لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، لیسکو ٹیم نے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کر دیا۔

حملے کے دوران فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں درج کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام کو بہتر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پراینٹ لگنے سے زخمی

 

لاہور:(نیوزڈیسک) گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون پولیو ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج پر حملہ کیا گیا اور مہم کے دوران ایک خاتون نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو ورکر نے مذکورہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس دوران انہوں نے اپنے دو بیٹیوں کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کر دیا۔

خاتون پولیو ورکر پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا اور ویکسنیشن کا کیرئیر توڑ دیا گیا، اینٹ لگنے سے خاتون پولیو ورکر صبا تاج کا سر پھٹ گیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ یو سی ایم او ایاز اشرف کی مدعیت میں درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، ایس پی سِول لائنز کی ہدایت پر ون ویلرز کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • نوشہروفیروز، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
  • محراب پور، مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
  • نصیر آباد سے مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغوا کر لیا
  • لاہور: پولیو ورکر پر حملے کا واقعہ، خاتون اور اس کے بیٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج
  • لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی
  • لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پراینٹ لگنے سے زخمی
  • افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی، دفتر خارجہ
  • بنوں: مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا