دہلی دھماکے کے خلاف جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کینڈل مارچ کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت کی اور متاثرین اور انکے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دہلی میں لال قلعہ کے پاس ہوئے دھماکے کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس احتجاجی مارچ میں سوپور اور آس پاس کے گاؤں سے تمام طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ موم بتیاں اور پلے کارڈز اٹھائے لوگوں نے امن و اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا۔ کینڈل مارچ کے شرکاء نے ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اس کا مقصد ہم آہنگی کو بگاڑنا تھا۔ اس دوران دھماکے میں مارے گئے لوگوں کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کا اختتام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے اجتماعی عہد کے ساتھ ہوا۔
واضح رہے کہ دہلی میں چند روز قبل ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں 12 سے زائد لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس واقعے کے بعد جموں و کشمیر میں سکیورٹی ایجنسیوں نے مختلف اضلاع میں تقریباً 200 مقامات پر چھاپے مارے، جگہ جگہ پر ناکہ چیکنگ میں تیزی لائی گئی اور تقریباً 100 لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کل سوپور میں بھی جماعت اسلامی کشمیر سے وابستہ افراد کے خلاف چھاپے مارے گئے۔ اسی کے ساتھ گزشتہ روز ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال بہتر سے کریں اور اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر غلط کام کرتے ہوئے ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔