2025-11-13@15:08:23 GMT
تلاش کی گنتی: 164
«ووڈ کے»:
’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی اینکر تنقید کی زد میں
بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے حوالے سے جعلی خبر نشر کرنے پر بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ 11 نومبر کو اینکر کے چینل ’آج تک‘ پر یہ خبر چلائی گئی تھی کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے اس کو غلط قرار دیا۔ اس خبر کی وجہ سے انجنا اوم کشیپ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سخت تبصروں کا سامنا کررہی ہیں۔ معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کے مطابق جب پاکستان بنا وہ آٹھویں جماعت میں تھے، اپنے مسلمان استاد رکن الدین کے گلے لگ کے روئے جب وہ جارہے تھے۔ pic.twitter.com/ZnJ1FdjYJB — Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 12,...
ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیتندر معمولی حادثے کا شکار ہوگئے۔ 83 سالہ اداکار زرین خان کی دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچے تھے، جہاں ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر گر گئے۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں، فوٹوگرافرز اور دیگر شرکاء نے فوراً ان کی مدد کی۔ خوش قسمتی سے جیتندر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی، وہ خود اٹھ کھڑے ہوئے اور ہنستے ہوئے فوٹوگرافرز سے بات چیت بھی کی۔ “Oh No! Jeetendra ji Falls Down ???? pic.twitter.com/oR6lD5YyGa — Vikas Yadav (@DesignerVikasY) November 11, 2025 اداکار کے صاحبزادے تشار کپور نے میڈیا سے گفتگو میں مداحوں کو اطمینان دلایا کہ جیتندر کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا ’وہ بالکل...
بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کو 11 روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔ 89 سالہ دھرمیندر کی اسپتال منتقلی کے 11 روز بعد موت کی خبریں آج سامنے آئیں جس کے بعد مداحوں میں بے چینی پھیل گئی تاہم فیملی ذرائع نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور حالت ٹھیک نہیں ہے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر اگلے روز حالت بہتر نہ ہونے پر...
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، جو آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے اپنی کامیابی اور شہرت کا کریڈٹ خود کو نہیں بلکہ اپنی زندگی کی خواتین اور اپنی فلموں کی ہیروئنز کو دیا ہے۔ شاہ رخ خان، جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے فلمی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی، کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں کا سب سے بڑا کردار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ ایک گفتگو میں دی گارڈین سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے...
بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار کپور خاندان کی نجی اور فلمی زندگی پر مبنی خصوصی ڈاکیومنٹری نیٹ فلکس پر ریلیز کی جارہی ہے، جس کے ذریعے مداحوں کو اس لیجنڈری خاندان کے پس منظر، روایات اور تعلقات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں:کپور خاندان کو نریندرمودی سے کیوں ملنا پڑا؟ ڈاکیومنٹری کا عنوان Dining With The Kapoors ہے، جو 21 نومبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں کپور خاندان کی وراثت کو پیش کیا گیا ہے، جس کا آغاز پرتھوی راج کپور سے ہوا اور آج رنبیر کپور، کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور جیسے ستاروں تک پہنچ چکی ہے۔ نیٹ فلکس کی جانب سے جاری پوسٹر میں خاندان کی مختلف...
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔ زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔ جس...
بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور پشاور جانے کو ترس رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو دراصل اکتوبر 2022 میں بی بی سی اُردو کو لندن اسٹوڈیو میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ گفتگو کے دوران انیل کپور نے رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد اور دادا کا تعلق پشاور سے ہے۔ بی بی سی اُردو نے اس ویڈیو کو 3 سال...
بھارت میں ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بالی ووڈ پیسے، شہرت اور طاقت کی چکاچوند نگری ہے لیکن یہاں زندگی اتنی آسان نہیں ہے۔ بھاری قیمت چکانا ہوتی ہے۔ کئی ایک نوجوان اداکاراؤن کو اپنی عزتوں تو کچھ اداکاروں کو اپنی زندگی کا خراج دینا پڑجاتا ہے۔ نوجوان اداکار سچن چاندواڑے بھی ایسے ہی ابھرتے ہوئے نوجوان تھے جنھوں نے نیٹ فلکس کی سیریز سے اپنی پہچان بنائی۔ 25 سالہ سچن نے نہ صرف ممبئی میں بلکہ مراٹھی فلموں میں کامیابیاں اپنے نام کیں اور حال ہی میں آنے والی فلم (Asuravan) کا اعلان کیا تھا۔ آج جب وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہ نکلے اور بار بار...
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہرشوردھن رانے نے اپنی نئی فلم کے ٹکٹ خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کیخلاف بیانات دینے والے اداکار ہرشوردھن رانے کے فلاپ فلمی کیرئیر نے انہیں مداحوں کے سامنے اپنی کل ریلیز ہونے والی نئی فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرتے ہوئے ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا۔ ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’اس بار پلیز 9 سال انتظار مت کروانا پلیز ٹکٹس خرید لینا‘۔ View this post on Instagram ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار اسرانی طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ابتدائی زندگی اور تعلیم یکم جنوری 1940 کو جے پور میں پیدا ہونے والے گووردھن اسرانی کے والد کا قالین کا کاروبار تھا، تاہم انہوں نے خاندانی پیشے میں دلچسپی نہیں لی۔ اسرانی نے ابتدائی تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول جے پور سے حاصل کی اور راجستھان کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔ بعد ازاں وہ آل انڈیا ریڈیو جے پور سے بطور وائس آرٹسٹ منسلک ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) فلمی کیریئر اور یادگار...
سعودی دارالحکومت ریاض میں جوئے فورم کے اسٹیج پر اُس وقت فلمی دیوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا جب بالی ووڈ کے تینوں بادشاہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ یہ وہ منظر ہے جس کے لیے مداح برسوں آس لگائے ہوتے ہیں اور شاز و نادر ہی ایسا ہوپاتا ہے جب تینوں خانز ایک ساتھ کسی اسٹیج پر نظر آئے ہوں اور جب ایسا ہو تو مداحوں کا دیوانہ پن دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ ریاض کے ایک ایسے ہی اسٹیج پر جب مداحوں کے پُرزور اصرار پر عامر خان نے اپنی فلم کا مقبول گانا گنگنایا تو مداح خوشی سے جھوم اُٹھے۔ اسٹیج پر عامر خان کے عقب میں شاہ رخ اور سلمان...
عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف ’مسٹر بیسٹ‘ کی بالی ووڈ کے مایہ ناز فنکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ مسٹر بیسٹ نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا، کیا ہم سب کو اکٹھے کچھ کرنا چاہیے؟‘۔ ان چاروں شخصیات کی ایک ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ مداحوں نے اس تصویر پر مختلف ردِعمل دیا ایک صارف نے لکھا کہ ’امبانی کے بعد صرف مسٹر بیسٹ ہی ہیں جنہوں نے تینوں خانز کو ایک فریم میں لا کھڑا کیا‘۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا...
بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور اداکار کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق اداکار لمبے عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ پنکج دھیر کی موت کی خبر پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تھیٹر سے بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھانے والے پنکج نے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلموں سولجر اور بادشاہ میں بھی اہم کردار نبھایا تھا۔
بالی ووڈ کی نامور شخصیات نہ صرف اپنی اداکاری، اندازِ زندگی اور شہرت کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنتی ہیں، بلکہ ان کے بچوں کے نام بھی اکثر عوامی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔ متعدد ستارے اپنے بچوں کے لیے ایسے ناموں کا انتخاب کرتے ہیں جو نہ صرف منفرد ہوں بلکہ اپنے اندر ایک گہرا معنوی پہلو بھی سموئے ہوئے ہوں۔ ارباز خان اور شوری خان کی بیٹی سپارہ خان: حال ہی میں اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شُوری خان نے اپنی بیٹی کا نام سِپارہ رکھا، جو عربی زبان سے ماخوذ ہے اور قرآنِ مجید کے 30 حصوں میں سے ایک حصے کو سِپارہ کہا جاتا ہے۔ یہ نام روحانیت اور عقیدت کی عکاسی کرتا...
ہالی ووڈ کے مشہور جوڑے نکول کڈمین اور کیتھ اربن کے درمیان تقریباً بیس سال پر محیط شادی کے بعد علیحدگی کی خبروں نے فنی حلقوں کو گہرا دھچکا پہنچایا ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری گلوکار کی یہ شادی 2006 میں شروع ہوئی تھی جو اب اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ جوڑا کئی ماہ سے علیحدہ رہ رہا تھا، جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نکول کڈمین اس علیحدگی کے خواہش مند نہیں تھیں۔ دونوں کے درمیان دو دہائیوں پر محیط رشتے میں خوشیوں اور مشکلات کے کئی لمحات شامل تھے، جو اب اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی شادی کے ابتدائی دور...
ممبئی(شوبز ڈیسک) شاہ رخ خان کے بیٹے، آریان خان اپنے ڈیبیو شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔ بدھ کی شب ممبئی میں شو کی پریمیئر کے لیے بالی ووڈ کے بڑے ستارے جمع ہوئے جن میں مادھوری ڈکشت، انیل کپور، فرح خان، عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورشامل ہیں۔ شاہ رخ خان خود بھی اپنی بیوی گوری اور بچوں سہانا و ابرام کے ہمراہ بیٹے آریان خان کے ڈیبیو نیٹ فلکس شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی پریمیئر میں پہنچے۔ اس تقریب کے کئی لمحات وائرل ہوگئے۔ جن میں سے ایک کلپ خاص طور پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جس میں شاہ رخ خان...
ہالی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں، فلم سازوں اور دیگر تخلیقی شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون روکنا ہے جو مبینہ طور پر فلسطینیوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شریک ہیں۔ اس بائیکاٹ کا اعلان ایک اجتماعی حلف نامے کے ذریعے کیا گیا ہے جس پر ہالی ووڈ کی معروف شخصیات جیسے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اولیویا کولمین، ہدایتکارہ آوا ڈو ورنے، اداکارہ ٹلڈا سوئنٹن، مارول فلموں کے اداکار مارک روفیلّو، اور ہدایتکار ایڈم مکائے نے دستخط کیے ہیں۔ حلف نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ...
ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار، ہدایت کار اور سنڈینس فلم فیسٹیول کے بانی رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پائرٹس آف دی کیریبین کے اداکار جانی ڈیپ طویل وقفے کے بعد ہالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کی موت کی تصدیق ان کی پبلسٹی فرم کی سربراہ سنڈی برجر نے کی جن کے مطابق ریڈفورڈ نے ریاست یوٹاہ میں نیند کے دوران آخری سانسیں لیں۔ ریڈفورڈ نے 6 دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں لاتعداد یادگار کردار ادا کیے۔ انہوں نے ’بوچ کیسیڈی اینڈ دی سنڈینس کڈ‘ (1969)، ’دی اسٹنگ‘ (1973)، ’آل دی پریذیڈنٹس مین‘ (1976) اور ’دی نیچرل‘ (1984) جیسی کامیاب فلموں میں...
ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ عظیم اداکار اور ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کو جب صبح نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی کیی گئی تو وہ مردہ پائے گئے۔ وہ کافی عرصے سے نقاہت اور عمر رسیدگی سے جڑے دیگر امراض میں مبتلا تھے اور مختلف دوائیں لے رہے تھے۔ ریڈفورڈ کو نہ صرف آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے طور پر بلکہ ایک بااثر فلم ساز اور سنڈینس انسٹی ٹیوٹ کے بانی کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ 1937 میں سینٹا مونیکا، کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے ریڈفورڈ نے ابتدا میں پینٹنگ کی تربیت حاصل کی لیکن بعد میں اداکاری کی طرف راغب ہوئے اور جلد...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر لوگ بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دیتے ہیں۔ سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہت دیتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے...
دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان شوبز شخصیات نے اس بائیکاٹ کا اعلان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج کیا۔ اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں آسکر، بی اے ایف ٹی اے، ایمی اور کانز ایوارڈ یافتہ فنکار بھی شامل ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ ستاروں اولیویا کولمین، خاویر بارڈیم، سوزان سرینڈن، مارک رفالو، رض احمد، ٹلڈا سوئِنٹن، جولیا ساولہا، کین لوچ اور جولیئٹ اسٹیونسن نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خوفناک وقت میں خاموش نہیں رہ سکتے جب ہماری...
ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف ‘کیٹامائن کوئین’ نے مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کو ہلاک کرنے والی ڈرگ ڈوز فراہم کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا "کیٹامائن کوئین” کے نام سے جانی جانے والی ایک ڈرگ ڈیلر خاتون نے باضابطہ طور پر فرینڈز اسٹار میتھیو پیری کو وہ دوا فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جس نے انہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ جسوین سنگھا نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تھی لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان میں اپنی درخواست کو تبدیل کرنے پر رضامند ہوگئی اور اعتراف جرم کرلیا۔ جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کے اڈے چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے سنگین...
‘پائرٹس آف دی کیریبین’ فلم سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ طویل عرصے کے وقفے کے بعدانڈسٹری میں اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔ ڈیپ کے کیریئر کو اُس وقت بڑا دھچکا لگا جب اُن کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے ساتھ طویل اور متنازعہ قانونی جنگ شروع ہوئی۔ اس دوران انہیں نہ صرف بڑے پراجیکٹس سے نکال دیا گیا بلکہ ہالی وڈ کی دنیا سے باہر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: مشہور فلم ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک کے حملے میں ہلاک تاہم 2022 میں اپنی بیگم امبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں کامیابی کے بعد جانی ڈیپ آہستہ آہستہ اپنی ساکھ اور مقام بحال کررہے ہیں۔ رپورٹ...
ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ اداکارہ اینی ہتھاوے نیویارک میں اپنی آنے والی نئی فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔ اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم گرنے کے فوری بعد اینی ہتھاوے فوری اٹھ گئیں اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔ A post common by Page Six (@pagesix) اس تصویر میں اداکارہ کو بُری طرح گِرے ہوئے پاؤں مُڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا پھر گرنا ان کی فلم کی اسکرپٹ...
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلم *پتی پتنی اور وہ 2* کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھگڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا اور شوٹنگ روکنا پڑی۔ ویڈیو میں تین افراد کو عملے کے ایک رکن پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد بھی لڑائی میں شامل ہوتے دکھائی دیے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے، تاہم اس...
بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے اپنے ابتدائی کیریئر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ دولت مند اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوہا نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار رہنا چاہتی تھیں تاکہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکیں۔...
اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کی موت اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور ایوارڈز بھی وصول کیے وہ بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ اسپین سمیت غیر ملکی ممالک میں بھی مشہور تھیں۔ 2024 میں ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنی آخری فلم کی جو سیاسی اور سنسنی خیز تھی اس فلم کا نام Artificial Justice ہے جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں اے آئی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں معروف کار برانڈ کے خلاف تکنیکی خرابیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقامی وکیل کیرتی سنگھ نے دائر کیا، جنہوں نے 2022 میں 23.97 لاکھ بھارتی روپے کی کار خریدی تھی۔ ان کے مطابق کار میں چند ماہ بعد ہی سنگین تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں، جو حادثات کا سبب بن سکتی تھیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور اسے...
فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات
بالی وُڈ کی کلاسک فلم شعلے 15 اگست کو اپنی ریلیز کے 50 سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔ یہ فلم نہ صرف ہندی سنیما کی تاریخ کی یادگار ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے بلکہ اس کے تمام کردار — چاہے جے ہو، ویرو، گبر، ٹھاکر یا بسنتی — عوامی ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں۔ فلم شعلے ہیما مالنی اور دھرمیندر کے لیے ایک خاص مقام رکھتی ہے، کیونکہ جس طرح ویرو اور بسنتی کے درمیان اسکرین پر چنچل کیمسٹری نظر آتی تھی، اسی طرح شوٹنگ کے دوران حقیقی زندگی میں بھی دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ پروان چڑھ رہا تھا۔ ہیما کے مطابق، اس آف اسکرین رومانس نے فلم میں ان کے مناظر کو مزید دلکش...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد سندر سنگھ جولی کینسر سے لڑتے ہوئے 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد سندر سنگھ جولی کینسر سے طویل جنگ کے بعد 7 اگست کو انتقال کر گئے۔ شیرا نے کہا، ‘میرے والد سندر سنگھ جولی آج اپنے آسمانی ٹھکانے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ آخری رسومات ان کی رہائش گاہ پارک لگژری اندھیری ویسٹ، ممبئی سے شام 4 بجے شروع ہوں گی اور انہیں اوشیوارا شمشان گھاٹ لے جایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 4 ماہ قبل شیرا نے اپنے والد کی اٹھاسی ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس دلی پیغام میں شیرا...
بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کو دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازعے کے بعد چھرا گھونپ کر قتل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے بھوگال بازار لین، جانگپورہ میں پیش آیا، جب آصف نے دو نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی اسکوٹی ہٹائیں جو ان کے گھر کے دروازے کے سامنے کھڑی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں دونوں ملزمان موقع سے چلے گئے لیکن بعد میں واپس آ کر آصف کو چھرا گھونپ دیا۔ پولیس کو تقریباً 7 اگست کو رات 10:30 بجے اطلاع ملی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر آصف کو شدید زخمی اور خون میں لت پت پایا۔ اسے فوری طور...
بالی ووڈ اداکار ایم ایم فاروقی عرف للی پٹ نے شاہ رخ خان کی 2018 کی فلم زیرو میں بطور بونے شخص کی اداکاری پر تنقید کی ہے، اور اس کا موازنہ کمال ہاسن کی فلم اپّو راجا میں ان کی اداکاری سے کیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم زیرو، جس میں انہوں نے ایک بونے شخص کا کردار ادا کیا، باکس آفس پر ناکام رہی اور ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کی ناکامی کے بعد، شاہ رخ نے اداکاری سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے لیا تھا۔ اب ایک انٹرویو میں اداکار للی پٹ نے کہا کہ شاہ رخ خان نے زیرو میں کمال ہاسن کی نقل کرنے کی کوشش کی،...
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔ ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو” کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔ برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔ A post shared by Men’s...
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی اور ریلیز کے پہلے ہفتے میں 33 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ پنجابی ہارر فلم نے عالمی سطح پر اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے، 4 سے 6 جولائی کے دوران شمالی امریکا کے باکس آفس پر ٹاپ 12 فلموں میں 11واں مقام حاصل کر لیا۔ سینیمینیا ورلڈ کے مطابق، فلم نے اپنے دوسرے ہفتے میں 751,660 ڈالر کمائے، جس کے بعد شمالی امریکہ میں اس کی مجموعی کمائی 2.76 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ ’سردار جی 3‘ نے ’جیوراسک ورلڈ ری برتھ‘, ’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن‘ اور ’مشن امپوسیبل:...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو کے نئے سیزن کے پہلے مہمان کے طور پر اسکرین پر واپس آئے۔ اگرچہ ان کی صحت سے متعلق حالیہ افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم شو میں شرکت کے دوران وہ جسمانی طور پر توانا نظر آئے۔ اس کے باوجود، انہوں نے میزبان کپل شرما سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ متعدد سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے پروگرام میں مزید بتایا کہ وہ برین انیورزم، اے وی اسی طرح اے وی مالفارمیشن اور ٹریجیمینل نیورالجیا جیسے بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔ #SalmanKhan casually reveals he has brain aneurysm, AV malformation: ‘Iske bawajood kaam kar rahe...
ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو نیویارک میں جنسی جرائم کے میگا کیس کے دوبارہ ٹرائل میں مجرم قرار دیدیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے ری ٹرائل کے دوران 2006 کے ایک جنسی زیادتی کے الزام میں مجرم قرار دیدیا۔ عدالت نے ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے دوسرے الزام سے بری کر دیا جب کہ تیسرے الزام پر جیوری کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔ اس متفرق فیصلے کو وائنسٹین کے متاثرین، پراسیکیوشن، اور خود وائنسٹین کے لیے جزوی فتح یا ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو اداکاراؤں کو جنسی زیادتی مقدمے میں...
ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور انٹرٹینٹمنٹ کمپنی کے مالک ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی زیادتی مقدمات کی سماعت پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف فلم پروڈیوسر پر 2017 میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی تینوں خواتین نے جج کے سامنے اپنے بیانات قلم بند کرائے۔ علاوہ ازیں عدالت میں ملزم کے خلاف کچھ گواہ بھی پیش ہوئے جنھوں نے ان واقعات کی تصدیق کی۔ ایک متاثرہ خاتون جیسیکا نے بتایا کہ مجھے 2013 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور خاموش رہنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا۔ دوسری متاثرہ خاتون مریم ہیلی نے عدالت کو بتایا کہ میری رضامندی کے بغیر 2006 میں ان کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی گئی۔ تیسری متاثرہ خاتون کجا سکولا...
بھارت کی جانب سے فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے پاکستانی فنکاروں کے نام ہٹانے کے معاملے پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی‘، بالی ووڈ میں واپسی کے امکان پر ماہرہ خان کا ردعمل، صارفین برہم ماہرہ خان بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں ،تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اداکارہ کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ میری تصویر ہٹانے پر مجھے ایک سیکنڈ کے لیے بھی برا نہیں لگا۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لَو گورو’...
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کینسل کلچر یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتیں۔ ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔ فلم کی پروموشن کے دوران ایک تقریب میں ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے غیر واضح اور سوچا سمجھا جواب دیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندرونی طور پر خود پر توجہ دینی چاہیے اور اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بائیکاٹ یا منسوخی کلچر پر یقین نہیں رکھتی لیکن موجودہ حالات...
معروف امریکی ماڈل جیجی حدید اور ان کے بوائے فرینڈ بریڈلی کوپر مبینہ طور پر اپنے تعلقات کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماڈل کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جیجی حدید اور فرینڈ بریڈلی کے شادی کے بندھن میں بندھنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جبکہ وہ شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جیجی اس سے قبل امریکی گلوکار زین ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور یہ دونوں علیحدگی کے بعد بھی مشترکہ طور پر اپنی بیٹی کی پرورش کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram ...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے اثرات ایک بار پھر فن و ثقافت پر نظر آنے لگے ہیں۔ معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کو بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن کے پوسٹر اور ساؤنڈ ٹریک کور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فلم میں علی ظفر نے اہم کردار نبھایا تھا اور ان کے گانے فلم کی موسیقی کا نمایاں حصہ تھے، مگر اب سوشل میڈیا اور مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی نئی کور تصاویر میں ان کی موجودگی غائب ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری سطح پر ایک...
کانز فلم فیسٹیول نے اداکار تھیو ناوارو مسی کی ریڈ کارپٹ پر شرکت پر پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز نے یہ فیصلہ فلم ڈوسئیر 137 کے اداکار تھیو ناوارو مسی پر جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد کیا ہے۔ جن کا تعلق 2018، 2019 اور 2020 کے درمیانی عرصے سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار کو ان الزامات کی بنیاد پر فیسٹیول میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسرز، کیرولین بینجو اور کیرول سکوٹا، نے کہا کہ یہ الزامات فلم کی تیاری سے پہلے کے ہیں، تاہم متاثرہ افراد کے احترام اور الزامات کی نوعیت کے...
ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے کیلئے مشہور پائریٹس آف دی کیریبین اسٹار جانی ڈیپ مالی بحران کا شکار ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دور تھا جب جانی ڈیپ ہالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ "پائریٹس آف دی کیریبین” اور "فینٹاسٹک بیسٹس” جیسی کامیاب فلموں نے انہیں بین الاقوامی شہرت دی۔ 2012 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار قرار دیا، اور 2014 میں ان کی دولت کا تخمینہ 90 کروڑ ڈالر (900 ملین) لگایا گیا۔ تاہم وقت کے ساتھ جانی ڈیپ کی زندگی میں مالی بدانتظامی اور قانونی مسائل نے گہرا اثر ڈالا۔ ان کے سابق مینیجرز TMG نے دعویٰ کیا ہے...
ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپر شان ڈِڈی کومبس خواتین کو جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہپ ہاپ کے معروف موسیقار اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبس پر پیر کے روز انسانی اسمگلنگ (سیکس ٹریفکنگ) کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دوران سماعت، استغاثہ کی وکیل ایملی جانسن نے کہا کہ میوزک کمپنی ’بیک بوائے ریکارڈز‘ کے بانی نے خواتین کو رومانوی تعلقات کے ذریعے پھنسایا، انہیں کئی دنوں تک منشیات کے زیرِ اثر جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور کیا، اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے عدالت...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان امن کے حق میں ایک ٹویٹ پوسٹ کرنے پر جنگجو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے عتاب میں اس طرح گھر گئے کہ وہ اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سلمان خان کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت میں لکھی گئی ٹویٹ نے بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کو سیخ پا کردیا۔ انہوں نے محض یہ لکھا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ (پاکستان اور بھارت کے درمیان) جنگ بندی ہوگئی۔ اس پر انھیں سوشل میڈیا کے بھارتی صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جن کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے جنگ بندی کی حمایت کرکے بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کو نظرانداز کردیا۔ سلمان خان کی...
ہالی ووڈ اداکار جیکب برجر نے انسٹاگرام پر پاکستان اور فلسطین کے حق میں ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی : او آئی سی کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ دی کرنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جیکب برجر اپنی فلموں دیٹ ڈے اور اے جیو مسٹ ڈائی کے حوالے سے بھی خاصے مشہور ہیں۔ ان فلموں میں انہوں نے اپنے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی ہے۔ اپنی نئی ویڈیو میں برجر کو فلسطین اور پاکستان دونوں کی بھرپور حمایت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ اسرائیلی پالیسی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا...
ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار جیمز فولی 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فلمساز جیمز فولی طویل عرصے تک دماغ کے سرطان سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں “ففٹی شیڈز” فلم سیریز اور نیٹ فلکس کے مقبول ڈرامے “ہاؤس آف کارڈز” سمیت کئی نمایاں پروجیکٹس کے لیے شہرت حاصل تھی۔ اداکار کے قریبی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ 28 دسمبر 1953 کو بروکلن، نیویارک میں پیدا ہونے والے فولی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1984 میں فلم “ریک لیس” سے کیا۔ انہوں نے 1986 کی فلم “ایٹ کلوز رینج” کے...
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنے شائستہ رویے کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ حال ہی میں جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ان کی فلم مشن امپوسیبل: دی فائنل ریکوننگ کی پروموشن کی تقریب کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ریڈ کارپٹ پر موجود ایک خاتون مداح نے جذبات میں آ کر اداکار سے ملاقات کی، اس دوران غیر ارادی طور پر اس کا پاؤں ٹام کروز کے جوتے پر آ گیا۔ خاتون کی معذرت پر ٹام کروز نے نہایت خوش دلی سے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “آپ کو معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں! میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میرے جوتے پر پاؤں رکھا۔”...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے میٹ گالا 2025 میں پہلی بار شرکت کر کے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی تاہم ان کا ڈیبیو لُک مداحوں کے دل جیتنے میں ناکام رہا۔ کنگ خان کے اس بین الاقوامی فیشن ایونٹ میں شرکت کی خبر آتے ہی مداحوں نے ان کے لک کا بے صبری سے انتظار شروع کر دیا تھا، خاص طور پر جب مشہور ڈیزائنر سبیاساچی کا نام ان کے ساتھ جوڑا گیا۔ شاہ رخ خان نے اس تقریب میں سیاہ رنگ کے لباس میں شرکت کی، جو بظاہر منفرد اور شاہانہ تھا تاہم ان کے لُک کو لے کر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے ان...
بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے تعلقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حال ہی میں انڈین میڈیا کی وپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے نہ تو سارہ اور نہ ہی سدھانت کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ ’سدھانت اور سارہ کی دوستی ابھی نئی ہے، اس لیے یہ سمجھ آتا ہے کہ وہ اس خبر کو منظرعام پر نہیں لانا چاہتے۔ اور...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے اداکار بابل خان کے انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹوٹ پڑنے اور بالی ووڈ کو ‘جعلی انڈسٹری‘ کہنے کے چند گھنٹے بعد ان کے اہلخانہ اور ٹیم نے ایک بیان جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بابا میں ہار نہیں مانوں گا، آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘ بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی ہے اور یہ کہ بابل خان ایک مشکل وقت گزار رہے ہیں۔ تاہم اہل خانہ نے یہ بھی کہا کہ بابل ٹھیک ہیں اور وہ جلد مزید بہتر ہوجائیں گے۔ اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بابل خان نے اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنے دماغی صحت...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے WAVES 2025 میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سینما انفراسٹرکچر دنیا سے بہت پیچھے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں جاری عالمی آڈیو ویژول و انٹرٹینمنٹ سمٹ WAVES 2025 کے دوران اداکار عامر خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات پر کھل کر بات کی۔ View this post on Instagram A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla) انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں فلمی بنیادی ڈھانچے کی شدید کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں صرف 10,000 سینما اسکرینز ہیں، جبکہ امریکہ، جس کی آبادی ہماری ایک تہائی ہے، کے پاس تقریباً 40,000 اسکرینز موجود ہیں۔‘ View this post on...
بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں جونی لیور سے مشابہت رکھنے والے مداح کو ان کے سامنے ہی ان کی نقل اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جونی لیور کے سامنے ہو بہو ان کے جیسی اداکاری کرنے پر وہ بھی حیران رہ گئے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ دونوں کے درمیان 19,20 کا ہی فرق لگ رہا ہے۔ 19-20 ka hi Farak Hai BC ???? pic.twitter.com/Wv2TFMNLcw — POSITIVE FAN (@imashishsrrk) April 29, 2025 جولی نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ دونوں تو ہو بہو ایک جیسے لگ رہے ہیں۔ Same...
پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کیساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور حالیہ طور پر وانی کپور شامل ہیں۔ A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) فواد خان نے سونم کپور کو ایک صاف گو شخصیت قرار دیا جو بلا جھجک اپنے دل کی بات کہہ دیتی...
پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کیساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور حالیہ طور پر وانی کپور شامل ہیں۔ فواد خان نے سونم کپور کو ایک صاف گو شخصیت قرار دیا جو بلا جھجک اپنے دل کی بات کہہ دیتی ہیں، اور کہا کہ وہ ایک اچھی دل...
بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں وہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک شاہانہ زندگی گزارتے ہیں، جہاں دنیا کی بہترین سہولیات ان کی دسترس میں ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ مشہور شخصیات کے پاس نجی طیارے بھی ہیں جو ان کی پرتعیش زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ شاہ رخ خان، سیف علی خان، پریانکا چوپڑا، امیتابھ بچن، اور اجے دیوگن ان ستاروں میں شامل ہیں جن کے پاس ذاتی طیارے ہیں۔ یہ طیارے وہ تعطیلات، فلموں کی شوٹنگ یا پروموشنز کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ اپنے مصروف شیڈول کو با آسانی مینج کر لیتے ہیں۔ شاہ رخ خان: ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان...
بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری تھیں کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے درمیان طلاق ہو گئی ہے لیکن دونوں کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر ایشوریا رائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فیملی کی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں ایشوریا رائے کو اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا کے ہمراہ دیکھا جا...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک ہوگئی۔ ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ فلم مختلف غیرقانونی ویب سائٹس پر ناظرین کے لیے ایچ ڈی فارمیٹ میں دستیاب ہوگئی جس سے فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کتنے اثاثوں کے مالک؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں 1919 کو جلیانوالہ باغ میں پیش آنے والے سانحے کی کہانی کے گرد گھومتی اس فلم کا مداحوں کو شدید انتظار تھا اور اکشے کمار نے فلم کی اسکریننگ سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں سے کہا تھا کہ وہ فلم دیکھنے...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور نے پاکستانی سُپر اسٹار اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں پرکشش شخصیت قرار دے دیا۔ وانی کپور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے یہ سوال نہ کریں‘۔ یہ بھی پڑھیں: ’فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے‘، فواد خان کی بالی ووڈ فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار کیوں؟ میزبان کے اصرار پر وانی کپور نے بتایا کہ فواد خان ان کے پسندیدہ ساتھی اداکار ہیں وہ بہت اچھے اور مددگار ہیں۔ انہوں نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
پاکستانی معروف اداکارہ، فیشن ماڈل، یوٹیوبر و ٹک ٹاکر ربیکا خان کا بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح ہیں۔ ربیکا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ربیکا نے پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد معروف کامیڈین کاشف خان سے ملنے آئے تھے اور کہا کہ سر ہم آپ کو دیکھتے ہیں اور آپ کو فالو کرتے ہیں کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ‘۔ میزبان کے پوچھنے پر کہ ان کے والد کاشف خان نے کون سے پراجیکٹ میں شاہ رخ...
بالی ووڈ اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنے سر کے بال منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے یہ قدم خود کو روایتی خوبصورتی کے معیار سے آزاد کرنے کے لیے اٹھایا۔ شانتی پریا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے آنجہانی شوہر کا کوٹ پہنے نظر آئیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں سر منڈوایا اور میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہم اکثر زندگی میں حدود طے کرتے ہیں اور قوانین کے مطابق چلتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔ View this post on Instagram ...
بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ گووندا اور سنیتا آہوجا کے بیٹے یشوردن بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سائی راجیش کی اگلی فلم میں اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ یشوردن اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر ڈشوم، باغی اور کِک 2 جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ بیٹے کے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو پر سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا راستہ خود بنائیں گے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سنیتا نے کہا کہ ’میں ماتا رانی سے پرارتھنا (دعا) کرتی رہی ہوں کہ یش کو بہت زیادہ یش (شہرت) ملے اور وہ دنیا میں اپنی پہچان بنائے۔ میں نے ماتا...
بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ خاندان کا نام لگانا کیوں پسند نہیں کرتیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے بتایا کہ وہ ایک ایسے خاندان سے ہیں جس کا بالی ووڈ سے کئی برسوں سے تعلق رہا ہے اس لئے انہوں نے اپنے خاندان کی میراث کے دباؤ سے بچنے کے لیے ایسا کیا۔ مائی نیم از خان کی اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں داخل ہو رہی تھیں، ان کی والدہ اور لیجنڈ اداکارہ تنوجا نے بھی اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کی بالی ووڈ میں والدہ سمیت دادی اور دادا کی طرف سے بھی لیگیسی ہے جس کا کاجول پر دباؤ ہوسکتا ہے۔ ...
معروف اداکار نے جاوید شیخ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر ان کی 'بالی ووڈ خانز' سے ملاقات ہوئی تو وہ تینوں کو ایک نصیحت کرنا چاہیں گے۔ سلمان خان کی فلم 'سکندر' دبنگ اسٹار کی ناکام ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس نے توقعات سے نہایت کم بزنس کیا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں عامر خان 'لال سنگھ چڈھا' بھی فلاپ ہوگئی تھی اور انھوں نے تب سے کوئی فلم نہیں کی ہے۔ شاہ رخ خان بھی 2018 میں اپنی فلم زیرو کے فلاپ ہونے پر اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرچکے تھے تاہم 2023 میں 'پٹھان' اور 'جوان' جیسی فلموں سے کم بیک کیا ہے۔ بالی ووڈ پر دہائیوں تک راج کرنے والے تینوں خانز اب 60 سال کے ہوچکے ہیں...
برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ الزامات مختلف ادوار میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق ہیں۔ رسل برانڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رسل برانڈ پر دو مرتبہ جنسی زیادتی، ایک بار زبردستی جنسی عمل اور ایک بار جنسی حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات چار مختلف خواتین کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جنہوں نے پولیس سے رجوع کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اور متاثرہ خواتین یا معلومات رکھنے والے...
پاکستانی معروف ماڈل و اداکار عفان وحید نے لندن میں پیش آنے والے مزاحیہ قصے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔ حال ہی میں نجی چینل کے عید شو میں اداکار نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آئے دلچسپ واقعے کی روداد سنا دی۔ انہوں نے شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح بھارتی فینز انہیں غلطی سے رنبیر کپور سمجھ بیٹھے۔ عفان وحید نے بالی ووڈ سیلبرٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں لندن میں ایک ریستوران سے نکل رہا تھا تو 3 بھارتی فینز مجھے غلطی سے بالی ووڈ سیلبرٹی سمجھ کر ان کا نام چیختے ہوئے میرے پاس آئے اور کہا کہ...
MUMBAI: بالی ووڈ کے نامور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلمی خدمات کے اعزاز میں راجیہ سبھا کی ایک ممبر نے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل کوئی نہیں بلکہ خود ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے کی، انہوں نے راجیہ سبھا سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے شوہر بھارت کے سینیئر اداکار امیتابھ بچن کی کلاسک فلموں "دیوار” اور "شعلے” کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ مزید پڑھیں: جب سنیل دت نے امیتابھ بچن کی آواز کو ’پہاڑی کوّے جیسی‘ قرار دیا تھا جیا بچن نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ "دیوار” اور "شعلے”...
بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کنور لوکیش راہول والدین بن گئے، ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کی دنیا سے بنی جوڑی کے یہاں پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس جوڑی نے اپنے یہاں آنے والی ننھی مہمان کی خوشخبری مداحوں کو انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج ہونے والے میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔ عمران ہاشمی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی جاوید شیخ سے ملاقات ہوئی تو وہ صرف 20 سال کے تھے اور چونکہ وہ ہم عمر نہیں تھے اس لیے کبھی دوست نہیں رہے اور نہ ہی ان کے بے تکلفانہ تعلقات تھے۔ جاوید شیخ کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کیے جانے کے الزام پر عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا کچھ بھی یاد نہیں ہے اور ان سے متعلق جو گفتگو کی جا رہی ہے وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن...
مشہور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کیخلاف فلم کے سیٹ پر دو خواتین کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی سنیما کی ایک مشہور شخصیت ڈیپارڈیو کو حالیہ برسوں میں جنسی زیادتی کے کئی الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ 76 سالہ ڈیپارڈیو مسلسل کسی بھی غلط کام سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم یہ پہلا کیس ہوگا جس کے لیے اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ ڈیپارڈیو کے وکیل، جیریمی اسوس نے کہا کہ یہ مقدمہ ان کے مؤکل کے خلاف ’جھوٹے الزامات‘ پر مبنی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلم اسٹار کی صحت کی خرابی کی وجہ سے ابتدائی سماعت ملتوی ہونے کے عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ...
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بالی ووڈ کے بعد سیاست میں انٹری دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو بہتر بنانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی اہم میچز میں فتح دلانے والے ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے...
سٹی 42 : لالی ووڈ انڈسٹری کے فائٹر ایکٹر مشتاق گبر انتقال کر گئے ۔ 70 سالہ مشتاق گبر گردوں اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا ۔ مشتاق گبر نے تین سو سے زائد فلموں میں بطور فائٹر ایکٹر پرفارم کیا ۔
بالی ووڈ کے سابق اداکار اور ہدایتکار و پروڈیوسر راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’کرش 4‘ کی ہدایت کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ان کے بیٹے اور بالی وڈ سپر اسٹار ہریتک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ایک انٹرویو میں راکیش روشن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہتر ہے کہ میں یہ کام اس وقت کروں جب میں مکمل طور پر ہوش و حواس میں ہوں تاکہ میں پورے عمل کو نظر میں رکھ سکوں اور یہ دیکھ سکوں کہ آیا صحیح طریقے سے کام ہو رہا...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ کی دوستی کے چرچے ہونے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ونیسا ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ہیں، ان کے ٹائیگر ووڈ سے تعلقات سنجیدہ نہیں لیکن اسی جانب بڑھ رہے ہیں۔دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں، یہ دونوں نجی زندگی پرائیویٹ رکھتے ہیں اور دونوں والدین بھی ہیں۔دونوں میں ابتدائی طور پر صرف دوستی ہوئی لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، مبینہ...