پاکستانی نژاد نیما شیخ کا اعزاز، اسکالر شپ حاصل کرنے والی اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
پاکستانی نژاد اسکاٹ ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نیما شیخ اسکاٹ نیشنل اسپورٹس اسکالر شپ حاصل کرنے والی اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئی ہیں۔
اسکاٹش ویمن کرکٹر نیما شیخ کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اسکاٹ لینڈ میں مین اینڈ ویمن میں سے پہلی کرکٹر ہوں جس نے یہ اسکالرشپ حاصل کی ہے۔
نیما شیخ کو وننگ اسٹوڈنٹس 100 اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹ اسکالر شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق نیما شیخ اسکالر شپ حاصل کرنے والی اسکاٹ لینڈ کرکٹ کی پہلی کھلاڑی ہیں، اسکالر شپ اسٹوڈنٹس ایتھلیٹس کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے، اسکاٹش اسپورٹس میں 17 سو سے زائد اسٹوڈنٹس ایتھلیٹس کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ ایتھلیٹس کو یہ اسکالر شپ اکیڈمک کوالیفکیشن کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔
نیما شیخ اکاؤنٹینسی اور فنانس کی تعلیم گلاسکو یونیورسٹی سے حاصل کر رہی ہیں، انہوں نے 2023 میں انٹر نیشنل ڈبییو کیا، دو ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
نیما شیخ سمیت اس مرتبہ 105 اسٹوڈنٹس ایتھلیٹس کو اسکالر شپ میں شامل کیا گیا، 31 مختلف ڈسپلن سے تعلق ر کھنے والے ایتھلیٹس کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں سپورٹ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایتھلیٹس کو اسکاٹ لینڈ اسکالر شپ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔