’’ویلڈن ارشد ندیم‘‘،محسن نقوی کی ڈھیروں مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ارشد ندیم :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودی عرب میں منعقدہ اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم کی جانب سے سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پاکستان کا فخر ہے.
اس موقع پر انہوں نے کھلاڑی کے کوچ اور اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے،ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم کو سربلند کر کے قوم کو خوشیاں دیں، آج ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے، ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔