نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
ملاقات کے دوران اسلامی تعلیمات کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی و تعلیمی میدانوں میں مشترکہ کوششوں پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں علماء کرام کے ایک وفد نے جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر حامد محمد خان سے جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ علماء کرام کے وفد میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی (نمائندہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی ایران سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی) کے علاوہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید تقی رضا عابدی (صدر تنظیمِ جعفری)، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا قمر حسنین اور حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا آغا منور علی شامل تھے۔ استقبالیہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں انجام پائی، جس میں مختلف دینی، سماجی اور فکری امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر طرفین نے امتِ مسلمہ میں وحدت، اخوت اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران اسلامی تعلیمات کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی و تعلیمی میدانوں میں مشترکہ کوششوں پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ وفد نے جماعتِ اسلامی ہند کے عوامی و فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں امت کی اصلاح و بیداری کے لئے اہم قرار دیا۔ یہ ملاقات باہمی احترام، دینی ہم آہنگی اور اسلامی اتحاد کے فروغ کی ایک مثبت اور قابلِ قدر کاوش قرار دی جا رہی ہے۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انقلاب ڈاکٹر حکیم ال ہی کی حیدرا باد ا مد حجۃ الاسلام والمسلمین
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے لیاقت آباد کے عوام کے لیے محمدی گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی نے لیاقت آباد کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ پیش کرتے ہوئے یوسی 4 میں وسیع و عریض محمدی گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا، تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کے ہمراہ شرکت کی، افتتاحی تقریب میں ہزاروں عوام نے شرکت کی اور حافظ نعیم الرحمن کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے خطاب میں کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم ہے، جبکہ صوبائی و بلدیاتی حکومت کراچی کے ٹاؤنز کو ترقیاتی فنڈز اور اختیارات دینے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے لیاقت آباد کے عوام کو محمدی گراؤنڈ کا تحفہ دیا اور شہر کو روشنی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور امیر ضلع وسطی کامران سراج نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اپنے اختیارات سے بڑھ کر عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہری انفراسٹرکچر کی تباہ حالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کی ٹیم عوام کو ریلیف دینے کے لیے سرگرم عمل ہے، اور شہر میں موجود پارکس اور گراؤنڈ کی بحالی اسی کوشش کا حصہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لیاقت آباد کے عوام کے لیے فری آئی ٹی کورسز بھی کروائے گی اور آئندہ ہفتے لاہور مینار پاکستان میں ہونے والے اجتماع عام میں جماعت اسلامی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس کا سلوگن ہوگا بدل دو نظام ۔
افتتاحی تقریب میں کراچی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، جنہوں نے لیاقت آباد کی ترقی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔