ہم دشمن کو چھپ کر نہیں، للکار کر مارتے ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
—فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں، للکار کر مارتے ہیں۔
اسلام آباد میں قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللّٰہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطاء کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
فیلڈ مارشل کا کہنا ہے کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، انتشار اور فساد نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکۂ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل
پڑھیں:
طالبان کے پاس خوارج یا پاکستان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، فیلڈ مارشل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان رجیم کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان کے پاس خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جہاں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔
تینوں افواج کے افسران سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام ایک تاریخی اور بنیادی تبدیلی ہے جو مشترکہ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ملٹی ڈومین آپریشنز کو متحد نظام کے تحت بہتر بنانا ناگزیر ہے، تاہم ہر سروس اپنی آپریشنل انفرادیت اور اندرونی خودمختاری برقرار رکھے گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، آئندہ کسی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ تیز اور شدید ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت ناقابلِ سمجھوتہ ہے۔