فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کی خودمختاری قائم ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک، حوصلہ، قوانین کا احترام اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا صرف کھیلوں کی نہیں بلکہ قومی اقدار کی علامت ہیں۔
اختتامی تقریب میں بلاول بھٹو نے رواں سال مئی میں پاکستان کی دفاعی جنگ میں قوم کی اتحاد اور عزم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ نے نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی دکھائی بلکہ ملک کی خودمختاری اور عزت بھی قائم رکھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فتح صرف فوجی نہیں بلکہ قومی فتح تھی، جس نے عوام کے اتحاد، قومی نظم و ضبط اور محافظوں کے ساتھ قوم کے تعلق کو ظاہر کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس روح کو کلاس رومز، اسٹیڈیمز، تعلیمی اور روزمرہ زندگی میں جاری رکھنے پر زور دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا وژن واضح ہونا چاہیے، ایک ایسا پاکستان جہاں ہر بچے کو ہر صوبے میں کھیل، تعلیم، صحت اور قومی خدمت کے مواقع میسر ہوں، جہاں ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جائے، نظم و ضبط کی قدر کی جائے اور اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت بنے۔
انہوں نے تمام شرکا، میڈلسٹ اور صوبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز میں بننے والی دوستی اور سیکھے گئے اسباق مستقبل میں قوم کی ترقی اور اتحاد کی راہ ہموار کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کہا کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔