ڈیپ فیک رومانس، خاتون ساڑھے 3 لاکھ 50 ڈالرز سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
جنوبی کوریا کی ایک خاتون کو ڈیپ فیک (AI سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز) پر مبنی رومانس اسکینڈل میں تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 500 ملین وون) کا نقصان اٹھانا پڑا۔
جعلسازوں نے مشہور کورین اداکار لی جنگ جے (Squid Game کے مرکزی کردار) کی نقل کرتے ہوئے اسے یہ باور کرا دیا کہ وہ خود اداکار سے رومانوی تعلق میں ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ دھوکہ دہی 6 ماہ تک جاری رہی۔ اس دوران متاثرہ خاتون جن کی شناخت صرف Aکے نام سے ظاہر کی گئی ہے کو جعلی ویڈیوز، تصاویر، اور ایک فیک ڈرائیونگ لائسنس دکھایا گیا جس پر اداکار کا چہرہ لگا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟
جعل سازوں نے متاثرہ خاتون کو پیار بھرے ناموں جیسے ’ہنی‘ اور ’سوئیٹی‘ سے مخاطب کیا، جس سے ’رومانس‘ مزید قابلِ یقین محسوس ہوا۔
تحقیقات کے مطابق، یہ جعلساز ممکنہ طور پر کمبوڈیا میں سرگرم ایک بین الاقوامی گروہ سے وابستہ ہیں۔
جنوبی گیونگ سانگ صوبائی پولیس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور اس کے ممکنہ بین الاقوامی روابط بھی کھنگالے جا رہے ہیں۔
’اسکوئڈ گیم‘ اسٹار لی جنگ جے کے مینجمنٹ ایجنسی نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’نہ کمپنی اور نہ ہی ہمارے کسی فنکار نے کبھی کسی سے مالی مدد یا بینک ٹرانسفر کی درخواست کی ہے۔‘
ایجنسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے کسی بھی پیغام یا درخواست پر یقین نہ کریں اور اگر کسی مشکوک اکاؤنٹ سے رابطہ کیا جائے تو فوراً حکام کو اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیں عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
اداکار کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے تاکہ جعلسازوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔
ڈیپ فیک اسکینڈلز میں اضافہیہ واقعہ ان بڑھتے ہوئے عالمی کیسز میں تازہ اضافہ ہے جن میں AI ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مشہور شخصیات کی جعلی شناخت بنا کر لوگوں کو مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
حالیہ برسوں میں اسی نوعیت کے کیسز میں جعلسازوں نے ہالی ووڈ اداکار ڈیکر مونٹگومری (Stranger Things) اور کیانو ریوز (John Wick) کے نام استعمال کر کے متاثرین سے بھاری رقوم بٹور لیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال نے آن لائن شناختی فراڈ کے خطرات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے، اور عوام کو ایسے ’رومانوی تعلقات‘ پر مبنی دھوکوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیکنالوجی ڈیپ فیک رومانس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی ڈیپ فیک رومانس
پڑھیں:
لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
سپریم کورٹ نے لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کے کیس میں 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاہور کی رہائشی خاتون کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ملزمہ کے وکیل نے اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلائی، عدالت نے ملزمہ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کرانے کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔
ملزمہ کے وکیل احسن بھون نے کہا ہے کہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این ایف اہلکار منشیات لے کر گھر آتا ہے، خود منشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا اہلکار کمرۂ عدالت میں موجود ہے۔
اے این ایف کے اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کر دی۔
جس پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اے این ایف کے اسلحہ بردار اہلکار تشدد کرتے نظر آرہے ہیں۔
اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ یہ فوٹیج کسی اور گھر میں کیے گئے ریڈ کی ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اے این ایف کے 10 اہلکار تھے مگر 2 لڑکیاں پھر بھی بھاگ گئیں، اتنے ہٹے کٹے اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی۔
ملزمہ کے وکیل احسن بھون نے کہا کہ گاڑی کی ریکوری کا ریکارڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اے این ایف کے وکیل سے کہا کہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں، خدا کا خوف کریں کمرۂ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اے این ایف کیا کر رہا ہے، ملزمان تحویل میں ہوتے مار دیے جاتے ہیں، ایک کیس میں ملزم کی ہتھ کڑیوں کے ساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا، جوانی ہمیشہ نہیں رہنی کچھ خیال کیا کریں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف کے اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ نے کبھی چرس پی ہے؟ جس پر اہلکار نے کہا کہ نہیں سر میں نے کبھی چرس نہیں پی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ چرس نہیں پی اس لیے آپ میں احساس بھی نہیں ہے، جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔