قرآن مجید کی وجہ سے لوگ آج تک مسلمان ہو رہے ہیں، علامہ ریاض حسین نجفی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
صدر وفاق المدارس الشیعہ نے لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی باعظمت خاتون ہیں، فاطمہ ؑ کے بیٹے حسن اور حسین علیہم السلام کو جوانان جنت کا سردار قرار دیا گیا، خود فاطمة الزہرا کو خواتین کیلئے مشعل راہ قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی باعظمت خاتون ہیں، جن کے احترام کیلئے رسول کھڑے ہو جاتے تھے۔ ان سے رسول اسلام کی نسل چلی، ان کے بیٹے حسن اور حسین علیہم السلام کو جوانان جنت کا سردار قرار دیا گیا۔ جبکہ خود فاطمة الزہرا کو خواتین کیلئے مشعل راہ اور جنت کی عورتوں کی سردار قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی بیٹیوں کی تعداد بارے شیعہ سنی مکاتب فکر کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوںکہ خاتم الانبیاء کی جتنی بھی بیٹیاں قرار دی جائیں، اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، بلکہ دیکھنا یہ چاہیے کہ باعث فضیلت کون ہے؟ تذکرہ کس کا ہو رہا ہے؟ رسول کی نسل کس سے چلی ہے؟ کس کے بیٹوں کو جوانان جنت کا سردار قرار دیا گیا؟ کون ہے جو خواتین کیلئے مشعل راہ ہے اور کون جنت کی عورتوں کی سردار ہیں؟ اسی طرح پیغمبر گرامی کی بیویاں جتنی بھی ہوں آپ نے فقط یہ دیکھنا ہے کہ ان میں طاہرہ کون ہے؟ باعظمت کون ہے؟
حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ سورہ کوثر کے خانہ کعبہ میں لٹکائے جانے کے بعد زمانہ جاہلیت کے مشہور شعراء کی شاعری کو خانہ خدا سے ہٹا دیا گیا، کیونکہ قرآن کی عظمت ہی اتنی ہے کہ اس کے مقابلے میں کوئی چیز ٹک نہیں سکتی۔ دور جاہلیت کے شعراء کہتے تھے ’ماذا کلام البشر‘ کہ یہ کسی بشر کا کلام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت اور والدین کا مقام اس طرح بتایا گیا ہے کہ آج بھی جو قرآن کے مطلب کی طرف توجہ کرتا ہے تو ان علمی مطالب کو دیکھ کر وہ حیران ہو جاتا ہے اور قرآن مجید کی تاثیر کی وجہ سے لوگ آج تک مسلمان ہو رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار قرار دیا گیا فاطمة الزہرا نے کہا کہ کون ہے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان