پنجاب میں ٹریفک جرمانہ 20 ہزار تک بڑھانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-2
لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر وہیکل آرڈیننس میں 20 ترامیم کی منظور کردہ سمری پنجاب اسمبلی کو بھیج دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق موجودہ چالان کی شرح 200 سے لے کر ایک ہزار تک ہے تاہم چالان کی نئی شرح 2 ہزار سے لے کر 20 ہزار تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں اووراسپیڈ پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، 2000 سی سی کارتک 5 ہزار، 2000سی سی سے زیادہ والی کار کو 20 ہزار جبکہ کمرشل اور پبلک سورس وہیکل کو 15 ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ سمری میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے 15 ہزار، لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار، ڈرائیونگ کے دوران فون سننے پر 2 سے 15 ہزار اور کم عمر ڈرائیور کو گاڑی یا موٹر سائیکل دینے والے پر مقدمے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی