نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل،سابق چیئر مین اور موجودہ چیئر مین آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجم سیٹھی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کبھی بھی تنقید کو خاموش کرنے کے حوالے سے نہیں تھی۔محسن نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو جان بوجھ کر پھیلانے پر وضاحت کے لیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کارروائی مکمل طور پر قانون کے دائرے میں ہے اور ہماری توجہ مکمل طور پر پاکستان کرکٹ اور اس کے کھلاڑیوں کی سالمیت کے تحفظ پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راشد لطیف نے آج اپنی ٹوئٹ میں معافی مانگ لی ہے، بورڈ کے مقف کی واضح تائید کی ہے، ہم ان کی معافی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم بورڈ پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کروانے کے لیے دوسرے ذرائع استعمال نہیں کرتے ہیں، ہم پاکستان کرکٹ اور اس کے اثاثوں کا تحفظ کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکاکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکاکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اسٹارک کی تباہ کن بولنگ اور ہیڈ کی دھواں دھار سنچری، ایشز کا پہلا ٹیسٹ 2 روز میں ہی ختم بنوں: سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، مزید 8 دہشتگرد ہلاک دہلی اور کابل کا تجارت بڑھانے کیلئے ایئر کارگو سروسز شروع کرنے کا منصوبہ روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے امن منصوبے کی حمایت کردی روسی تیل ،بھارت نے امریکی دبا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نجم سیٹھی محسن نقوی چیئر مین

پڑھیں:

دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا‏

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ’دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا، کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہوگیا وہ اچھا نہیں ہوا۔

شاہد آفریدی نے کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی ٹیلنٹ ہے، ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے، ورلڈکپ میں بھی اچھا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کو شامل کیا جانا کافی اچھی بات ہے، وہ کھلاڑی جن کو موقع نہیں ملتا، اب انہیں بھی موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں ایئر شو کے دوران بھارت کا تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • راشد لطیف وضاحت اور معافی، محمد رضوان کے حوالے سے بیان واپس لیا
  • راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات پر نجوم سیٹھی بول پڑے، محسن نقوی کا ترکی بہ ترکی جواب
  • محسن نقوی کا نجم سیٹھی کے بیانات پر سخت ردعمل،بیانات بے بنیاد ہیں
  • نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل
  • ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی کل دوحا روانہ ہونگے
  • 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن تنازع کا شکار، صدر اور سیکرٹری سندھ ہائیکورٹ بار آمنے سامنے
  • ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع
  • دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا‏
  • ’’ویلڈن ارشد ندیم‘‘،محسن نقوی کی ڈھیروں مبارکباد