2025-11-05@01:44:00 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(صباح نیوز)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے اسپتال کے علاج وسہولیات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اسپتال میں مریضوں کا بہترین علاج ہورہاہے ، الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی بڑا شاندار ماڈل ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایک کیس اسٹیڈی کے طور پر اس کا مطالعہ کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا،چیئرمین الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی ابو عمیر زاہد نے آصف لقمان قاضی کوخوش آمدید کہااور اسپتال کا دورہ کرایا۔دورے کے دوران آصف لقمان قاضی نے اسپتال کے کیموتھراپی بلاک کی تکمیل، لیب کی توسیع اور ڈینٹل یونٹ کی تزئین...
راولپنڈی: تھانہ بنی کے علاقے میں نجی اسپتال کے قریب سے کم سن بچی کو اغوا کر لیا گیا اور بچی کے اغوا کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی اپنے دادا کے ساتھ اسپتال آئی تھیں جہاں سے ایک شخص بچی کو اغوا کر کے لے گیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام ذرائع سے بچی کی تلاش کی جا رہی ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی راول کو بچی کی فوری بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ راولپنڈی...
راولپنڈی میں 22 سال تک زیر تکمیل رہنے والا ماں بچہ اسپتال منصوبہ وفاق سے پنجاب کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ماں بچہ اسپتال نہیں بلکہ چلڈرن اسپتال بنے گا۔ منصوبے کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا۔ پی سی ون بنانے کے لیے ڈاکٹر حنا ستار پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دی گئیں جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر مسعود صادق کو فوکل پرس مقرر کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت نے 200 بیڈ کا چلڈرن اسپتال کم سے کم وقت میں فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق روات کا رہائشی قیدی محمد امین اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا تاہم قیدی اسپتال جاتے ہوئے راستے میں انتقال کرگیا۔ جیل ذرائع کا کہنا تھاکہ جاں بحق قیدی چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں تھا۔اڈیالہ جیل کا دوسرا قیدی الیاس نذربھی انتقال کرگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق الیاس نذر کو صحت کی خرابی کے باعث پمزاسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم اسپتال جاتے وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا۔جیل ذرائع نے بتایاکہ قیدی الیاس نذر منشیات کے مقدمہ میں...
راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں آئے دن کی چوریوں نے ڈاکٹرز کو پریشان کردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی میں مبینہ طور پر چوری کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں مبینہ چور کو ڈاکٹرز ہاسٹل سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جنرل سرجن ڈاکٹر وحید اقبال نے تھانہ گنج منڈی میں چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم چور ڈاکٹر وحید اقبال کا قیمتی موبائل اور لیپ ٹاپ چرا کر لے گیا۔ چورنے ڈاکٹرز ہاسٹل سے دیگر ڈاکٹرزکے موبائل فون بھی چرائے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آئے دن کی چوریوں کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے۔...
راولپنڈی: شہر کے سب سے بڑے ہولی فیملی اسپتال کی تمام لفٹس خراب ہوگئیں۔ لفٹس خراب ہونے کے باعث مریضوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس تک لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی ساڑھے تین ارب کی لاگت سے ری ویمپنگ حال ہی میں مکمل ہوئی تھی، نئی لگنے والی لفٹ سب سٹینڈرڈ ہونے کے باعث خراب ہو رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کی مین ایمرجنسی سے برن اور سرجیکل فزیو تھراپی آرتھو نیورو وارڈ، او پی ڈی سے لیبارٹری او ٹی اور سرجیکل آئی وارڈ جانے والی لفٹیں خراب ہوئی ہیں۔ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ فٹ میں ٹیکنیکل فالٹ آتا ہے...
