data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، جہاں عمران خان سے ان کے اہل خانہ، وکلا اور پارٹی قیادت کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اس موقع کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس دوران جیل کے گرد و نواح میں سیکورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے جب کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں تمام نجی تعلیمی ادارے بھی احتیاطاً بند کروا دیے گئے ہیں۔

اڈیالہ روڈ پر آج صبح سے ہی معمول کے برعکس بھاری نفری کی موجودگی دیکھی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 6 وکلا پر مشتمل فہرست جیل حکام کے سپرد کی گئی، جس میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر سمیت علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرست کے مطابق ان افراد کو آج باری باری ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں عمران خان کی بہنیں بھی جیل میں ان سے ملاقات کے لیے پہنچیں جب کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد بھی متوقع بتائی جا رہی ہے۔ پارٹی کی جانب سے منتخب ارکان اسمبلی کو بھی جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے اڈیالہ روڈ کے داخلی و خارجی مقامات پر پانچ اضافی چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں جب کہ مختلف ناکوں پر پولیس کی اضافی نفری گشت کرتی رہی۔ دہگل ناکا، گیٹ ون، گیٹ فائیو، فیکٹری ناکا اور گورکھپور کے مقام پر خصوصی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں خواتین اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔

مجموعی طور پر 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی نگرانی کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور 700 سے زائد اہلکار صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے موجود رہیں گے۔

سیکورٹی پر مامور دستوں کو اینٹی رائٹ کِٹ فراہم کر دی گئی ہے جبکہ اضافی نفری کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔ جیل کی طرف جانے والی ہر گاڑی کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی آگے بڑھنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرگرم ہیں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی یقینی ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی گئی کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی، دفعہ 144 ،3 دسمبر تک نافذ رہے گی، اجتماعات، ریلیوں پر پابندی

 

راولپنڈی (نیوزڈیسک) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ حکم نامے کے تحت ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دفعہ 144 یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک نافذ رہے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضابطوں پر عمل کریں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان،سکیورٹی ہائی الرٹ
  • پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان سے فیملی و رہنماؤں کی ملاقات کا دن، دفعہ 144 نافذ، تعلیمی ادارے بند
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان سے فیملی و رہنماوں کی ملاقات کا دن، دفعہ 144 نافذ، تعلیمی ادارے بند
  • ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی، آج اڈیالہ پر احتجاج 
  • PTI کا ممکنہ احتجاج: اسلام آباد و پنڈی میں دفعہ 144 نافذ
  • اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
  • راولپنڈی، دفعہ 144 ،3 دسمبر تک نافذ رہے گی، اجتماعات، ریلیوں پر پابندی
  • پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان