لاہور؛ کرپٹ تحصیلدار اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
لاہور میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث تحصیلدار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان اقبال ٹاؤن سرکل نیاز بیگ میں بطور تحصیلدار فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ مقدمہ میں تحصیلدار کے دیگر تین ساتھیوں نثار احمد، اعجاز اور علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم تحصیلدار نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی نہ کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے رشوت وصول کی۔ اس کے علاوہ زمین کی حد بندی کرنے پر اشرف نامی شہری سے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان جان بوجھ کر انتقال کے معاملات زیر التوا رکھتا تھا اور انتقال کے اندراج کے بدلے مالی فوائد طلب کرتا تھا۔ دورانِ انکوائری ملزم تحصیلدار الزامات کے جواب دینے میں ناکام رہا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تحصیلدار عبدالرحمان کے موبائل فون سے مالی لین دین سے متعلق اسکرین شاٹس بھی برآمد ہوئے ہیں جو کرپشن کے شواہد ہیں۔
مقدمہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو محمد صہیب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تحصیلدار عبدالرحمان اینٹی کرپشن کے مطابق کیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔