Jasarat News:
2025-12-02@22:24:31 GMT

وزارت نے سائبر سیکورٹی فریم ورک میں اصلاحات شروع کردیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-7
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) وزارت آئی ٹی نے قومی سائبر سیکورٹی فریم ورک میں اصلاحات کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں ملک گیر سائبر سیکورٹی جانچ کیلیے عالمی مشاورتی ادارے کی خدمات طلب کرلی گئیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق تمام اہم اداروں کا سائبر سیکورٹی خلا کا تجزیہ ہوگا، ملکی ڈیجیٹل ڈھانچے کا جامع جائزہ عالمی بینک کے ڈیجیٹل ترقی پروگرام کے تحت ہوگا۔دستاویز میں کہا گیا کہ پاکستان میں برقی خدمات کیلیے عالمی بینک 77.

73 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، قومی سلامتی اور معاشی استحکام کیلیے اہم شعبوں کا تکنیکی معائنہ کیا جائے گا۔ سرکاری اور نجی اداروں میں سائبر خطرات اور کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے گی، زیرو اعتماد تحفظ ماڈل اور جدید دفاعی نظام حکومتی پالیسی کا حصہ بنیں گے، نئے تحفظاتی قانون میں ذمہ داریوں، رپورٹنگ اور سخت جرمانوں کی شقیں شامل ہوں گی۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سائبر سیکورٹی

پڑھیں:

25دسمبر کو عام تعطیل کااعلان‘ مسیحیوں کیلیے 26دسمبر کو بھی چھٹی ہوگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-08-4
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت نے رواں سال کے دوران چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی جبکہ 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف ٹیکس اصلاحات پر ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر کابینہ کا صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں اصلاحات کا فیصلہ
  • تاجکستان کا افغانستان کیساتھ سرحد کی نگرانی کیلیے روسی فوج تعینات کرنے پر غور
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کئی روز بعد سونا سستا
  • یورپی یونین نے سیلاب زدگان کیلیے 30 لاکھ یورو کی امداد جاری کردی
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ‘ خواجہ آصف
  • 25دسمبر کو عام تعطیل کااعلان‘ مسیحیوں کیلیے 26دسمبر کو بھی چھٹی ہوگی
  • عوامی صحت کیلیے ایڈز جیسے بڑے خطروں کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم
  • کراچی میں ایک اور بچہ مین ہول میں گر کر لاپتا، تلاش کا کام شروع