راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔ ان بیانات نے بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی عسکری مشین کو مزاح کا نشانہ بنا دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا کہ غیرضروری گھمنڈ اور غیر مناسب بیانات شہرت پر مبنی جارحانہ ذہنیت کو جنم دے سکتے ہیں، جو جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج لا سکتے ہیں۔ بھارتی فوجی پریس ریلیز میں موجود تضادات اتنے واضح ہیں کہ ان کا جواب دینا موزوں نہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی قیادت تاریخ کو اپنی من پسند شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بے بنیاد فلمی مناظر ترتیب دے رہی ہے۔ بھارت یہ قبول کرنے سے قاصر دکھائی دیتا ہے کہ معرکہ حق میں اسے فیصلہ کن شکست ہوئی اور اس کی غلط بیانی بے نقاب ہوئی ہے۔ جو مہم جوئی اور غلبہ پسند پالیسیوں پر اڑان بھر رہا ہے اور جس کا نقصان اس کے اپنے عوام اور ہمسایہ ممالک دونوں کو پہنچ رہا ہے۔ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح اہل اور مصمم عزم ہیں۔ کسی بھی جارحیت کا جواب تیز، فیصلہ کن اور شدید انداز میں دیا جائے گا، جو آئندہ نسلوں کے لیے یادگار رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت