Express News:
2025-11-24@11:48:03 GMT

پاکستان میں پہلی بار عالمی مقابلہ حُسن قرات کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عالمی مقابلہ حسن قرات منعقد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاھب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے عالمی مقابلہ حسن قرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی اور بابرکت دن ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم یہاں پر پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات منعقد کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ہم نے جن اصلاحات کا آغاز کیا تھا ہماری کوشش ہے کہ ہم وزارت مذہبی امور کو انہیں خطوط پر دوبارہ استوار کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے علماء و مشائخ کونسل کا کنونشن منعقد کرایا ہے، نظام صلوۃ اور قرآن بورڈ کے قیام کے لیے کام کا اغاز کیا، قرآن حکیم سرچشمہ ہدایت ہے اس حوالے سے تقریب کا انعقاد انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ 

سردار محمد یوسف نے کہا کہ دنیا کے 40 ممالک سے قراء حضرات اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جو ہمارے لئے بڑی سعادت کی بات ہے، اس سے ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی، قرآن کی زبان عربی ہے جو ہم سب کے لیے سیکھنا لازمی ہے تاکہ ہم قران پاک کو پڑھ اور سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اس بابرکت محفل کی وجہ سے ملک میں عربی کی تعلیم رائج کرنے میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی مقابلہ کہا کہ

پڑھیں:

اجتماع عام بدل دو نظام،  آصف لقمان قاضی کا عالمی اسلامی تحریکوں کے کردار پر خطاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور :جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے صاحبزادے اور امورِ خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی نے اجتماع عام بدل دو نظام کے دوسرے روز انٹرنیشنل سیشن میں نقابت کے فرائض سرانجام دیے اور عالمی اسلامی تحریکوں کے تاریخی و موجودہ کردار پر جامع خطاب کیا۔

آصف لقمان قاضی نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمیں ایک ایسی تحریک کے ساتھ وابستگی نصیب ہوئی جس کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ جیسی عبقری شخصیات نے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیاں قبل شروع ہونے والی یہ تحریک آج ایک عالمی تحریک کا روپ اختیار کر چکی ہے، جو انڈونیشیا، مراکش، یورپ، امریکا اور برازیل تک پھیل چکی ہے اور نہ صرف امتِ مسلمہ بلکہ غیر مسلموں تک بھی دعوت پہنچا رہی ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے غزہ میں بچوں، خواتین اور شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں دنیا ایک نئے عالمی نظام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے نظام کی بات کرتے ہیں جہاں عدل قائم ہو، روشنی ہو، امن ہو اور ظلم کے اندھیروں کا خاتمہ ہو۔

آصف لقمان قاضی نے مزید کہا کہ دنیا کی دو بڑی اسلامی تحریکیں امّ الحرکات کی حیثیت رکھتی ہیں، ایک  برصغیر میں جماعت اسلامی، جس کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے رکھی اور دوسری  عرب دنیا میں اخوان المسلمین، جسے امام حسن البنا شہید نے قائم کیا۔

انٹرنیشنل سیشن میں دنیا بھر سے شرکت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ البانیہ، افغانستان، الجیریا، الجزائر، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بوسنیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، لبنان، مقدونیہ، جنوبی افریقہ، سوڈان، ترکی اور دیگر ممالک کے اکابرین نے نظامِ نور ہورہا ہے پیدا کے عنوان سے اظہارِ خیال کیا، جب کہ ثمود فلوٹیلا کے معروف رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجتماع عام کے عالمی سیشن میں مقررین نے عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی جدوجہد، امت کے مشترکہ مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مفصل گفتگو کی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • عالمی مقابلۂ حسنِ قرأت ایک تاریخی اور قابلِ فخر اجتماع ہے، ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن
  • بنگلہ دیش میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جائے گا، بی این پی کا اعلان
  • قرآن و سنت کیخلاف تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرقیادت بچوں کے عالمی دن پر آگاہی واک
  • اجتماع عام بدل دو نظام،  آصف لقمان قاضی کا عالمی اسلامی تحریکوں کے کردار پر خطاب
  • وزیراعلیٰ سندھ کی سی ویو پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت
  • پی ایس ایکس میں پہلی بار ایک ماہ میں 16 ہزار 856 نئے سرمایہ کار رجسٹرڈ
  • پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں منعقد
  • نوشہروفیروز میں ماہی گیروں کے عالمی دن پر جلسے کا انعقاد