تھانہ صادق آباد کے علاقے میں نجی اسکول کے ٹیچر نے کتاب نہ لانے پر طالبعلم پر مبینہ تشدد کیا اور ڈنڈے مار کر بازو توڑ دیا، پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ بچے کے والد کے مطابق نویں جماعت میں زیر تعلیم بیٹے احمد رضا کو اس کے ٹیچر نے دو گائیڈیں لکھ کر دیں جن میں ایک مارکیٹ سے مل گئی جبکہ دوسری تلاش کرنے کے باوجود نہیں ملی جس پر بیٹا اسکول چلا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق پہلا پریڈ قاری طفیل نامی ٹیچر کا تھا جو کلاس میں بیٹے کے پاس آیا اور اس کو کتاب نکالنے کے لیے کہا جس پر بیٹے نے ان کو بتایا کہ کتاب مارکیٹ سے شارٹ ہونے کے باعث نہیں ملی ایک دو دن تک مل جائے گی تو ٹیچر نے ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا اور بازو پر ڈنڈے برسائے  جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔

طالب علم کے والد کا کہنا تھا کہ بچے نے گھر آنے پر بازو دیکھایا تو اس کو بے نظیر اسپتال لے گئے،  انہوں نے بھی ایکسرے کیا تو بازو ٹوٹا ہوا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، بچے اس قوم کا مستقبل ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیچر نے

پڑھیں:

کوئٹہ، خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مرکزی ملوث کی شناخت ہوئی، جس کی موجودگی کی خبر پر چھاپہ مارا گیا۔ مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ میں قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کے قتل کے مرکزی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی پولیس کو 17 سالہ اسکول ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایس سی آئی ڈبلیو کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید تفتیشی طریقہ کار، ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرلی۔ تفتیش کے دوران پہلے مرحلے میں ایک ملزم محمد جہانزیب ولد محمد حنیف کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ مرکزی مفرور ملزم اویس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے تھے۔ گزشتہ رات کلی برات میں ملزم اویس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران ملزم اور اس کے ساتھی نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں اویس اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہوا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے زخمی اویس کو گرفتار کرکے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدر آباد میں ڈینگی سے ہلاک نوجوان کے والد عدالت پہنچ گئے
  • راولپنڈی میں استاد کا تشدد؛ کتاب نہ لانے پر طالبعلم کا بازو توڑ دیا، مقدمہ درج، ٹیچر گرفتار
  • راولپنڈی میں استاد کا طالبعلم پر تشدد، کتاب نہ لانے پر بازو توڑ دیا
  • راولپنڈی میں کتاب نہ لانے پر ٹیچر نے تشدد کر کے طالب علم کا بازو توڑ دیا
  • کوئٹہ، خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: توہین ازواج مطہرات کیس میں سزا کیخلاف اپیل، ملزمہ کی سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم
  • راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار
  • والد نے طیارہ حادثے سے چند ماہ قبل شہادت کی دعا کرنا شروع کردی تھی، جنید جمشید کے بیٹے کا انکشاف
  • راولپنڈی؛ 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے والے 2افراد گرفتار