علی ظفر کو بھی بالی ووڈ فلم اور گانوں کے پوسٹرز سے نکال دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے اثرات ایک بار پھر فن و ثقافت پر نظر آنے لگے ہیں۔ معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کو بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن کے پوسٹر اور ساؤنڈ ٹریک کور سے ہٹا دیا گیا ہے۔
فلم میں علی ظفر نے اہم کردار نبھایا تھا اور ان کے گانے فلم کی موسیقی کا نمایاں حصہ تھے، مگر اب سوشل میڈیا اور مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی نئی کور تصاویر میں ان کی موجودگی غائب ہے۔
فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری سطح پر ایک بار پھر تناؤ بڑھ رہا ہے۔
کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف ماحول سخت ہوتا جا رہا ہے۔
اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگائی جا چکی ہے یا انہیں ان کے جاری منصوبوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
علی ظفر بھی اب ان فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہیں پاک بھارت تنازعے کی وجہ سے فنکارانہ سرگرمیوں سے الگ کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی ظفر
پڑھیں:
پاکستانی بیٹر عبدالصمد انجری کے باعث سہہ ملکی T-20 سیریز سے باہر
راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستانی بیٹر عبدالصمد تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق عبدالصمد پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر میڈیکل سہولت فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق عبدالصمد کو مکمل صحتیابی کیلئے کم از کم 4 ہفتے درکار ہوں گے، جس کے باعث وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ حسن نواز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ حسن نواز کو پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اب انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔