پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نجم سیٹھی کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غلط اور حقائق سے بے بنیاد قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر نجم سیٹھی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا: “نجم سیٹھی، آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔”
انہوں نے مزید وضاحت دی کہ راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کا مقصد تنقید کو خاموش کرنا نہیں تھا، بلکہ یہ کارروائی جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو پھیلانے کے خلاف تھی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ “ہماری کارروائی مکمل طور پر قانون کے دائرے میں ہے اور ہماری توجہ پاکستان کرکٹ اور اس کے کھلاڑیوں کی سالمیت کے تحفظ پر مرکوز ہے۔” انہوں نے کہا کہ راشد لطیف نے اپنی ٹوئٹ میں معافی مانگ لی ہے اور بورڈ کے موقف کی واضح تائید کی ہے، جس کا پی سی بی خیرمقدم کرتا ہے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ “ہم بورڈ پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کے لیے غیر قانونی یا جابرانہ ذرائع استعمال نہیں کرتے۔ ہم پاکستان کرکٹ کے اثاثوں کا تحفظ کرتے ہیں۔”
یاد رہے کہ نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ “مجھے حیرت ہے کہ پی سی بی کی پالیسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے سابق کپتان راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی ہے۔” انہوں نے کرکٹ انتظامیہ کو تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے جابرانہ ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیے اور عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہماری آزادیوں کا تحفظ کرے۔
اس سے قبل، راشد لطیف نے محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر پی سی بی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی، جس پر پی سی بی نے اپنا ردعمل دیا تھا۔ تاہم، راشد لطیف نے بعد ازاں ایکس پر اپنے بیان میں پی سی بی اور عوام سے معذرت کی ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محسن نقوی نجم سیٹھی راشد لطیف پی سی بی کے خلاف

پڑھیں:

’’ویلڈن ارشد ندیم‘‘،محسن نقوی کی ڈھیروں مبارکباد

ارشد ندیم :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودی عرب میں منعقدہ اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم کی جانب سے سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پاکستان کا فخر ہے.

 اس موقع پر انہوں نے کھلاڑی کے کوچ اور اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ارشد ندیم نے آج  پھر ہر پاکستانی  کا سر فخر سے بلند کیا ہے،ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی  فتح  ہے۔

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ارشد  ندیم  نے  پاکستانی  پرچم  کو سربلند  کر کے قوم  کو  خوشیاں  دیں، آج ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے، ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

 
 
 

متعلقہ مضامین

  • راشد لطیف وضاحت اور معافی، محمد رضوان کے حوالے سے بیان واپس لیا
  • راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات پر نجوم سیٹھی بول پڑے، محسن نقوی کا ترکی بہ ترکی جواب
  • نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل
  • نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل،سابق چیئر مین اور موجودہ چیئر مین آمنے سامنے
  • راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
  • راشد لطیف نے متنازع بیانات پر غیرمشروط معافی مانگ لی
  • محسن نقوی کی قومی دن پر سلطنت عمان کی قیادت ‘عوام کو مبارکباد
  • ’’ویلڈن ارشد ندیم‘‘،محسن نقوی کی ڈھیروں مبارکباد
  • تائیوان کے دانشوروں کی جا پانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر تنقید