میڈیا کو گالیاں، صحافیوں کو غدار کہنا آمریت کی علامت ہے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اسلام آباد(طارق سمیر) :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر سن کر یوں محسوس ہوا جیسے کوئی شخص خواب کی دنیا میں کھڑے ہو کر حقائق سے کٹا ہوا خطاب کر رہا ہو۔ انجینئر امیر مقام آج کوہاٹ خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا گیا۔ انجینئر امیر مقام عوام کو اب احساس ہوا کہ یہ لوگ صرف دعوے کرتے ہیں لیکن زمین پر کچھ نہیں کرتے۔ انجینئرامیر مقاموزیراعلیٰ کے دعوے اور حقیقت میں واضح تضاد ہے-انجینئرامیر مقام تقریر ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، انجینئرامیر مقامنوجوانوں کو ایک بار پھر لاشوں اور کفنوں کی سیاست کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ردعمل2014، 2018 اور 2022 میں سڑکوں کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، انجینئر امیر مقامریاست کو بلیک میل کرنے کی سیاست اب نہیں چلے گی، وفاقی وزیرمریم نواز آئینی اور منتخب وزیراعلیٰ ہیں، ذاتی حملے ناکامی کا ثبوت ہیں-صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواپنجاب پولیس اور ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات مریم نواز کی اولین ترجیح ہیںوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے صوبے کے ہسپتالوں اور صحت بحران پر بات سے گریزاں ہیں-صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواآئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو ڈیفالٹ کے قریب کس نے پہنچایا؟ انجینئر امیر مقام کا سوال2018 سے 2022 تک تاریخی قرضے اور معاشی تباہی پی ٹی آئی کی نالائقی کا نتیجہ ہے-وفاقی وزیرزیرو کرپشن کے دعوؤں کے باوجود بی آر ٹی اور صحت کارڈ اسکینڈلز سامنے آئے،انجینئر امیر مقامبلین ٹری، گندم اور دیگر اسکینڈلز نیب و عدالتی رپورٹس میں موجود ہیں-وفاقی وزیرخیبرپختونخوا میں منصوبوں کے اعلانات بہت، تکمیل نہ ہونے کے برابر ہے-انجینئر امیر مقامپشاور، سوات اور قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں کی حالت زار ترجیحات ظاہر کرتی ہے-وفاقی وزیرخیبرپختونخوا میں بے روزگاری عروج پر، نوجوان احتجاج پر مجبور ہیں-انجینئر امیر مقامسب کچھ شفاف ہے تو نوجوان دربدر کیوں ہیں؟انجینئر امیر مقام“آزادی یا موت” جیسے نعرے آئین اور قانون کے منافی ہیں، ردعملسیاست آئین اور پارلیمان سے چلتی ہے، تشدد کے نعروں سے نہیں-انجینئر امیر مقاماداروں پر حملے اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش ہیں-وفاقی وزیرمیڈیا کو گالیاں دینا اور صحافیوں کو غدار کہنا آمریت کی علامت ہے–انجینئرامیر مقامآزاد میڈیا جمہوریت کی بنیاد ہے، اسے دبایا نہیں جا سکتا–انجینئرامیر مقاموزیراعلیٰ کی تقریر کارکردگی نہیں بلکہ خوف اور نفرت کا مجموعہ ہے-انجینئرامیر مقامعوام نعروں اور دھمکیوں سے آگے بڑھ چکے ہیں، انجینئرامیر مقامپاکستان کو استحکام، روزگار اور قانون کی حکمرانی چاہیے-وفاقی وزیرملک کو استحکام صرف مسلم لیگ (ن) ہی دے سکتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر کا19دسمبر کوشہر بھر میں دھرنوں کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-8-10
کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفرااسٹرکچر، شہریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکا سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا۔ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، شہری گھروں سے نکلیں گے اور اپنے مسائل حل کرائیں گے۔ ہم گلی گلی جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے اور ظالمانہ نظام کے خلاف جمعہ19دسمبر کو شارع فیصل، شاہراہ اورنگی، شاہراہِ کورنگی سمیت تمام بڑی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ ای چالان کے نام پر بھتا فوری بند کیا جائے اور بھاری جرمانے ختم کیے جائیں، ہیوی ٹریفک کو اوقات کار کا پابند اور متبادل راستوں پر چلنے پر مجبور کیا جائے،نادرن بائی پاس کو متبادل کے طور پر استعمال کیوں نہیں کیا جاتا۔ جماعت اسلامی پہلے بھی میدان عمل میں موجود اور ظلم کے خلاف آواز بلند کررہی تھی اور آئندہ بھی بھرپور مزاحمت و جدو جہد جاری رکھے گی۔ ڈی آئی جی اور آئی جی کہتے ہیں کہ شاہراہ فیصل پر سی سی ٹی وی کیمرے لگ گئے ہیں اب چالان ہوں گے۔ آئی جی اور ڈی آئی جی سن لیں کہ کراچی کے لوگوں سے بھاری چالان کے نام پر بھتا خوری نہیں چلنے دی جائے گی، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اسے ٹینکروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کراچی کے عوام کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں بلکہ نلکوں کے ذریعے پانی دیا جائے۔ کراچی پاکستان کو سب سے زیادہ ریوینیو دیتا ہے۔ سندھ حکومت کراچی کو ریلیف دینے کے بجائے ای چالان کے نام پر لوٹ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کراچی آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں لیکن شہر کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔ تمام پارٹیاں کراچی جو سونے کی چڑیا سمجھ کر لوٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کی تمناؤں کا خون کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی بد انتظامی، کرپشن اور نااہلی کا نام ہے۔ پیپلز پارٹی کو نہ صرف سندھ پر بلکہ پورے پاکستان پر مسلط کردیا ہے۔ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کو مسلط کیا ہے وہ دیکھ لیں پیپلز پارٹی کراچی میں کیا کررہی ہے۔ شہر میں روانہ شہری اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔ بچے، بوڑھے جوان خواتین بچیوں کو ٹینکروں و ٹرالوں کے نیچے روندا جارہا ہے۔ گزشتہ سال ہیوی ٹریفک سے 7 سو سے زائدواقعات ہوئے اور 246 افراد جاں بحق ہوئے، انہوں نے کہا کہ 12 ارب سے زائدرقم کو حب کینال کو پانی میں بہا دیا گیا لیکن شہریوں کو پانی فراہم نہیں کیا۔ شہر کے بڑے حصے میں آج بھی پانی میسر نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کے سٹی ناظم نعمت اللہ نے کے تھری منصوبہ مکمل کیا تھا۔ کے فور منصوبہ بھی نعمت اللہ خان نے پیش کیا تھا جو آج تک مکمل نہیں کیا جاسکا۔ 20 سال گزر گئے لیکن شہر کے لوگوں کے کیے ایک قطرہ پانی کا اضافہ نہیں کہا گیا۔ احتجاج دھرنے سے امیر ضلع ائر پورٹ محمد اشرف، امیر ضلع کورنگی فرحان بیگ، امیر ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف، امیر ضلع شرقی نعیم اختر، امیر ضلع غربی مولانا مدثر حسین انصاری، امیر ضلع گڈاپ عرفان احمد،امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔