دینی تعلیم کے ساتھ جدید عصری اور فنی علوم وقت کی اہم ضرورت ہیں‘زبیرفہیم
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد المدارس العربیہ پاکستان، صوبہ سندھ کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات اور ٹیکنیکل کورسز مکمل کرنے والے طلبہ میں ڈپلوموں کی تقسیم کی پروقار تقریب گزشتہ روز جامع دارالخیر کے نزدیک مقامی بینکویٹ ہال گلستان جوہر بلاک 15 کراچی میں ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مرکزی صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان شیخ الحدیث زبیر فہیم تھے، جنہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ جدید عصری اور فنی علوم وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد المدارس العربیہ دینی مدارس کے طلبہ کو معاشرے کا مفید اور باکردار فرد بنانے کے لیے کوشاں ہے، اور ٹیکنیکل کورسز اس سمت ایک عملی قدم ہیں۔انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور ایسے طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ تقریب سے حبیب میٹرو صراط اسلامک بینکنگ کے ریزیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر مفتی خواجہ نور الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات انسان کو عملی زندگی میں توازن، دیانت اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہیں، جبکہ فنی تعلیم نوجوانوں کو خود کفیل بناتی ہے۔ ڈائریکٹر اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان مصباح اللہ صابر نے کہا کہ دینی و دنیاوی تعلیم کا امتزاج ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھ سکتا ہے-ڈاکٹر سید محبوب نے کہا کہ اتحاد المدارس العربیہ کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے کہ وہ مدارس کے طلبہ کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے-کوآرڈینیٹر وزیر اعظم یوتھ پروگرام برائے سندھ فہد شفیق نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو حکومتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ مسلم لیگ(ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ہی ملک کی ترقی میں حقیقی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اتحاد المدارس العربیہ نے کہا کہ طلبہ کو
پڑھیں:
ایک میثاق سکیورٹی کی بھی ضرورت ہے: احسن اقبال
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں آج ایک میثاق سکیورٹی کی بھی ضرورت ہے، ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میثاق جمہوریت کی توثیق کی تھی جبکہ ہمیں آج ایک میثاق سکیورٹی کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ میثاق بنانے کا نہیں اس پر عملدرآمد کروانے کا ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ہمیں استحکام پیدا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادی صحافت کا مطلب کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں۔