پی ایس ایل کاآغاز 26جنوری سے کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-01-11
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیو یارک میں منعقدہ پی ایس ایل کے روڈ شو میں لیگ میچز 26 جنوری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، فائنل 3مئی کو کھیلا جائے گا۔پی سی بی سربراہ محسن نقوی کے مطابق گیارہ میچز کی میزبانی اس بار فیصل آباد بھی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کامیابی کے بعد نیویارک میں پہلی بارایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو ہوا۔ ان روڈ شوز کا مقصد 8 جنوری کو پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا۔نیویارک روڈ شو میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف، سعود شکیل، شان مسعود، سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجا سمیت دیگر نے شرکت کی۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ کھیل سفارت کاری اور ثقافتوں کی پہچان کا ذریعہ ہیں۔قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے پی ایس ایل کے تجربات شیئر کیے۔ ابراراحمد، فہیم اشرف اور صائم ایوب نے بھی پی ایس ایل کی اہمیت پر بات کی۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے اسے دنیا کی نمبرون لیگ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجا کے نزدیک پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔روڈ شو میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو نئے سرے سے بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ مظفرآباد اور حیدر آباد اسٹیڈیمز بھی آباد کرنے کی منصونہ بندی کئی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل روڈ شو
پڑھیں:
محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور زائرین کی سہولت کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارات داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے جو قابل تحسین ہیں۔عراقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ زائرین کی فیسیلیٹیشن اور نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔دونوں وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور معلومات کے تبادلے کیلئے مشترکہ میکنزم کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر عراقی وزیر داخلہ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ملاقات میں زائرین کی سہولت، سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔