کراچی میں بھتہ خوری اور منظم جرائم کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اور انتہائی مطلوب بھتہ خور گروہ کے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رضویہ تھانے کی حدود میں کی گئی اس کارروائی میں بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق گزشتہ رات رضویہ تھانے کی حدود میں ایس آئی یو اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر گزشتہ ہفتے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس میں ڈی آئی جی ویسٹ، سی آئی اے، ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایس پی ایس آئی یو شامل تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار بھتہ خور ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر کی گئی، جسے 2 روز قبل ایک مقابلے کے دوران ایس آئی یو نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران 3 ہائی پروفائل ملزمان اور 3 شوٹرز سمیت مجموعی طور پر 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جواد عرف واجہ قادری، ریحان الدین اور ملا شاہزیب اس بھتہ خور گروہ کے مرکزی کردار ہیں۔ یہ گروہ انتہائی مطلوب اور خطرناک بھتہ خوروں پر مشتمل تھا، جو وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواری کے نیٹ ورک کے تحت کام کر رہا تھا۔ دونوں مرکزی ملزمان اس وقت بیرون ملک روپوش ہیں۔

ایس ایس پی عمران خان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں جی تھری رائفلز، ایس ایم جیز اور پستول شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان پولیس کو بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت 10 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ریحان الدین کار شوروم پر فائرنگ کے ایک مقدمے میں بھی ملوث تھا، جبکہ ایک ماہ قبل جمشید کوارٹر تھانے میں درج بھتہ خوری کے مقدمے میں بھی اس کا نام سامنے آیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ریحان الدین نے گروہ کے دیگر سربراہان، کارندوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

ایس ایس پی کے مطابق مجموعی طور پر کارروائی کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے ابتدائی تفتیش میں 8 افراد کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ بھتہ خوری کے دوران فائرنگ میں ملوث تین دیگر ملزمان شعیب، طاہر اور عامر کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ تین سہولت کار ملزمان کو غیر قانونی اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر گرفتار افراد کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ اور ویریفکیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان رضویہ تھانہ کراچی پولیس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان رضویہ تھانہ کراچی پولیس ریحان الدین ایس آئی یو ایس ایس پی بھتہ خوری کے مطابق کے دوران کیا گیا

پڑھیں:

سندھ رینجرز کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ ناکام

سندھ رینجرزنےحب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سےاسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے اسمارٹ فونزاور سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزنےحب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئےنان کسٹم پیڈ موبائل فونزکی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےاسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونزاور61 سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔

سندھ رینجرزنےخفیہ معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئےنان کسٹم پیڈ موبائل  فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان ذاکرخان ولد عبدالرزاق اور محمد سلیم ولد جناس خان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور 61 سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کر لیے گئے ۔ برآمد شدہ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے جو کہ بلوچستان سے کراچی سمگل کیے جا رہے تھے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ موبائل فونزاورمزدا ٹرک مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ رینجرز کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ ناکام
  • کراچی: ناظم آباد میں سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپا،17 افراد زیر حراست
  • کراچی میں قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خور گروپ کیخلاف کارروائی کی گئی: ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن
  • کراچی: ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث متعدد افراد گرفتار
  • کراچی: قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری کے الزام میں کئی افراد زیرِ حراست
  • کراچی میں مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • ثروت اعجاز قادری کے گھر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث کئی ملزم گرفتار
  • کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ