فورٹ عباس میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تھانہ مروٹ کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عتیق نامی نوجوان پر آہنی راڈ اور مکوں سے تشدد کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان متاثرہ نوجوان کی دکان کے میٹر سے بجلی استعمال کر رہے تھے، تاہم جب تار کاٹا گیا تو تنازع شدت اختیار کر گیا اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں تصور جاوید، مدثر جاوید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

واقعے کا ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر نے سختی سے نوٹس لیا اور ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار

سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروث اعجاز قادری کے گھر پر چھاپہ مار کر بھتہ خوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ ناظم آباد ایک نمبر پر واقع قادری ہاؤس پر پولیس اور ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت جواد اور ملا شاہزیب کے نام سے ہوئی جن کا تعلق بدنام زمانہ بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے۔

چھاپے کے دوران پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس نے چھاپے میں سربراہ سنی تحریک اعجاز قادری کو گرفتار نہیں کیا جبکہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔

دریں اثناء کہ اعلامیہ ایس آئی یو کے مطابق  ایس آئی یو / سی آئی اے کی اہم کارروائی ریحان نامی گرفتار شدہ ملزم جوکہ جمشید کوارٹر میں بھتہ اور فائرنگ میں ملوث تھا،اس کی نشاندہی پر قادری ہاؤس پر چھاپے میں جواد قادری عرف خواجہ اور شاہزیب ملا سمیت متعدد ملزمان گرفتارکیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا یے۔ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔اس معاملہ پر مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے سرغنہ صمد کاٹھیاواڑی اور وصی اللہ لاکھو کا نیٹ ورک چلاتے اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • رضویہ تھانے کی حدود میں بڑا آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
  • نوجوان سنگر پر پنجاب پولیس کے تشدد کی ویڈیووائرل، حکومت کا نوٹس
  • لاہور کے تھانہ سندر میں 2 سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • لاہور: 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • برطانیہ پلٹ نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنانے،بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
  • نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار