data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز کے بعد افغان طالبان اور بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جھوٹے اور گمراہ کن پراپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جن میں جعلی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف افغان اور بھارتی گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے، اور بھارتی میڈیا افغان جارحیت کو پاکستان سے جوڑ کر جھوٹی خبریں پھیلانے میں سرگرم ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ایک پاکستانی ٹینک پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ روسی ساختہ ٹینک تھا جو پہلے سے افغان طالبان کے زیر استعمال تھا، جس کی تصدیق فیکٹ چیکرز نے بھی کی۔

ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے دوستی گیٹ کی تباہی کے حوالے سے بھی گمراہ کن بیان سامنے آیا، جسے بھارتی میڈیا نے مزید بگاڑ کر پاکستان پر الزام تراشی کے لیے استعمال کیا۔ تاہم، سکیورٹی ذرائع کے مطابق دوستی گیٹ کو افغانستان کی جانب سے افغان طالبان نے آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا، جبکہ پاکستانی طرف کا گیٹ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

اس کے علاوہ، کابل میں ہونے والے ایک دھماکے کو بھی بھارتی اور افغان میڈیا نے آئل ٹینکر پھٹنے سے جوڑنے کی کوشش کی، جب کہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ پاکستانی فورسز کی جانب سے کی گئی پریسیژن اسٹرائیک کا نتیجہ تھا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے فیک نیوز پھیلانے کا ایک اور واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شمالی وزیرستان کے ایک شہری، عادل داوڑ، کو شہید پاکستانی فوجی قرار دیا گیا۔ تاہم، عادل داوڑ نے خود ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے ان جھوٹے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جعلی خبریں پھیلانے کے لیے فیک ویڈیوز اور AI ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہا ہے تاکہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغان طالبان بھارتی میڈیا اور بھارتی کی جانب سے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا