Jasarat News:
2026-07-24@01:30:30 GMT

اسٹیٹ بینک :نیلامیوں میں مارکیٹ ٹریڑری بلز کی فروخت

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

اسٹیٹ بینک :نیلامیوں میں مارکیٹ ٹریڑری بلز کی فروخت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الگ الگ نیلامیوں میں مارکیٹ ٹریڑری بلز کی فروخت کے ذریعے مجموعی طور پر 775.9 ارب روپے اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز – فلوٹنگ ریٹ کے ذریعے اضافی 157.8 ارب روپے حاصل کرلئے۔اسٹیٹ بینک کے ڈومیسٹک مارکیٹس اور مانیٹری مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، ایک ماہ، تین ماہ، چھ ماہ اور 12 ماہ کی مدت کے ٹریڑری بلز کے لیے پرائمری ڈیلرز کے ذریعے ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے، جن کی سیٹلمنٹ 16 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔نیلامی میں مجموعی طور پر 775.

9 ارب روپے کی منظوری دی گئی، جبکہ کٹ آف ییلڈز (منافع کی شرح) زیادہ تر مستحکم رہیں۔ ایک ماہ کے بلز کے لیے 11.11 فیصد، تین ماہ کے لیے 11.05 فیصد، چھ ماہ کے لیے 11.04 فیصد، اور 12 ماہ کے لیے 11.25 فیصد کٹ آف ییلڈ مقرر کی گئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے 10 سالہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز – فلوٹنگ ریٹ کے لیے نیلامی منعقد کی، جس سے 157.84 ارب روپے حاصل کیے گئے، جن میں 2.84 ارب روپے نان-کمپیٹیٹو بولیوں کے ذریعے شامل تھے۔ اس اجرا کے لیے کٹ آف پرائس 94.84 مقرر کی گئی، جبکہ موصول ہونے والی بولیاں 94.89 سے 92.93 کے درمیان تھیں۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک ارب روپے کے ذریعے کے لیے 11 ماہ کے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ