کراچی:

شہر میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 51 سالہ یامین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 55 سالہ سعید کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ حادثہ ہمدرد کٹ سے ساکران جانے والے روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا ماڑی پور روڈ مچھر کالونی نفسیاتی اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا اور پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ متوفی کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی جس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی روز میں 64 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی