امریکا میں ریاستی انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جن میں ورجینیا اور نیو جرسی میں ڈیموکریٹک پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے پہلی خاتون گورنر کا اعزاز جیت لیا۔ ایبی گیل اسپین برجر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوگئیں، جب کہ نائب گورنر کے طور پر غزالہ ہاشمی کامیاب ہوئیں۔ غزالہ ہاشمی ریاست کی پہلی بھارتی نژاد مسلم خاتون نائب گورنر بن گئی ہیں۔

غزالہ ہاشمی کو اس سے قبل ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون سینیٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب نیو جرسی میں بھی ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیرل نے گورنر کا الیکشن جیت لیا۔ انہوں نے ری پبلکن امیدوار اور سابق رکن اسمبلی جیک چیٹریلی کو شکست دی۔

اسی دوران، نیو جرسی کے شہر جرسی سٹی میں پاکستانی نژاد امیدوار مصعب علی مئیر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہ لاہور میں پیدا ہوئے اور بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئے۔ مصعب کے اہلخانہ نے 9/11 کے بعد تعصب اور مشکلات کا سامنا کیا، جس کے بعد وہ سماجی خدمات اور سیاست سے وابستہ ہوگئے۔

علاوہ ازیں، اٹلانٹا میں میئر کے انتخاب میں آندرے ڈکنز دوسری مدت کے لیے دوبارہ میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غزالہ ہاشمی نیو جرسی کی پہلی

پڑھیں:

امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں

لاہور:

امریکی ادارے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا اگست امریکہ میں 4.55 لاکھ خواتین ملازمت چھوڑ گئیں۔

یہ کوویڈ وبا کے بعد امریکی تاریخ میں جاب مارکیٹ سے خواتین کا سب سے بڑا انخلا ہے جس پر ماہرین معاشیات حیران ہیں۔

بچے کی پیدائش، غیر یقینی حالات، کام کی زیادتی، شدید تھکن اور ازحد مصروفیات ملازمت چھوڑنے کی اہم وجوہات ہیں۔

یاد رہے امریکہ میں ایک نوزائیدہ بچہ پالنے پر فی سال9 ہزار تا 24 ہزار ڈالر(25 تا 67 لاکھ روپے) خرچ ہوتے ہیں اسی لیے بچہ ہونے پر خاتون نوکری ترک کر دیتی ہے۔

ماہرین عمرانیات کو پریشانی کہ پچھلے سو سال میں امریکی خواتین کو جو آزادیاں ملی ہیں دور جدید کے معاشی ومعاشرتی مسائل انھیں ختم کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزالہ ہاشمی امریکی ریاست ورجینیا کی پہلی مسلم خاتون لیفٹیننٹ گورنر منتخب
  • ڈیموکریٹ ایبی گیل ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر، غزالہ ہاشمی نائب گورنر منتخب
  • امریکا میں ریاستی انتخابات، ورجینیا اور نیوجرسی میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی
  • ڈیموکریٹس کی غزالہ ہاشمی ورجینیا کی پہلی مسلم نائب گورنر منتخب
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز کو بڑا دھچکا، ڈیموکریٹس کی 3 ریاستوں میں بڑی کامیابی
  • ورجینیا میں نائب گورنر کا الیکشن، غزالہ ہاشمی توجہ کا مرکز
  • امریکا کی 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز
  • نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں کا مقابلہ
  • امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں