رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان، انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
اجتماع امسال بھی دو حصوں میں ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز نماز عصر رائیونڈ سندر روڈ پر شروع ہوگا۔ 9 نومبر کو اجتماع دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر سے شروع ہو گا، جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اجتماع امسال بھی دو حصوں میں ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز نماز عصر رائیونڈ سندر روڈ پر شروع ہوگا۔ 9 نومبر کو اجتماع دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، بونیر، چترال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، کراچی کے علاوہ سندھ کے تمام اضلاع، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر کے تمام اضلاع، لیہ، مظفر گڑھ، کرک کے تمام اضلاع سے تبلیغی جماعت کے ارکان شریک ہوں گے۔
اجتماع کا دوسرا مرحلہ 13نومبر کو شروع ہوگا جو 16 نومبر بروز اتوار دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں، کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم، مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد شریک ہوں گے۔ امسال اجتماع میں 10 لاکھ افراد کے قیام و طعام کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں افراد اجتماع میں شریک ہوں گے۔ پاکستان ریلوے اس موقع پر خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ اجتماع کے دوران تمام نان سٹاپ ٹرینیں بھی رائیونڈ سٹیشن پر رکیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجتماع کے شرکاء کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شریک ہوں گے اجتماع کا
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔