اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں "بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان" کے 18 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور کیچ میں 2 مختلف کارروائیوں کے 18 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں "بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان" کے 18 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ پہلا آپریشن ضلع کوئٹہ کے علاقے میں چلتن پہاڑوں میں کیا گیا۔ جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی۔ جس میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد "بھارتی حمایت یافتہ" 14 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

دوسری کارروائی ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کی گئی جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں مقامات پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک افراد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ویژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایس پی آر ہلاک کر

پڑھیں:

بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی شیخ لنڈک پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے پانچ جوان زخمی ہوگئے۔ترجمان ریجنل پولیس آفیسر کاشف نواز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں نے جمعرات کی رات دیر گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے ہمت، دلیری اور بروقت کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔بیان کے مطابق پولیس کی بھرپور اور مؤثر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔مزید کہا گیا کہ فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے تک جاری رہا، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔بیان میں بتایا گیا کہ مسلح قبائلی اور امن کمیٹی کے ارکان نے بھی پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔اس دوران پانچ پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔بیان کے مطابق بنوں کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سجاد خان کی ہدایت پر اضافی فورس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بیان میں کہا گیا کہ بنوں ڈی آئی جی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) یاسر آفریدی نے پولیس کی کوششوں اور علاقے کے لوگوں کی بہادری کو سراہا۔ڈی پی او بنوں نے بعد میں اسپتال جا کر زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔بیان کے مطابق ڈی پی او نے کہا کہ ”بنوں پولیس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن کے دشمنوں کے سامنے مضبوط دیوار بن کر کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان اور پختونخوا میں رواں برس ہلاکتوں کی رپورٹ جاری
  • خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 دہشتگرد ہلاک
  • خاران میں آج کامیاب آپریشن میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، حمزہ شفقات
  • خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی  کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیاں ؛ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان،ایک سال میں707دہشت گرد ہلاک، 202اہلکار شہید ہوئے، حمزہ شفقات
  • بلوچستان میں 78 ہزار سے زائد آپریشنز کئے ہیں، سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات
  • 2025 میں بلوچستان میں 78 ہزار آپریشنز میں 707 دہشتگرد ہلاک ہوئے، حمزہ شفقات
  • فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی