data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ عالمی سطح پر رابطوں کو آسان بنانے والی سب سے مقبول میسیجنگ ایپس میں سے ایک ہے اور اس کی مقبولیت میں اس کے بار بار متعارف کروائے جانے والے فیچرز کا بڑا کردار ہے، ان فیچرز میں سب سے زیادہ کارآمد فیچر نوٹیفکیشنز میں نظر آنے والے پیغامات کا ہے، جس کے ذریعے صارف ایپ کھولے بغیر موصول ہونے والے میسیج دیکھ سکتا ہے۔

تاہم، کبھی کبھار یہی فیچر صارف کی پرائیویسی متاثر بھی کر سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ کے ساتھ موجود کوئی شخص نوٹیفکیشن کے ساتھ اسکرین پر نمودار ہونے والا پیغام پڑھ لے، خوش قسمتی سے، واٹس ایپ میں بلٹ ان سیٹنگز کے ذریعے اس فیچر کو غیر فعال کرنا ممکن ہے۔

اس کے لیے سب سے پہلے اپنا واٹس ایپ کھولیں، اس کے بعد اسکرین کے اوپری بائیں کونے میں موجود تھری ڈاٹ مینیو پر ٹیپ کریں۔ مینیو میں سے سیٹنگز منتخب کریں اور پھر پرائیویسی کے آپشن میں جائیں۔ یہاں ایپ لاک سیکشن کھولیں۔

اگر آپ اپنی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو بائیومیٹرک تصدیق کو فعال کریں۔ اس کے بعد اگلی اسکرین پر آپ کو کنٹینٹ نوٹیفکیشن کا آپشن نظر آئے گا، جسے اگر فعال ہے تو اسے بند کر دیں۔

اس سیٹنگ کو غیر فعال کرنے کے بعد آپ کے واٹس ایپ کے پیغامات لاک اسکرین یا نوٹیفکیشنز میں ظاہر نہیں ہوں گے، جس سے آپ اپنے پیغامات بآسانی نجی رکھ سکتے ہیں اور غیر مطلوبہ نظروں سے محفوظ رہیں گے۔

یہ طریقہ کار صارفین کو نہ صرف اپنی پرائیویسی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ موبائل استعمال کے تجربے کو بھی محفوظ اور کنٹرول شدہ بناتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹس ایپ

پڑھیں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ٹیسٹ کا جدید طریقہ کار، اطلاق کب ہوگا؟

علی ساہی:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کرپشن کی شکایات، لائسنس کے پراسس میں شفافیت لانے کے لئےاہم اقدام، ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے 32گاڑیاں خریدنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی، ٹریفک حکام کے مطابق  دسمبر تک گاڑیوں کی خریداری مکمل کی جائے گی، گاڑیوں میں سنسرز ،کیمرے ،پراسسر کی تنصیب کرائی جائے گی۔ 

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

ابتدائی طور پر تیار گاڑیاں لاہور و دیگر بڑے شہروں میں دی جائیں گی، تجرباتی بنیادوں پر2گاڑیاں تیار کروا کر ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کروایا جاچکا، 32گاڑیوں کی خریداری کیلئے 16کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ ہونگے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں سامان کی انسٹالیشن پر اوسط6 لاکھ اخراجات آئیں گے،جدید گاڑیوں کی لانچنگ سے ٹیسٹ ، رزلٹ آٹومیٹکلی جنریٹ ہونگے۔ 

سفارشی ،نااہل امیدوارکسی صورت لائسنس حاصل نہیں کرسکیں گے،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے گاڑیوں کی خریداری کے سمری حکومت کوبھجوا دی۔ 

پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • درفشاں سلیم کی خفیہ ویڈیو وائرل؛ پرائیویسی پر نئی بحث چھڑ گئی
  • واٹس ایپ میں سنگین سیکیورٹی خامی، اربوں صارفین خطرے میں
  • سندھ میں ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کار منظور
  • واٹس ایپ میں بڑی خامی کی نشان دہی، اربوں صارفین خطرے میں
  • کراچی پیکیج ایک افسانہ اور کرپشن کا جدید طریقہ ہے‘پی ٹی آئی
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ٹیسٹ کا جدید طریقہ کار، اطلاق کب ہوگا؟
  • علیمہ بھائی کے پیغامات لائیں‘ جو انارکی پھیلاتے ہیں: رانا ثناء
  • پاکستان خیرات دینے والے ملکوں میں سرفہرست، عطیات چھپانے والے بھی سامنے آئیں: وزیر خزانہ
  • پاکستان نے مقامی طور پر سیکیور موبائل فون تیار کرلیا