2025-11-19@01:06:54 GMT
تلاش کی گنتی: 2289

«حسینہ واجد کے خلاف»:

    لاہور: پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔ کالعدم جماعت کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرار داد اور اس کے تحت بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی کے منصوبے کو مسترد کردیا۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینی عوام کے مطالبات اور حقوق پر پورا نہیں اترتی۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن بیان میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کے مطابق غزہ کا کنٹرول ایک بین الاقوامی سرپرستی میں چلا جائےگا جسے فلسطین کے عوام اور تمام مزاحمتی دھڑے قبول نہیں کرتے۔ حماس نے کہاکہ اگر بین الاقوامی فورس کو غزہ کے اندر مزاحمتی دھڑوں کو غیر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کی حفاظت کو ہر اقدام کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سماج کے ناسور ہیں اور انہیں ہر سطح پر ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے بچوں کے جنسی استحصال اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ یہ سینٹر بچوں کے تحفظ اور مدد کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ورچوئل سینٹر کی مدد سے ہزاروں بچوں کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملایا جا چکا ہے، اور یہ نظام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور...
    گزشتہ دنوں جنوبی افریقا نے بھارت کو کولکتہ ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ یہ ٹیسٹ میچ نہ صرف بھارت کی تاریخی شکست بلکہ غیر معیاری پچ اور بھارتی کھلاڑیوں کے جنوبی‎ ‎افریقی کپتان کے لیے کہے گئے تضحیک آمیز الفاط کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ‏ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔ اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو ‏آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی اور لیول 1 کا جرم ہے۔ Most Shameful and...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی۔ اپنے بیان میں حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ سے متعلق قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پورے نہیں کرتی۔ حماس رہنما کے مطابق یہ قرارداد غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اسے غیرجانبدار نہیں رہنے دے گی۔ حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہر طرح کی مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں، ہتھیار ڈالنے کو مسترد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے...
    آسٹریلوی حکومت نے سنگین جرائم کے احتساب کے لیے طالبان کے خلاف نئی پابندیوں کی تجاویز پیش کر دیں۔ سنگین جرائم میں ملوث افغان طالبان پر آسٹریلیا کی پابندیوں کی تجویز پر ہیومن رائٹس واچ نے حمایت کر دی۔ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طالبان پر پابندیوں کے قوانین میں ترامیم زیر غور ہیں، نئے قوانین میں ترامیم سے افغانستان کے لیے مخصوص معیار متعارف کرائیں گے۔ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ قوانین میں ترامیم کے ذریعے افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔ دوسری جانب آسٹریلوی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم انسانی حقوق کے مجرم طالبان کے احتساب کی جانب اہم...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا  کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل ، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
    لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم...
    بنگلا دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف سزائے موت کے فیصلے نے عوامی انصاف کو فتح سے نواز دیا ہے جس کے بعد مودی کی ریاستی سرپرستی میں علاقائی تسلط کا قیام زمین بوس ہوگیا۔ بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد بنگلا دیش سے نکالے جانے کے بعد اپنے ہینڈلرز کے پاس پناہ گزین ت تھیں۔ شیخ حسینہ نے مودی کی طرز پر بنگلا دیش میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب قرار دے کر سزائے موت کا فیصلہ صادر کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے بھارت سے سنگین جرائم کی مرتکب شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سنائی گئی سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر اپنا ردعمل جاری کر دیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے شیخ حسینہ کے خلاف دیے گئے فیصلے کا نوٹس لیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت، ایک پڑوسی ملک کے طور پر، ہمیشہ بنگلادیشی عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم رہے گا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق بنگلادیشی عوام کے مفادات میں امن، جمہوریت اور استحکام شامل ہیں، اور بھارت اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل تعمیری رابطہ برقرار رکھے گا۔واضح رہے کہ پیر کے روز جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد راجہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے، جس کے بعد فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔ تحریک عدم اعتماد سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید اور دیگر اراکین نے پیش کی، جس میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔ ووٹنگ کے نتائج کے مطابق راجا فیصل ممتاز راٹھور...
    بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنانے کے بعد بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر پڑوسی ملک کا ردعمل سامنے آگیا۔ مزید پڑھیں: حسینہ واجد کی سزا پر عالمی ماہر کا تبصرہ، بنگلہ دیش میں سیاسی اثرات کا امکان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ دیکھا ہے۔ Our statement regarding the recent verdict in Bangladesh⬇️ ???? https://t.co/jAgre4dNMn pic.twitter.com/xSnshW6AzZ — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) November 17, 2025 بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بنگلہ دیش کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے پرعزم ہیں، کیوں کہ وہ ہمارا پڑوسی ملک ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس چھپانے والے شہریوں کے خلاف اب ایف آئی آر درج کی جائے گی، جب کہ انہوں نے ٹریفک جرمانوں میں کمی کو قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے ساتھ ’زیادتی‘ قرار دیا ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس میں ٹریفک انتظامات سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر میں ایک کراچی ٹریفک مینجمنٹ کمپنی (KTMC) کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جو ٹریفک انجینئرنگ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی، کمپنی کا چیف ایگزیکٹو وہ شخص ہونا چاہیے جو ٹریفک مینجمنٹ میں ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:لاہور میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کا عدالت نے نوٹس لے لیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کر لیں۔آوارہ کتوں سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کے لیے ویکسین فراہم نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو اسپتال کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میو اسپتال میں 14 ماہ کے دوران کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ، میو ہسپتال میں 24 ستمبر 2024 سے اب تک 1796 مریض لائے گئے۔جسٹس خالد اسحاق نے رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جانوروں کے بھی...
    وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ’مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی‘ بینظیر شاہ کی جعلی ویڈیو کے شیئر کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل شدید قابل مذمت قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ بینظیر شاہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ عطا تارڑ کی جانب سے فالو کیے جانے والے ایک اکاؤنٹ نے ان کی ایک جعلی ویڈیو (رقص سے متعلق) تیار کی۔ ویڈیو کے ساتھ دیا گیا بیان دعویٰ کرتا ہے کہ یہ بینظیر شاہ کی لندن میں ایک کلب میں رقص کرتی ہوئی لیک شدہ ویڈیو‘ ہے۔ بینظیر شاہ...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے اور اس پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اجلاس اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد کو سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید اور دیگر اراکین نے پیش کیا۔ تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک کے حق میں انہیں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ ایوان سے خطاب میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمہ دار ہو؟ کیا میری...
    لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کے لیے دائر درخواست کی بحالی سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ تاہم سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے متفرق درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان سے ملاقات سے متعلق کیسز لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 107...
    خارجی دہشتگرد احسان اللہ ولد عبدالجنان نے انکشاف کیا ہے کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر افواج پاکستان کے خلاف ذہن سازی کرتے ہیں اور انہیں دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ احسان اللہ نے بتایا کہ وہ کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔ احسان اللہ نے کہا کہ خوارج نے بکتر بند گاڑی اور ٹینک کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر حملے سمیت متعدد کارروائیاں کیں اور نوجوانوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بدفعلی جیسے گناہ کی طرف بھی دھکیلتے رہے۔ خوارج نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ پاک فوج کافر ہے، حالانکہ حقیقت میں خود خوارج کافر اور مرتد ہیں۔ مزید...
     کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف بڑا الرٹ جاری کر دیا۔  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئرن) کو دوبارہ متحرک کر دیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی جانب سے4 اسپیشل فیلڈ سکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں، جن میں ہر سکواڈ 5 ارکان پر مشتمل ہوگا اور یہ سکواڈز ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سربراہی میں کام کریں گے۔  محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق   ذرائع کے مطابق، سکواڈز...
    وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ  یونیورسٹی وائس چانسلر تقرری کے خلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق اس کیس کے حوالے سے آئینی عدالت کا کہنا تھا کہ موجودہ کیس دائر ہونے کے بعد 8 سال تک سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی وائس چانسلر اسد اسلم کی تقرری کو منسوخ کردیا تھا۔ درخواست گزار افتخار احمد نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی تقرری کو چیلنج کیا تھا جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ آئینی عدالت نے مزید کہا کہ عدالتی حکم سے اگر کوئی فریق متاثر ہو تو وہ درخواست دے سکتا ہے۔
    وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے عوامی پارکس کے کھیلوں کے لیے تجارتی مقاصد کے استعمال کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ یہ معاملہ کراچی میونسپل کارپوریشن (KMC) کے اختیارات سے متعلق ہے۔ مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیخلاف درخواست نمٹا دی کے ایم سی نے 26 اگست 2025 کو کراچی کے 9 عوامی پارکس کو کمرشل مقاصد کے لیے سپورٹس سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔ درخواست گزاران نے کے ایم...
    وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا اہم فیصلہ سناتے ہوئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ کیس دائر ہونے کے بعد 8 سال تک سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں ہوا، اس لیے اسے نمٹانا ضروری سمجھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا کیس کی کارروائی کے دوران عدالت نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم کو کام جاری رکھنے کا حکم دے چکی ہے، جبکہ درخواست گزار افتخار احمد نے ان کی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔ تاہم...
    سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزم زونیب متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی اور دیگرپیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ خاتون ایس پی ماجدہ ہالیپوتہ اور سب انسپکٹر ریحان کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر جج نے سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔ درخواست گزار منیر احمد و دیگر کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق پیش ہوں گے، درخواست میں وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت بنا دی گئی ہے، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا...
    مظفرآبا د‘اعوان آباد( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی ‘ کامیابی کیلئے 27ووٹ درکار ‘پیپلزپارٹی کا دوتہائی اکثریت کا دعویٰ‘منحرف پی ٹی آئی ارکان پر فلورکراسنگ کا قانون لاگونہیں ہوگا‘تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیر اعظم ہوں گے‘تمام تیاریاں مکمل ‘اسمبلی سیکرٹریٹ وزراء بلاک وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ‘پی پی نے اپنے حمایت یافتہ ارکان کوآزاد کشمیر میں رہنے کی ہدایت کردی ‘پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کے موبائل فون بند ہیں‘ کسی سے کوئی رابطے میں نہیں ہے‘ذرائع نے بتایا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکرگڑھ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں ، جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے وہ ملک کی دوست نہیں۔شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں بدھن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو درپیش بڑھتی ہوئی دھمکیوں اور ہراسمنٹ کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے نام و پتے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اور ان کے خلاف قتل پر اکسانا انتہائی مذموم حرکت ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مزمل صاحب کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں اور شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہوا، وہ شدید قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری، خصوصاً صحافی، کو اپنے اہلِ خانہ کے...
    امریکی ریاست میکسیکو میں ہزاروں افراد نے کرائم، کرپشن اور عدم سزا پر بڑھتی تشویش کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ یہ مظاہرے جنریشن زی کے نوجوانوں کی جانب سے منظم کیے گئے تھے جن میں مختلف عمر کے افراد، اپوزیشن جماعتوں سے وابستہ سینیئر کارکن اور حال ہی میں قتل ہونے والے مچواکان کے میئر کارلوس مانزو کے حامی بھی شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جنریشن زی‘ کی بغاوت، نیپال کا سبق جو ہمیں بھی سیکھنا چاہیے میکسیکو سٹی میں کچھ نقاب پوش افراد نے نیشنل پیلس کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں گرادیں، جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ پبلک سیفٹی سیکریٹری پابلو...
    عوامی لیگ  نے مقدمے کے خلاف احتجاج کے لیے ملک گیر "لاک ڈاؤن" کا اعلان کر رکھا ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے اور دارالحکومت میں 400 فوجیوں کو بھی تعینات کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ  حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے۔ استغاثہ نے حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کر رکھی ہے۔ شیخ حسینہ واجد پر 2024ء میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مظاہروں کے دوران 1400...
    بنگلہ دیش کی عدالت کل (بروز پیر) سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ یکم جون 2025 کو شروع ہونے والے اس مقدمے میں حسینہ واجد کی غیر حاضری میں کئی گواہوں نے گواہی دی شیخ حسینہ واجد نے اجتماعی قتل عام کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات شیخ حسینہ واجد پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے، اقوام متحدہ کے مطابق جولائی سے اگست 2024 کے دوران ایک ہزار 400 افراد ہلاک ہوئے۔ استغاثہ نے سابق وزیراعظم پر 5 الزامات عائد کیے ہیں جن...
      حیدرآباد: (نیوزڈیسک) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے پٹاخوں کے غیر قانونی گوداموں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے خلاف قانون پٹاخوں کے گوداموں، فیکٹریوں اور ایل پی جی فِلنگ پوائنٹس کی نشاندہی اور بندش کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی گوداموں، دکانوں اور فیکٹریوں کا سروے اور کریک ڈاؤن ہوگا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ کمیٹیاں مارکیٹس، گوداموں اور پوشیدہ مقامات کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریں گی، قوانین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیکٹریاں اور گودام فوری طور پر سیل کیے جائیں گے، خلاف ورزی پر تمام مواد ضبط کیا جائے...
    صدارتی استثنیٰ: اختیار اور جواب دہی کے درمیان نازک توازن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبالمدتوں سے صدارتی استثنیٰ کا تصور دنیا بھر کے آئینی مباحث میں اہم مقام رکھتا آیا ہے۔ اگرچہ مختلف ممالک میں اس کی صورتیں مختلف ہیں، مگر اس کی بنیادی منطق ایک ہی رہی ہے؛ سربراہِ ریاست کو روزمرہ سیاسی مقدمات یا قانونی خوف سے آزاد ہو کر اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں، لیکن کوئی بھی عہدہ دار ہمیشہ کے لیے احتساب سے مبرا نہیں ہو سکتا۔ اختیار اور جواب دہی کے درمیان یہی نازک توازن جدید آئینی نظامات کی روح ہے۔ اخلاقی سطح پر یہ اصول قرآن کی اس تعلیم سے ہم آہنگ ہے کہ تمام انسان، خواہ...
    سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف پیر کو متوقع عدالتی فیصلے سے قبل ملک میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ بی جی بی ہیڈکوارٹر کے ترجمان شریفل اسلام نے اتوار کو تصدیق کی کہ فورسز کو ڈھاکا، گوپال گنج، فریدپور اور مداری پور میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ ضلعی انتظامیہ کی مدد کی جا سکے اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور اتحادیوں کا ریفرنڈم میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 کل پیر کے روز شیخ حسینہ اور ان کے دو سینئر مشیروں کے خلاف دائر مقدمات کا...
    میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جین زی گروپ نے پچاس سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔ میکسیکو سٹی میں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل برسادیے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جین زی کے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفا دے دیا اور وہ ملک کی کسی بھی ہائیکورٹ کے پہلے جج بن گئے ہیں جنہوں نے متنازع 27ویں آئینی ترمیم کے قانون بننے کے بعد استعفا دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے، درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم 1973ء کے آئین کی روح کے بھی منافی ہیں، عدالت عظمیٰ کا اصل اختیار ختم کرکے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست گزاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری ای چالان مہم کے تازہ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، شہرقائد میں اب تک مجموعی طور پر 61 ہزار 850 سے زائد چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 589 سرکاری گاڑیوں کو بھی ای چالان کیا گیا، جبکہ سندھ پولیس کی 118 موبائلز اور سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں آئی، جو اس مہم کی شفافیت کا واضح ثبوت ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 964 ہیوی گاڑیوں کا چالان کیا جا چکا ہے۔ ٹریفک قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی موٹر سائیکل سواروں کے جانب سے سامنے آئی، جن میں بغیر ہیلمٹ...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم 1973ء کے آئین کی روح کے بھی منافی ہیں، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 60 سالہ عدالتی تاریخ کو مسخ کر دیا گیا، یہ عدالتی روایت اور...
    لاہور ہائی کورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست وکلا منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کروائی گئی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہیں اور 1973ء کے آئین کی روح کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اصل اختیار کو ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، جس سے عدلیہ کی آزادی اور سپریم کورٹ کی حیثیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 60 سالہ عدالتی تاریخ کو نقصان پہنچایا گیا اور یہ اقدام عدالتی...
    چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے اس آرٹیکل کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں بشریٰ بی بی سے متعلق مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔ انہوں نے اس رپورٹ کو جھوٹ، شرانگیزی اور کھلی کردار کشی قرار دیتے ہوئے جریدے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بہادری سے جیل کا سامنا کر رہی ہیں اور صرف عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا...
     قیصر کھوکھر: محکمہ لیبر نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے سے کم دینے والے اداروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری لیبر نعیم غوث نے لاہور شہر سے مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت محکمہ کی ٹیمیں فیلڈ میں جا کر اجرت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گی۔ محکمہ لیبر کے مطابق جو بھی ادارہ کم از کم مقررہ اجرت ادا نہیں کرے گا، اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور ضرورت پڑنے پر اس کے دفاتر سیل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  سیکرٹری لیبر نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت...
    لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں۔ درخواست گزاروں نے درخواست میں ترامیم کو 1973 کے آئین کی روح کے بھی منافی قرار دیا، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا۔ مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، موجودہ اسمبلی حقیقی آئین ساز اسمبلی نہیں، اسے اتنی بڑی ترامیم کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ترامیم اسلامی دفعات، عدالتی خودمختاری...
     ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وکلاء کی جانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے...
     علی ساہی: پنجاب بھر میں سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکموں کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 97 ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کارروائیوں میں 85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  اعداد و شمار کے مطابق:48 ہزار 400 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان جاری کئے گئے،7 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں موقع...
    ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے اور صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خاتمے کا اعلان  کر دیا۔  یہ اعلان انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جہاں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام دستیاب شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرے گا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی   سہیل آفریدی نے پہلے کابینہ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ...
    اسلام آباد (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔ بنچ نے ناصرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا بلکہ تاحیات نااہل قرار دیا۔ آج ایک ترمیم پر دو ججز کی غیرت جاگ گئی۔ کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی۔ اجلاس میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایوان میں "ڈرون حملے نامنظور" اور "27ویں ترمیم آئے ہائے" کے نعرے بھی لگائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت، پارلیمانی نظام اور آئینِ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی نفی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم نہ صرف عوامی حقوق اور شفاف حکمرانی کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے ملک کے اندر بداعتمادی اور طاقت کی کھینچا تانی میں مزید اضافہ ہوگا۔یہ ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی ہے جب ملک معاشی بحران، سیاسی انتشار اور ادارہ جاتی کمزور یوں کا شکار ہے، اس لیے ایسے اقدامات ملک کو استحکام دینے کے بجائے مزید غیر یقینی کی طرف دھکیل دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    کمشنر کراچی اور ہوٹلز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر سیل کیے گئے روڈ سائیڈ چائے خانے، ہوٹلز ڈی سیل کر دیے گئے ہیں۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ایس او پی بنا لی گئی ہے۔ ہوٹل مالکان نے عملدر آمد کیلئے تحریری یقین دہائی کروا دی۔ ایس او پی کا مقصد راہگیروں اور ٹریفک کیلئے فٹ پاتھ اور سڑک پر رکاوٹ کی روک تھام کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنرز کراچی نے شہر میں سیل کیے گئے روڈ سائڈ چائے خانوں اور ہوٹلوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈی سیل کردیا ہے۔ کراچی انتظامیہ نے 27 اکتوبر کو فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کر کے سیل کرنے...
    آغا سید روح اللہ کی تصویریں ہاتھوں میں لئے لوگ کہہ رہے تھے کہ اسی ناراضگی کیوجہ سے انہوں نے پہلی بار پی ڈی پی کو ووٹ دیا تاکہ نیشنل کانفرنس کو آئینہ دکھایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران بڈگام ضمنی انتخابات کے نتائج کو عمر عبداللہ کی حکومت کے خلاف عوامی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ جمعہ کو مشتہر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جموں کشمیر خاص کر وادی کے سیاسی منظر نامے میں اُس وقت زلزلہ بپا کر دیا جب پی ڈی پی کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی نے حکمران جماعت (نیشنل کانفرنس) کے امیدوار آغا سید محمود کو شکست دیکر اسمبلی میں پی ڈی پی کو ایک اور نمائندگی...
    آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔ مظفرآباد سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چودہری لطیف اکبر نے سترہ نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا مظفرآباد اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج… pic.twitter.com/g2EnhhNIlY — Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) November 14, 2025 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کراتے ہوئے راجا فیصل...
    پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، اور سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔ آزاد کشمیر کا ایوان 53 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے...
    —فائل فوٹو پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اب ہیوی ٹریفک کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت صرف رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگی، جب کہ دن کے اوقات میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شاہین چوک انڈر پاس کی تعمیر، اسلام آباد پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف بھی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے اور اس کے پیچھے بھارت بھی ہے۔ ہم ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں خواجہ آصف نے بتایا کہ چند روز قبل ہوئے حملے میں افغان شہری ملوث تھے اور حالیہ اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا افغانستان کو آگاہ کیا مگر کابل ذمہ داری قبول نہیں کرتا، یہ واقعہ پوری دنیا کے سامنے ثبوت ہے کہ افغانستان...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں منشیات کے تدارک سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی ہے، مزید غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے، نوجوان نسل کو منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور محکموں و اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ بڑے...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک مینجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ انسداد...
    —فائل فوٹو مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پراونشل ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے، پولیس کو 7 ارب روپے جاری کیے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لیے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے پی حکومت پورا...
    پشاور (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے جاری کئے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لئے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے...
    داتا دربار پالتو جانوروں اور پرندوں کی مارکیٹ کے انہدام سے متعلق ابتدائی مقدمہ نمٹائے جانے کے بعد اب معاملہ ایک نئی آئینی درخواست کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ زیرِ سماعت آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا مقدمہ ایڈووکیٹ التمش سعید کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی جانب سے داتا دربار کے قریب پرندہ مارکیٹ کو بغیر کسی پیشگی منصوبہ بندی کے مسمار کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد جانور اور پرندے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے۔ عدالت عالیہ نے اس درخواست پر ابتدائی سماعت کے دوران متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کی تھی۔ تاہم...
    کارروائیوں کے دوران تقریباً 100 لوگ حراست میں لئے گئے جن سے پوچھ گچھ کی گئی، ان میں سے کئی کو پابند ضمانت کیا گیا اور بعض کو انسدادِ تخریب کاری قوانین کے تحت ضلع جیل مٹن، اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار بم دھماکہ کے بعد وادی کشمیر بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ بھارتی ایجنسیوں، پولیس و فورسز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں، قومی شاہراہوں پر تلاشی اور مشکوک افراد کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کشمیر کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع بھر میں 200 سے زائد مقامات پر...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے متنازع اور مودی نواز اینکر ارنب گوسوامی ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر تنقید کی زد میں آ گئے۔ ریپبلک ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کیے اور اسلام مخالف بیانیہ اپنایا۔ پروگرام میں ارنب گوسوامی نے کہا کہ “بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں، ملک میں ایک ’وائٹ کالر جہاد‘ جاری ہے، جس میں مسلمان بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔” انہوں نے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو “منافق” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ان پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔” مزید برآں انہوں نے محبوبہ مفتی...
    پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے ضمن میں ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی غیر حاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے تناظر میں ثالثی عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں بعض اہم امور پر وضاحت فراہم کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج یہ وضاحت 8 اگست 2025 کو جاری کیے گئے عدالت کے ’عام تشریحی معاملات سے متعلق ایوارڈ‘ کے حوالے سے...
    دہلی میں لال قلعہ کے پاس کار میں دھماکہ کی شدت اتنی خطرناک تھی کہ آس پاس موجود دیگر گاڑیوں اور لوگوں کے پرخچے اڑ گئے۔ اب تک اس حادثہ میں مہولین کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے دورے کے دوران دہلی میں ہوئے خطرناک حادثہ پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ فیملی کے تئیں اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھاری دل سے بھوٹان آئے ہیں کیونکہ گزشتہ شام (10 نومبر) کے حادثہ نے پورے ملک کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ نریندر مودی نے بتایا کہ وہ پوری رات حادثہ کی جانچ میں مصروف سبھی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور ضروری احکامات دیتے رہے۔...
    لاہور: ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو، سہیل احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 منچلے ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان علی حسن اور زین ون ویلنگ کی ویڈیوز بناتے اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، جس کے بعد ایس پی چوہدری اثر علی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان کو علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی چوہدری اثر علی نے کہا کہ شارع...
    لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، لیسکو ٹیم نے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں درج کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) انڈس پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر قاری محمد کریم نے وانا کیڈٹ کالج کے بعد اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے واقعہ اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں بھارت اور اس کی ایجنسی را ملوث ہے۔ حکومت دہشت گردی کے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے اور دہشت گردی کا سر کچل دیا جائے۔ بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے اور وہ خطے کا امن تباہ کررہا ہے ۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی درخواست کی سماعت، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے اس درخواست کو بھی چالانز سے متعلق دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ مرکزی مسلم لیگ کی درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، نادرا‘ ایکسائزو دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی کا پورا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، شہر بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،شہر میں سہولت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ دہشت گردانہ واقعات، جن میں اسلام آباد کچہری دھماکا اور وانا کے کیڈیٹ کالج پر حملہ شامل ہیں، کی شدید مذمت کی۔ صدر زرداری اور وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اور وفاقی وزرا سید محسن...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،...
    27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل ہی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے ترمیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ جواد ایس خواجہ نے درخواست 184 تین کے تحت دائر کی ہے، جس میں وفاق اور وزارت قانون انصاف کو فریق بنایا گیا۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل پیش، دو تہائی اکثریت سے منظوری کا امکان درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے آئینی دائرہ اختیار کو کم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا آئینی دائرہ اختیار کسی اور عدالت یا فورم کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات ختم کرنا...
    سٹی42:  پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک گینگز کا صفایا کر دیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے ان کامیاب کارروائیوں پر 8 شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے نقد انعامات کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی اسی طرح ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے خاتمے پر...
    افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی و دیگر گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن و سلامتی و ترقی کے موضوع پرپارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فورم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے، امن واستحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ سپیکرز، پارلیمنٹیرینز اورشرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ...
    جموں کشمیر پولیس حکام کے مطابق یہ قدم مقامی سطح پر دہشت گردی کو سہارا دینے والے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ریاست میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس نے دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کشمیر بھر میں چھاپوں کے دوران 70 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے مقدمات میں ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق چھاپے ہفتے کے روز سے شروع ہو کر آج تیسرے روز بھی جاری رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے جس کے حق میں تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان نے بھی ووٹ دیا ، دونوں جماعتوں نے اپنے اراکین کیخلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہاہے کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت دی تھی کہ کوئی مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالے گا، ایک رکن نے ہماری پالیسی کے خلاف ووٹ دیا، ہم سیف اللہ ابڑو کے خلاف،آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کرنے کاآغازکریں گے ، ہم سیف اللہ کو اپنی پارٹی میں نہیں رہنے دیں ،ان کی...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ میں صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جعلی اور غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ کے اندر صارفین کی حفاظت اور اعتماد بڑھانے کے لیے نئی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹِک ٹاک نے دھوکہ دہی، جعلی مصنوعات اور ضابطہ شکنیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2025 کے دوران تقریباً 14 لاکھ فروخت کنندہ کی رجسٹریشن درخواستیں مسترد کی گئیں کیونکہ وہ ٹِک ٹاک شاپ کے معیار پر...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ بننے والے پارٹی سینیٹر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک سینیٹر نے حمایت میں ووٹ دے دیا جے یو آئی کے سینیئر رہنما عبدالغور حیدری نے کہاکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے، جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ...
    پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا ممبران کے خلاف کاروائی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر،پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا ممبران کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا بڑا ایکشن ،پی ٹی آئی نے سیف اللہ ابڑو کو پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا،سیف اللہ ابڑو کو دیگر تمام گروپس سے بھی نکال دیا گیا،سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ میں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر گروپس سے نکال دیا گیا۔دوسری جانب جے یو آئی نے اپنے ممبر سنیٹر احمد خان کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔سیکرٹری...
    فائل فوٹو  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی قابلِ قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے تمام آپریشنز پی سی اے اے اور عالمی معیار کے مطابق ہیں اور حکومت قومی ایئرلائن کی محنتی ٹیم کے منافع بخش اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں قومی ایئرلائن کی اوسط یومیہ آمدنی 600 ملین روپے رہی، جو بغیر کسی خلل کے معمول کی شیڈول پروازوں سے حاصل ہوئی۔ آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی ایئرلائن کسی بحران یا غیر معمولی حالات سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا حقیقت کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پروازوں کی حفاظت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، تاہم ادارے کے امور میں غیر متعلقہ یا غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی ناقابلِ قبول ہے۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا انہوں نے زور دیا کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ضوابط اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق انجام دیے...
    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور دفاع خواجہ آصف نے پی آئی اے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے اطلاعات کو ’بنیاد سے محروم اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا‘ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت قومی ایئر لائن کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، خواجہ آصف رواں سال اپریل میں حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لیے نئی ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی دعوت دی تھی۔ Propaganda targeting PIA, its flights safety and its operations is totally baseless....
    سینیٹری نیپکن پر بھاری ٹیکسز عائد کیے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی خصوصی نوٹس جاری کردیے جبکہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے دائر درخواست  کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سینیٹری پیڈز پر ٹیکس چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں رِٹ قابلِ سماعت قرار سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار علیشاہ شبیر نے موقف اپنایا ہے کہ سینیٹری نیپکن خواتین کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس لیے سینیٹری نیپکن کو بنیادی ضروریات کی اشیاء میں شامل کرنے کی ہدایت کی جائے۔...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک خاتون نے پولیو ٹیم کی خاتون ورکر پر حملہ اور تشدد کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق جب پولیو ٹیم شہری سمینہ بابر کے گھر پہنچی، تو اس نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ خاتون پولیو ورکر نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن سمینہ بابر غصے میں آ گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کے ساتھ پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ اس تصادم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج کے سر پر اینٹ لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ حملے کے دوران ملزمان نے پولیو...