لاہور: خوفناک واقعہ، سابق شوہر کے کزن نے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے خاتون کو دھوکے سے بلایا اور نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق ضلع قصور سے ہے، جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا سابق شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، جبکہ اس کے کزن امتیاز نے ایک بہانے سے ہوٹل بلایا۔ منگل کی صبح اسے نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمے میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خاتون کو
پڑھیں:
لاہور، محلے داروں میں جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
لاہور:چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔
ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔