکس کیسز پر حکم امتناع ختم کیا۔ وزارت خزانہ...
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے پشاورمیں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بھی جرگہ میں شریک ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اخیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گیفنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،پاکستان کا دیاگیاسبق بھارت کبھی نہیں بھولے گا،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،عوام اور...