نواب شاہ میں نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی وعدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوابشاہ( نمائندہ جسارت) نوابشاھ میں نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی عدالتی اورمحکمہ تعلیم کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نجی اسکولوں میں اضافی فیسیں غیر قانونی قرار دینے کے باوجود والدین کو پریشان کیا ہوا ہے اس سلسلے میں آرڈیننس 2001 اور عدالتی فیصلوں کا واضح حکم موجود ہیوالدیںن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ میں نجی اسکولوں کی جانب سے سالانہ فیس، امتحانی فیس اور دیگر اضافی چارجز وصولی کو سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2001 اور عدالتی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی قوانین اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نجی اسکول صرف وہی فیس وصول کرنے کے مجاز ہیں جو رجسٹرنگ اتھارٹی سے منظور شدہ ہو لیکن عملاً شہر بھر کے تعلیمی ادارے غیر قانونی قرار دیے جانے والی فیسوں کو وصول کر رہے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم از خود نوٹس لینے پر تیار نہیں ہے جسکی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کی لوٹ مار جاری ہیوالدین نے بتایا کہ سندھ پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات آرڈیننس 2001 کا واضح حکم آرڈیننس 2001 کے تحت کوئی بھی نجی اسکول فیس اسٹرکچر میں ازخود اضافہ نہیں کر سکتا۔ فیس، صرف اس صورت میں بڑھائی جا سکتی ہے جب ادارہ باضابطہ طور پر رجسٹرنگ اتھارٹی کو درخواست دے اور منظوری حاصل کرے۔ قواعد (Rules 2005) کے مطابق فیسوں میں سالانہ اضافہ بھی مخصوص حد کے اندر رہ کر ہی ممکن ہے ۔ قانون کے مطابق اسکول اگر رجسٹریشن فیس لیتے ہیں، تو وہ صرف وہی سروسز شامل کر سکتے ہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا رڈیننس 2001 کے مطابق
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔