سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 9 روز کے وقفے کے بعد آج کم ہو گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 4ہزار 218ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 44ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے گھٹ کر 3لاکھ 80ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے اضافہ
ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق 2700 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے کا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 315 روپے اضافے سے 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 245 ڈالر فی اونس ہے۔