2025-11-02@23:22:55 GMT
تلاش کی گنتی: 889
«پولیس مقابلے میں»:
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے ہیں۔وجہ کراچی میں کیمروں کی تنصیب ہو یا چالان کا اختیار واپس لینا، بہ ہر حال محکمہ ٹریفک پولیس سے اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کام نہ کرنے والے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں پیر محمد...
لاہور: چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔ ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم...
— فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قافلے میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جارہے تھے۔پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد بھی زخمی ہوا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد...
برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا...
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار...
برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین پر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حملے کے بعد متعدد مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے لندن منتقل کیا گیا، جبکہ کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو “بڑا حادثہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران بھی تحقیقات میں معاونت کر رہے...
بہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ...
ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیو نے بتایا کہ نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیر آباد غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ پولیس کے مطابق حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نصیرآباد: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق حملے کے باعث مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ٹرین کو...
سٹی 42: پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں 1131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔پولیس مقابلوں کے دوران 15 پولیس اہلکار شہید، 108 زخمی ہوئے۔ مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 484 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 738 ملزمان زخمی ہوئے۔ مختلف اضلاع میں مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 741 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ہلاک اور گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، اجتماعی زیادتی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے۔ملزم ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت...
رحیم یارخان کے ایک نجی اسپتال میں دہشت گرد کا علاج کرنے کے الزام پر ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹرز نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد فاروق کمانڈر کو زخمی ہونے پر اس کا علاج کیا تھا، ڈاکٹروں نے دہشت گرد کے علاج معالجے اور اسپتال میں داخلے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے معاملے کی چھان بین کے لیے اسپتال جانے والے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی کی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملے کے خلاف دہشت گرد کا ریکارڈ چھپانے کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی صادق آباد میں درج کر...
لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے متعدد مقابلوں کے دوران 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے 4 ڈاکو زخمی حالت میں تھے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مبینہ مقابلے مختلف علاقوں میں ہوئے جن میں بلال کالونی، منگھو پیر، اور شارع نورجہاں شامل ہیں۔ سب سے پہلے بلال کالونی پولیس نے نارتھ کراچی میں مبینہ طور پر دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں محسن عباسی اور محمد آصف شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ منگھو پیر پولیس نے حب ریور روڈ پر دو ڈاکوؤں، شہریار اور مشتاق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا، پولیس نے جج سے کہا کہ فلک جاوید پولیس افسران پر حملے میں ملوث ہے مزید ریمانڈ دیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر حملے میں ملوث ہے، ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد کیا گیا مزید تفتیش کرنی ہے۔...
راولپنڈی: شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑکر تشدد کےمعاملےمیں پولیس نے جائےوقوع کا نقشہ مرتب کرلیا
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کے معاملے میں راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے نقشہ مرتب کرلیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی سربراہی انسپکٹر انوسٹگیشنزسٹی سرکل محمد عامر خالد کر رہے تھے، تفتیشی ٹیم نے متاثرہ شخص محمد حارث سے بھی ملاقات کی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں تشدد کے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئیں، متاثرہ شخص کا ڈی ایچ کیو اسپتال سے طبی معائنہ بھی کروایا گیا، طبی معائنہ کے دوران متاثرہ شخص کے جسم پر تشدد کے 19نشانات کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ شخص کے ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹ کر دوبارہ جڑنے کی بھی تصدیق ہوگئی، پولیس ذرائع نے کہا کہ انگلی...
ایس ایس پی عمران قریشی کے مطابق ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں، جن سے انکشاف ہوا کہ تینوں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تین افراد اغواء کار تھے۔ پولیس کے مطابق بروری پولیس اسٹیشن کی حدود میں تین مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوئے۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور وہ گاڑی بھی برآمد کی گئی، جو اغواء کی وارداتوں میں استعمال کی جاتی تھیں۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ عمران قریشی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں، جن سے انکشاف ہوا...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے مگر انصاف نہیں ملا۔ واقعے کے مطابق متاثرہ لڑکی نے زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً خودکشی کی نیت سے اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھنے کی کوشش کی، تاہم ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے نیچے اتار لیا۔ اس کے بعد لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا۔ رحیم یار خان میں زیادتی کا شکار لڑکی انصاف نہ ملنے پر ٹینکی پر چڑھ گئی۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ پولیس اس...
پولیس اہلکاروں کے اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر کرائمز ایف آئی اے پولیس اہلکاروں کے اغواء میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ترنول اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل کی وضاحت کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا اور ایس پی سی آئی اے کو حکم دیا کہ وہ لاہور سے پنجاب پولیس کے ہاتھوں فیملی کے مبینہ اغواء میں اپنے کنڈکٹ کے حوالے سے وضاحت کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس...
پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں...
میرپور خاص میں پولیس اسٹیشن میں فریادلے کر آنے والی خاتون کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع پولیس کے ترجمان نے کہا کہ خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے فریاد لے کر مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بعد ازاں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری طور پر ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست کے بعد ایس ایچ...
سندھ کے شہر میرپورخاص میں پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست کے بعد ایس ایچ او اور...
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، نقدی، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانہ درخشاں کی حدود میں فیز 6 چھوٹا بخاری کمرشل کے قریب درخشاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عابد ولد مہامند اور سہیل ولد فاروق کے طور پر ہوئی۔ ان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، دو موبائل فون اور ایک گاڑی برآمد کی گئی، جبکہ ان کے دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-15 لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کر لی۔عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف الزامات کے ثبوت نہیں ملے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھرا کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی...
خود کو گولی مارنے والے اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر ایس پی عدیل اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کا پمز اسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی اسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے ان کی جان...
ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیاہ پُشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مزدور علاقے میں چوکیوں کی تعمیر کا کام کر رہے تھے جب مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں:مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 4 مقامی اور 5 سندھی مزدور شامل ہیں۔ اغوا کاروں نے ایک مقامی مزدور کو بعد ازاں چھوڑ دیا، جب کہ باقی 8 مزدوروں کو نامعلوم مقام کی جانب لے جایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا کیونکہ ٹھیکیدار اور...
راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
سی سی ڈی کے باغبانپورہ اور شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ باغبانپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہو گئے، پولیس نے کہا کہ ہلاک ملزم کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی۔ شاہدرہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت فرحان اور فرار ہونے والے کی شناخت فرخ کے نام سے ہوئی۔ سی سی ڈی زرائع نے کہا کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
’’ خبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو پھر یہ ہمیں دیدیں ‘‘وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی محسن نقوی سے درخواست
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے...
شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ کے قریب فارم ہاؤس پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور لاکھوں روپے مالیت کے 46 مہنگے ترین بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے ایم ڈی اے سوسائٹی لنک روڈ کے قریب فارم پر مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کے 46 بکرے اور بکریاں چھین کر اپنے ہمراہ لائے ہوئے ٹرک پر لاد کر فرار ہوگئے۔ فارم ہاؤس کے مالک شیخ علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ واردات 20 اکتوبر بروز پیر کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ہوئی، ڈاکوؤں کی تعداد 8 سے 10 کے قریب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکو اپنے ہمراہ ایک ٹرک بھی ساتھ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے *موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ* کا افتتاح کرتے ہوئے ایک اور عوام دوست اقدام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس منفرد منصوبے کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری اور آسان پولیس سروسز فراہم کرنا ہے۔ یہ موبائل یونٹ جدید سہولیات سے آراستہ ہے، جہاں شہری نہ صرف ایف آئی آر کا اندراج کروا سکیں گے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور عملے کو باضابطہ طور پر چابیاں سپرد کیں۔ مریم نواز شریف نے موبائل یونٹ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ عوام سے خوش اخلاقی اور...
کراچی: پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی و گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد زبیر راحیل اور بلال کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل 4 روز قبل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر529/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 پاکستان بازارتھانے میں درج ہے۔ موٹرسائیکل چھیننے کے بعد ملزمان نے سیکٹر 15D میں روڈ کنارے موجود لڑکوں سے موبائل فونزچھینے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا...
نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔۔ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی طرف سے بُلٹ پروف گاڑیاں ناقص قرار دے کر واپس کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ طلال چوہدری نے اپنے بیان مہں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دی گئیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بچگانہ سوچ نے افسران اور جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہی ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا...
پشاور، کوئٹہ‘ بولان (نوائے وقت رپورٹ) بکا خیل پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملے کردیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کے سیاسی رہنما کے بھائی کے قتل کا یہ واقعہ اتوار کی شام انکے رہائشی علاقے میں ہی پیش آیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقہ بولان میں لیویز تھانے پر دستی بم حملے سے آگ لگ...
کراچی: پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ صاحب خان اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی اور پولیس نے گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اس حوالے سے مزید...
اسلام آباد تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سالے کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم ندیم بیگ کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے تھانہ کرپا کی حدود میں مقتول شہزاد کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم ندیم بیگ کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان تین علیحدہ علیحدہ مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پہلا واقعہ کورنگی کراسنگ بند کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 25 سالہ ڈاکو کاشان زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری کارروائی کورنگی نمبر ڈھائی، سیکٹر 33 ڈی جمیل مسجد کے قریب ہوئی، جہاں کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم زاہد عرف زہدو ولد حسین کو زخمی حالت...
ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع دکی میں چمالنگ کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی شناخت زین اللہ ولد خانول اور سبحان اللہ ولد سید عالم ساکنان افغانستان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو آبائی وطن روانہ کردیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان پولیس نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے بعد خطرات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپیکٹر جنرل بلوچستان پولیس محمد طاہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں 99 فیصد حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں مزید دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے بعد خطرات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی فورسز کے انخلا...
کینیڈا میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ’کیپس کیفے‘ پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار بھی بدنام زمانہ بشنوئی گینگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم حملہ آوروں نے کیفے کی عمارت پر گولیاں چلائیں، جس سے کھڑکیاں چکناچور ہو گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ایک کار سے حملہ آوروں کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گزشتہ چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے۔ مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے کولویر سدھو...
کراچی: شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ فائرنگ کے تبادلے ہوئے جن میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پہلا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ کشتی والی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں گارڈ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جسے چھیپا رضاکاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرا واقعہ ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو انیس زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کے...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پہلا مقابلہ کورنگی کے علاقے سیکٹر 35-ڈی اقصیٰ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نور الاسلام عرف سومیا کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ مقابلے کے دوران اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا...
کراچی: شہر قائد میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، کراچی رینج میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی سید ذوالفقار حیدر جعفری کو ڈی ایس پی سیکیورٹی زون ون کراچی رینج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز حسین کو ہائی کورٹ بلڈنگ کراچی کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے مختلف علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعیدآباد پولیس نے میمن کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت صدام حسین اور سائیں بخش کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میرانکہ کے قریب ایک اور مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تیز رفتار بس نے بچے کو کچل دیا،پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، 2ساتھی فرار،حسین آباد سے موٹرسائیکل چور گروہ کے کارندے کو گرفتار کرکے 6مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کیمطابق خواجہ غریب نواز پل پر بے قابو بس بچے پر چڑھ دوڑی حادثے میں 10 سالہ ایان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیاایان ولد راشد علی پانچویں کلاس کا طالب علم اور پہنور گوٹھ کا رہائشی تھا،ایان سودا لینے باہر نکلا تھا کہ تیز رفتار بس نے کچل ڈالا،حادثے کے بعد بس ڈرائیور گاڑی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیالواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتار بس کو غلط سائیڈ سے لیجانے کی کوشش کررہا تھا بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانون...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گلبرگ اور شریف آباد کے علاقوں میں پولیس نے دو علیحدہ مبینہ مقابلوں کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ گلبرگ پولیس نے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ دوسری جانب شریف...
فائل فوٹو سرگودھا کے علاقے سیداں کالونی دھریمہ میں ایک انوکھی واردات پیش آئی جہاں برقع پوش خاتون نے ساتھوں کے ساتھ مل کر زمیندار کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ زمیندار نے بیان دیا ہے کہ خاتون نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر واردات کی، ملزمہ اور اس کے ساتھی اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تین ملزمان کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مرید کے پولیس نیسب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایف آئی آر میں امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی سمیت کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے وا لوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مرید کے : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا تاہم پر تشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہو.2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں...
سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔
کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، کئی موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے شیرپاؤ کالونی مولا مدد قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو بلال عرف شینا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی عمران موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، عیدگاہ اور سعید آباد کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدگاہ کے علاقے اورنگزیب مارکیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سرفراز ولد دین محمد (زخمی) اور شیراز ولد دین محمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، جبکہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ضلع کیماڑی کے علاقے سعید آباد میں پولیس کا...
ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پاکستان بازار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم نے 28 ستمبر کو واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت نور عرف نونو کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم نور کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہو چکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ملزم بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ دھابیجی موڑ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والا ملزم نور حسین عرف نونو ولد ناصر حسین بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق ملزم کے ساتھی اور واردات کے وقت موٹر سائیکل چلانے والے ملزم محمد بلال کو تین روز اقبال مارکیٹ پولیس نے گرفتاری کیا تھا۔ ہلاک و گرفتار ملزمان نے 28 ستمبر کو محمد مصطفیٰ کالونی میں واردات کی کوشش کے دوران...
فائل فوٹو کراچی میں پاکستان بازار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم نے 28 ستمبر کو واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت نور حسین عرف نونو کے نام سے ہوئی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم نور حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔
فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، قتل، گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو کل برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے حراست سے فرار کرایا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک پولیس کے مطابق لاش کو ورثا لاہور گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں، یاد رہے کہ طیفی بٹ کو جمعہ اور ہفتہ کی شب مبیبہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا، کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے میں امام مسجد بھی شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اس حملے میں ایک سویلین سمیت چھ پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج اسلام کے نہیں بلکہ دین کے دشمن ہیں، امت کے...
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ اس حملے میں ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں، (کُل 7 افراد) کی شہادت ہوئی، یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ یہ اسلام کے دشمن— امت کے اتحاد کے قاتل، امن و محبت کے منکر اور دین کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ حملہ 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ اسکول پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں نے اسکول کی بیرونی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک بیان میں کہا گیا کہ موقع پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام...
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مستعفی وزیراعلی علی امین گنڈاپور، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پی خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید، آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل مدثر، ڈی آئی جی ڈیرہ سید اشفاق انور، ڈی پی او سجاد احمد اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ شہدا کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اعلی افسران نے شہداء کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہداء کے لواحقین علی امین اور دیگر افسران بالا سے ملے، افسران بالا نے شہداء کے لواحقین سے گلے مل کر اظہار تعزیت کیا۔
ڈی آئی خان: حملہ آوروں کیخلا ف آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد ہلاک، شہید پولیس اہلکاروں کو وزیر داخلہ کا خراج تحسین
ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے خودکش حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کی۔ حملے کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ آپریشن مکمل، دہشتگرد ہلاک ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رات گئے آپریشن مکمل کیا اور حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ڈی جی پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تقریباً...
سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو اس کے ساتھی پولیس سے چھڑا کر فرار ہوئے۔ پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو ساتھیوں سے چھڑوانے کی کوشش کی گئی، اس دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ طیفی بٹ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ رحیم یار خان میں طیفی بٹ کے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن لاہور سید...
امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا۔ ذرائع کےمطابق رحیم یارخان کےقریب ملزم کے ساتھیوں نےحملہ کردیا،طیفی بٹ مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز طیفی بٹ کودبئی سےانٹرپول کےذریعےگرفتارکیاگیاتھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر...
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو واصل جہنم کردیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے 7 بہادر اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں...
پولیس حکام نے بتایا کہ دوسری گاڑی میں موجود عدنان نے شور مچایا تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر سڑک پر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 4 ڈاکو حیدرآباد میں پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے کہا کہ ملزمان کراچی سے گاڑی چھین کر فرار ہو رہے تھے، رکنے کا اشارہ کیا تو اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقے سچل سے ڈبل کیبن گاڑی چھینی، ڈرائیور کو یرغمال بنایا، ڈاکو نوجوان ڈرائیور عدنان کو ٹریکر کھلوانے کیلئے ساتھ لے کر جا رہے تھے، جالی پل کے قریب کرولا اور ڈبل...
فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بھتا خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں مارے گئے، جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ اہم معاملہ تھا اس لیا آج کی پریس کانفرنس میں شریک ہوا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کاروبار پھلے پھولے، ہمارا بزنس کمیونیٹی سے ہمیشہ تعاون رہا ہے، تاجروں سے مل کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں، کچھ تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، تاجروں کی شکایات کے...
— فائل فوٹو پولیس بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی۔ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئیبالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا، طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا۔ذرائع کے مطابق دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا اور پنجاب پولیس کی ٹیم طیفی بٹ کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق طیفی بٹ...
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا، دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالہ کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن المعروف طیفی بٹ کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ طیفی بٹ کو پاکستان منتقلی سے قبل دبئی کی عدالت میں پیش کیاگیا تھا، دبئی کی عدالت کے قاضی نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا تھا، جس پر طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا تھا۔ ذائع کے مطابق...
پشاور پولیس کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر اور مطلوب آدم خان عرف آدمے راولپنڈی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔ آدمے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے خوف پھیلانے اور اپنی مجرمانہ کارروائیوں کی تشہیر کے لیے مشہور تھا۔ پشاور میں خوف کی علامت پولیس کے مطابق آدمے افغان نژاد جرائم پیشہ تھا جو پشاور میں بھتہ خوری، ڈکیتی اور آتش زنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ چند روز قبل اس نے ایک گودام میں حملے اور آگ لگانے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی، جس میں وہ اور اس کا ساتھی واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔ پشاور پولیس کے مطابق آدمے اسی واقعے کے بعد پولیس کی لسٹ میں سرفہرست تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نسیم نگر پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اشتہاری و روپوش سمیت 4 موٹر سائیکل لفٹروں کو گرفتا رکرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں، اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد دو ملزمان محمد موسی ملاح اور محمد سلمان وگھیو کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ان کے دو ساتھی علی اصغر جمالی اور اللہ ورایو مجیدانو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔نسیم نگر پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور تھانہ سٹی کی حد سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ /کشمور( نمائندگا ن جسارت) پاکستان کے صوبہ سندھ کے وسطی ضلع نوابشاہ کے شہر سکرنڈ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مشتبہ ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ رات فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص اپنی سات سالہ بھانجی کے قتل میں ملوث تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل سکرنڈ میں ایک سات سالہ بچی کی لاش ملی تھی جس کے کان اور بازو کٹے ہوئے تھے۔ اس واقعے کے خلاف بچی کے والدین سمیت اس کی برادری کے دیگر افراد نے احتجاج کیا تھا۔ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق، بچی کے قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے سی سی ٹی وی اور...
نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر،بلے باز رنکو سنگھ سے متعلق ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بتایا ہے کہ انہیں انڈر ورلڈ گینگ داﺅد ابراہیم کی ’ڈی-کمپنی‘ کے نام سے 5 کروڑ روپے کے تاوان کی دھمکی ملی ہے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش دیکھی جا رہی ہے۔ رنکو کے خاندان نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس سال فروری سے اپریل کے درمیان رنکو کی پروموشنل ٹیم کو تین مرتبہ دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔پوچھ گچھ...
نواب شاہ: سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ میں سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سات روز قبل ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کو دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول بچی کا رشتے دار نکلا ہے۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سونے کی بالیوں کی لالچ میں7سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی...
لاہور: سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان نشتر کالونی ناکے پر فائرنگ کے تبادلے میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں 2 کروڑ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی سوار حسین روڈ کے قریب پولیس ناکے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم محمد رمضان ہلاک جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم محمد رمضان پشاور کا رہائشی اور متعدد مقدمات میں اشتہاری نکلا۔ ملزم سیالکوٹ میں ڈکیتی کے مقدمات نمبر 796/22...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ماڈل کالونی پولیس نے ریلوے پھاٹک نشتر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولس کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے، مقابلے کے دوران ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کی شناخت احمد کے نام سے کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، متعدد چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ موقع پر موجود بھتیجی خوف سے جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس کے مطابق طفیل رند بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، طفیل رند پر میر پور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ مسو واہ پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے طفیل رند جاں بحق ہو گئے، ان کے...
ویب ڈیسک :گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق طفیل رند اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے جروار روڈ، مسو واہ کے قریب ان پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں صحافی طفیل رند موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ...
’جیو نیوز‘ گریب گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند پر جروار روڈ مسو واہ کے علاقے میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔ مقتول صحافی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چار پولیس مقابلوں کے دوران پانچ زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پہلا مقابلہ ابراہیم حیدری کے علاقے ریھڑی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی اسٹریٹ کرمنلز نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبدالحلیم کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔دوسرا مقابلہ گلشن اقبال بلاک 7...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہر قائد میں کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سالہ حافظِ قرآن لڑکے کو کچل کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کا نام اسماعیل بتایا گیا ہے جو اپنے گھر والوں کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر بیلچہ ہوٹل کے قریب پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ گلی کا تنگ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور نے بچے کو نہیں دیکھا اور چند ہی لمحوں میں وہ بھاری گاڑی کے پہیوں تلے آ کر زندگی سے محروم ہوگیا۔حادثے کے فوراً بعد علاقہ مکینوں میں...
—فائل فوٹو پشاور پولیس نے واہ کینٹ کوہستان کالونی میں مطلوب ملزمان کے ساتھ مقابلہ کا ہے جس کے دوران مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم آدم دہشت گردی، قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب تھا، جو دھمکی آمیز آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے پشاور: پولیس مقابلہ میں 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم آدم نے پشتخرہ میں انجن آئل کے گودام پر فائرنگ کر کے ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔ پولیس کے مطابق کوہستان کالونی میں مقابلے میں مارا گیا ملزم آدم افغان شہری ہے، جس نے پاکستانی شہریت کی جعلی دستاویزات بنائی ہوئی تھیں۔