پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی، معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔

چوہنگ پولیس نے شہری کے راستے میں گر جانے والے 20 لاکھ روپے ڈھونڈ کر واپس کر دیئے

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے اور اسے سہولت دی جائے گی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، صوبائی حکومت سستی اور صاف توانائی کے لیے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، اب صوبائی حکومت انفرااسٹرکچر، ادارہ جاتی مضبوطی اور استعداد سازی پر کام کر رہی ہے، ضم شدہ اضلاع میں نایاب معدنی ذخائر سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ دیا جائے گا۔
 

یو اے ای کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے: صدر مملکت

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

صدرِ مملکت سے مصر کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال کیا گیا۔ 

صدرِ مملکت نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان 77 سالہ سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعمیرات، زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبالۂ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا۔ 

علاوہ ازیں صدرِ پاکستان اور مصری وزیرِ خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ 

بالی وو ڈ فلم کا ٹریلر ریلیز، چودھری اسلم شہید کی اہلیہ کی کڑی تنقید

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سےاہم امریکی شخصیت کی بڑی ملاقات
  • نیتن یاہو، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ، حماس کو غیر مسلح کرنے پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے: صدر مملکت
  • پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کئے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • چنیوٹ: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • ملاقات ہونے تک!
  • صدرِ مملکت سے مصر کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال