2026-07-24@15:21:43 GMT
تلاش کی گنتی: 6736
«میں بھی افغان شہری»:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے درخواست گزار افسران کے سرکاری فرائض میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا۔ عدالت نے این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے متاثرہ افسران کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور این سی سی آئی اے حکام کو چار روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو عدالت رِٹ پٹیشن پر فیصلہ کرنے کے ساتھ توہینِ عدالت کی کارروائی بھی شروع...
افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مختلف صوبوں سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق طالبان مخالف گروہوں نے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں متعدد کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے، جس سے بعض علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔ رپورٹس کے مطابق ’فریڈم اینڈ جسٹس موومنٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے کمانڈر حامد سیفی کی قیادت میں جنگجوؤں نے 20 جولائی کو صوبہ کاپیسا کے ضلع کوہستان میں مختلف شاہراہوں پر چیک پوسٹیں قائم کیں اور اہم راستوں پر نقل و حرکت کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کے 3 سال مکمل ہونے پر پارٹی 5 اگست کو احتجاجی پروگرام پر غور کر رہی ہے تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مرکزی قیادت کے اندر ابھی تک مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا جس کے باعث حتمی احتجاجی کال جاری نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کے احتجاج پر پی ٹی آئی کی واضح حکمت عملی اب تک سامنے نہ آسکی پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کی حامی ہیں۔ ان کے مؤقف کے مطابق پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور کارکنوں...
گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، متعدد شاہراہیں، پل اور رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے ہزاروں افراد، جن میں سیاح بھی شامل ہیں، مختلف علاقوں میں پھنس گئے۔ محکمہ موسمیات نے 26 جولائی تک گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے سے اچانک سیلاب آنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پورا ہفتہ موسلا دھار مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات کا ملک گیرالرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا انتباہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق قراقرم شاہراہ داسو سے ہنزہ اور نگر تک کئی مقامات پر بند ہے، جبکہ بابوسر روڈ، بلتستان روڈ، نلتر شاہراہ، غذر۔شندور روڈ،...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار...
وزیر توانائی کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خراب کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حدود میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سب ڈویژنل افسران اور ایکسیئنزکے خلاف فوری تادیبی کارروائی کا آغاز کریں۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیسکو)نے پہل کی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے قومی '118 کال سینٹر سسٹم' پر درج ہونے والی صارفین کی شکایات کے ازالے میں ناکامی اور غفلت برتنے پر اپنے خراب کارکردگی کے حامل افسران کو معطل کرتے ہوئے ان...
فٹبال کے عالمی ادارے فیفا نے ورلڈکپ 2026 میں کئی نئے قوانین متعارف کروانے کی تصدیق کردی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل فیفا اور انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) نے کھیل کے قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نئے قواعد ورلڈ کپ کے دوران ہی نافذ العمل ہوں گے اور بعد ازاں 2026-27 سیزن کا بھی حصہ بنیں گے۔ نئے قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر تھرو اِن یا گول کِک لینے میں پانچ سیکنڈ سے زیادہ تاخیر کرے گا تو مخالف ٹیم کو فائدہ دیا جائے گا۔ اسی...
پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سے اب تک دو افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز آندھی اور بارش کے باعث آسمانی بجلی اور گھروں کی دیواریں گرنے سے اب تک 2 افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں دو مرد جبکہ زخمیوں میں 7 خواتین، 16 مرد اور 8 بچے شامل ہیں۔ مزید پڑھیں پشاور سمیت...
اوقاف بورڈ نے زائرین کے نذرانوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں داتا دربار کے 5 سینئر افسران کو سزا سنادی۔ ملزمان میں سابق ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل احمد، سابق مینجر طاہر مقصود، سابق اسٹینو گرافر ثاقب نسیم سمیت دیگر ملازمین شامل ہیں۔ محکمہ اوقاف بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے انکوائری کے بعد سابق ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل احمد کو انکے اصل مستقل عہدے سے 5 سال کی مدت کے لئے کم درجے کے عہدے (BS-15) اور پے اسکیل پر تنزلی کا حکم دیا ہے۔ شیخ جمیل احمد کی 5 سال کی پچھلی سروس بھی ضبط کر لی گئی ہے، انہیں 9,265,800 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ انکے سروس ریکارڈ میں منفی اندراج بھی کیا...
گلگت بلتستان میں آئندہ ہونے والے انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی ماحول شدید گرم ہو گیا ہے اور خیبر پختونخوا سے مبینہ طور پر پی ٹی آئی ورکرز کو بڑی تعداد میں گلگت بلتستان لائے جانے پر مقامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ عوامی اور سیاسی مبصرین کے مطابق خیبر پختونخوا سے سیاسی کارکنوں کو بسوں کے ذریعے گلگت بلتستان منتقل کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بیرونی دباؤ کے ذریعے یہاں کے مقامی سیاسی عمل کو اثر انداز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انتخابی نتائج پر من مانے اثرات مرتب کیے جا سکیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ آنے والے ان انتخابات کو سبوتاژ کرنا نہ صرف جمہوری اقدار اور...
برطانوی اداکار ادریس ایلبا شاید نئے جیمز بانڈ نہ بن سکیں، لیکن اب وہ برطانیہ کے نئے نائٹس یعنی سر کے خطاب پانے والوں میں ضرور شامل ہو گئے ہیں۔ منگل کے روز کنگ چارلس نے ونڈسر کیسل میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ادریس ایلبا سمیت متعدد نمایاں شخصیات کو شاہی اعزازات سے نوازا۔ روایتی تقریب کے دوران بادشاہ نے تلوار کے ذریعے انہیں نائٹ ہڈ کا اعزاز عطا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم کو شاہ چارلس کی جانب سے نائٹ کا اعزاز ادریس ایلبا نے بعد ازاں انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اہلیہ سیبرینا ایلبا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ہم شکر گزار ہیں، اور ہمارا کام جاری رہے گا۔‘ ٹی وی سیریز دی...
روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ
طالبان حکومت اور روس کے درمیان حالیہ سفارتی و سیکیورٹی روابط کے تناظر میں افغان سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے، جہاں متعدد صارفین اور سیاسی مبصرین طالبان کے بانی ملا عمر کی سوویت یونین کے خلاف جدوجہد اور موجودہ طالبان قیادت کے روس کے ساتھ تعلقات کو موضوعِ بحث بنا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی مختلف پوسٹس، تبصروں اور سیاسی خاکوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملا عمر نے افغانستان کی آزادی اور خودمختاری کے لیے سوویت افواج کے خلاف طویل جدوجہد کی تھی، جبکہ آج ان کے صاحبزادے اور طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا محمد یعوقب روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔...
ویب ڈیسک :سندھ کے مختلف اضلاع میں مٹی کے طوفان اور تیز بارشوں کے نتیجے میں 2خواتین سمیت5 افراد جاں بحق اور 150سے زائد زخمی ہوگئے۔نوابشاہ میں مٹی کے طوفان اور تیز بارش سے تباہی مچ گئی اور 2خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ایم ایس یا محمد جمالی کے مطابق پیپلز میڈیکل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ڈاکٹروں اور اضافی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے،جاں بحق افراد میں عمیر عباسی، افضل پلی اورچنیسر مھر سمیت دو خواتین بھی شامل ہیں۔سائن بورڈز، سولر پینلز، ٹرانسفارمرز، بجلی کی تاریں اور درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔خیرپور ناتھن شاہ میں بھی طوفان کے باعث درجن سے زائد...
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب...
سٹی 42:سہیل آفریدی نے احتجاج کی کال دیتےہوئے کہا اگر اس مرتبہ بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر سے پارلیمنٹرین 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلی کے پی فیکٹری ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی کی فیکٹری ناکہ سے روانگی سے قبل میڈیا ٹاک میں کہا اگر اس مرتبہ بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر سے پارلیمنٹرین 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔2026-27کا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں،مطالبہ کے کہ کے پی حکومت بانی کی ہے۔کے پی عوام...
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی...
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی...
پاکستان کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ فضائی حملوں میں افغانستان کے تین صوبوں ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں موجود ٹی ٹی پی اور داعش خراساں کے سات مراکز کو تباہ کیا گیا جس میں 80سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ حالیہ کارروائی خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان تعلقات کی نزاکت اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جاری جدوجہد کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دولت اسلامیہ صوبہ خراسان گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کی داخلی سلامتی کے لیے سنگین...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ہائی سیکیورٹی علاقے میں واقع اسمبلی ہال بھی محفوظ نہیں رہی جس سے مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سیکیورٹی خدشات اس وقت بڑھ گئے جب دہلی اسمبلی کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی اسپیکر کو ای میل کے ذریعے دی گئی۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے اس دھمکی آمیز ای میل کو انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شیئر کیا۔ ای میل میں دھمکی دینے والے نے اپنا تعلق خالصتان نیشنل آرمی سے بتایا اور اپنے مطالبات بھی سامنے رکھے۔ جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا اور اسمبلی ہال کی...
بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر تعینات 9 اعلیٰ افسران کی تقرریوں کی باقی مدت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ عوامی انتظامیہ بنگلہ دیش کی جانب سے پیر کی رات باضابطہ طور پر 9 الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کا آغاز، فوج اور سول بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران کی کنٹریکٹ مدت کا بقیہ حصہ حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی شرائط کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس فیصلے کی کوئی تفصیلی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ جن افسران کی کنٹریکٹ تقرریاں منسوخ کی...
ٹی20 ورلڈ کپ کے دفاعی چیمپیئن بھارت کرکٹ ٹیم کو سپر ایٹس مرحلے میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں 76 رنز کی بڑی شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کے لیے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہزیمت آمیز شکست یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں 80 ہزار شائقین نے اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی دیکھی اور مایوسی کا اظہار کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 111 رنز بنا کر 18.5 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔ بھارتی بیٹنگ لائن مضبوط بولنگ کے سامنے مکمل...
ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو کہتے ہیں کہ آپ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، رانا ثناءاللہ - فوٹو: فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متلعق حکومت کے پاس نہ کوئی ڈھیل ہے نہ ڈیل۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی جن کے کیسز بنے تھے انہیں عدالتوں سے ریلیف ملا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جو بہترین علاج ہوسکتا ہے وہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسے ریگولیٹ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی...
نگراں صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ہوم سیکریٹری، کمشنر گلگت، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ واقعات کا جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ نگراں صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ہوم سیکریٹری، کمشنر گلگت، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ واقعات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلا دیش کے نئے وزیر اعظم طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے چند روز بعد ہی بنگلادیش کی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔بنگلادیش آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے، میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ...
کرک میں ایف سی قلعے پر حملہ، زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ پر ایک پرتشدد حملے کے دوران 3 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملہ ابتدائی طور پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے کیا گیا، جس سے قلعہ پر تعینات 5 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او کرک نے بتایا کہ واقعہ درگہ شہیدان کے علاقے میں پیش آیا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس روانہ کی گئی، تاہم راستے میں ایمبولینس پر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں ایمبولینس میں موجود 3 زخمی اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ ریسکیو کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کے...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے کرش پلانٹ (سنگ شکن پلانٹ) پر رات گئے شدید حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے پہلے پلانٹ پر فائرنگ کی اور وہاں موجود موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پلانٹ کے قریب قائم پولیس چوکی پر بھی حملہ کیا، جہاں موجود تین پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع بارکھان کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں کمپنی روڈ کنسٹرکشن اور متعلقہ کاموں میں مصروف...
پشاور میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے اخراجات کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پشاور میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں بیس لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے،جس کی باضابطہ منظوری خیبر پختونخوا کابینہ سے لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے انتظامات سے متعلق اخراجات کی منظوری صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس18فروری کوپشاورمیں ہوا تھا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ساتھ زونل کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی،جبکہ محکمہ موسمیات ،سائنس وٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا...
عالمی ماہرین اور ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان رجیم کے آمرانہ اور ظالمانہ دور میں ملک دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کا مرکز بن چکا ہے، جو نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔ معروف عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے رپورٹ کیا کہ طالبان ایسے دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کر رہے ہیں جو خطے اور دنیا بھر میں دہشتگرد کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ نائن الیون جیسے واقعات سے بچنے کے لیے طالبان پر مزید پابندیاں سخت کی جائیں اور افغانستان میں پرامن سیاسی قوتوں کی حمایت کی جائے، جریدے نے تجویز دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے 6 ہزار...
آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا صبر اپنی حد کو پہنچ چکا ہے اور ملک اپنے دفاع کے فطری حق کے تحت ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تشدد کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر چاہے کہیں بھی ہوں، پاکستان کی دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل محفوظ پناہ گاہیں ملتی رہیں، جس کے باعث افغانستان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں زیادہ تشویشناک اور غیر یقینی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کارروائی کی کھلی...
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر نہ صرف میچ بلکہ بھارتی ٹیم کے غرور کو بھی چوٹ پہنچائی۔ اور بھارت کے لیے شرمندگی صرف یہی نہیں رہی بلکہ میچ سے پہلے ٹیم کی فتح پر بنایا گیا ایک طنزیہ پرومو جو اپنے اعتماد کی علامت تھا ہار کے بعد ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ لیکن سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پہلے ہی وائرل ہو چکی تھی جس پر صارفین نے نہ صرف مذاق اڑایا بلکہ بھارتی ٹیم پر تنقید بھی کی اور کہا کہ غرور کا سر نیچا ہوتا ہے اور یہ ویڈیو اس کا بہترین ثبوت بن گئی ہے۔ South Africa defeated...
’اب تو زمبابوبے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ڈر لگ رہا ہے‘، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست پر بھارتی صحافی ٹیم پر پھٹ پڑے
آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد بھارتی عوام اور کرکٹ تجزیہ کاروں نے انڈین ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی۔ معروف بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھارتی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے آج دکھا دیا کہ ہم اتنے اچھے نہیں تھے جتنے پچھلے ڈیڑھ سال سے دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ Never seen an arrogant Nation and pundits crashing like this after just one loss? Sari Hawa Nikal Gai Sara Confidence shatter ho GiaBy the way Gupta talking sense here #T20WorldCup pic.twitter.com/NuxQesnYX4 — Faisal Ranjha (@ranjha001) February 22, 2026 گپتا نے مزید...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) ملک میں مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور بالخصوص دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ ایس سی او کی کاوشوں سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام جدید مواصلاتی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وادیٔ اشکومن کے علاقے ہاسِس میں ایس سی او کی جانب سے 4G سروس کی فراہمی نے علاقے کی تقدیر بدل دی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پہلے فری لانسنگ سے وابستہ افراد کو کام کے لیے گلگت یا راولپنڈی جانا پڑتا تھا، تاہم اب وہ اپنے ہی علاقے سے آن لائن کام کر سکتے ہیں۔ ...
اسلام آباد‘ کابل (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان کی افغانستان میں انٹیلی جنس بیس ائیرسٹرائیکس میں الخوارج کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے افغانستان میں انٹیلی جنس بیس ائیر سٹرائیکس کی گئیں۔ تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اورخوست میں فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا اور کارروائی میں80 سے زائد خوارج کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبردو ننگرہار خارجی مولوی عباس مرکزخوست، خارجی اسلام مرکز ننگرہار شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مراکز میں خارجی ابراہیم مرکزننگرہار، خارجی ملا رہبر مرکز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260223-03-2 صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے اپنے قافلے پر خوارج کے حملہ کو ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی کے دوران پاک فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز کو خودکش بمبار کی گاڑی کی اطلاع ملی تھی۔ اس خفیہ اطلاع پر فورسز نے علاقے میں آپریشن کے دوران خوارج کا سراغ لگایا اور ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار کو فورسز کے اگلے دستے نے بروقت روک کر اس کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ بن گئے جس پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کھجور میں ایسے کیا طبی فوائد موجود ہیں جو روزہ رکھنے والوں کے لیے اسے مثالی خوراک بناتے ہیںجب آپ روزہ کھولتے ہیں تو آپ کا جسم فوراً گلوکوز بنانے کی کوشش کرتا ہے، کیونکہ اسے ایندھن کے طور پر اِسی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘ کھجور میں شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو دوسری غذاؤں کے مقابلے میں خون میں شوگر کی سطح کو کہیں زیادہ تیزی سے بڑھاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پھل کثیر مقدار میں جسم کو توانائی فراہم کرتا رہتا ہے۔ یہ ایسے فرد کے لیے مثالی ہے جس نے طویل عرصے تک کچھ نہ کھایا ہو۔ کھجوریں وٹامن اے، کے اور بی 6 کے ساتھ ساتھ آئرن سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260223-01-23 لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ غربت، تاثر دیا جاتا ہے کہ صوبہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ جمہوریت کے دعوے دار خاندان سیاسی پارٹیاں چلاتے ہیں، مسلط حکمران مقامی حکومتوں کو بااختیار نہیں بناتے، انہیں عوام کی طاقت سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام جماعت اسلامی لاہور کے رہنما ملک شاہد اسلم نے کیا تھا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260223-01-18 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے واضح کیا ہے کہ علیمہ خان نے مجھے کبھی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجانہ کبھی یہ تاثردیا کہ وہ چیئرپرسن بننے کی خواہشمند ہیں۔ ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے پارٹی چیئرمین شپ مانگنے یا خود چیئرپرسن بننے کی خواہش کے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردیدکی اور کہا کہ شیر افضل مروت کی ٹی وی گفتگو سے مایوسی ہوئی، شیر افضل مروت سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازع گفتگو نہیں کریں گے۔ بیرسٹر گوہرنے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کئی چینلز پر بیٹھ کر بیک وقت کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے،کبھی کبھار جواب...
سرحد پار دہشتگردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے، آصف علی زرداری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھاکہ سرحد پار دہشت گردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی ہے، پاکستان دفاع کے فطری حق کے تحت اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل جگہ ملتی رہی، افغانستان میں حالات پچھلے دور سے بھی زیادہ تشویشناک اورغیریقینی ہوچکے ہیں اور دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ نے...
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کے دوران سب ایجنٹ اور 8 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کے دوران سب ایجنٹ عرفان کو گرفتار کر لیا،کارروائی کے دوران 8 افغان باشندے بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ مزید پڑھیں لاہور: ہنی ٹریپ اسکینڈل بےنقاب ، لڑکی بن کر شہریوں کو چنگل میں پھنسانے والے ملزمان گرفتار کراچی، مومن آباد میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم کردار نکلا،مرکزی ملزمان گل بدین اور غمائی فرار ہوگئے،جن کی تلاش جاری ہے،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور اہم شواہد...
شیر افضل کی گفتگو مایوس کن، علیمہ نے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بیرسٹر گوہرعلی خان کی علیمہ خانم کے پارٹی چئیرمین شپ مانگنے یا خود چئیرپرسن بننے کی خواہش کے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کر دی۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ شیر افضل مروت کی ٹی وی گفتگو سے مایوسی ہوئی، شیر افضل مروت سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازعہ گفتگو نہیں کریں گے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کئی چینلز پر بیٹھ کر بیک وقت کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جواب نہیں بھی دینا ہوتا، میں واضح کردوں کہ علیمہ خانم نے...
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل لاہور قلندرز نے اہم جنوبی افریقی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ لاہور قلندرز نے جنوبی افریقی وِکٹ کیپر بیٹر رُوبن ہیرمن کو براہِ راست سائن کیا۔ قلندرز نے اسے باضابطہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلووز ہاتھ میں، بیٹ تیار، جنوبی افریقی رُوبن ہیرمن لاہور قلندرز کے لیے براہِ راست سائن کیے جاتے ہیں۔ View this post on Instagram رُوبن ہیرمن 29 سال کے ہیں اورسات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے 153 رنز بنائے ہیں اور ایک نصف...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خانم کے پارٹی چئیرمین شپ مانگنے یا خود چئیرپرسن بننے کی خواہش کے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کر دی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کی گفتگو سے مایوسی ہوئی.شیر افضل سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازعہ گفتگو نہیں کریں گے.یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کئی چینلز پر بیٹھ کر بیک وقت کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جواب نہیں بھی دینا ہوتا، میں واضح کر دوں کہ علیمہ خانم نے مجھے کبھی چئیرمین شپ سے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا۔انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خانم نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت بھی نہیں کی. میں سب...
افغانستان میں فضائی کارروائی: دہشتگردوں کے کتنے ٹھکانے تباہ اور کون کون سے اہم کمانڈر مارے گئے، تفصیلات سامنے آگئیں
گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی فضائی کارروائی میں افغانستان کے 3 صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 7 مبینہ مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 80 سے زائد شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملوں میں ٹی ٹی پی سے وابستہ اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن مراکز کو نشانہ بنایا گیا ان میں ننگرہار میں قائم نیا مرکز نمبر 1 اور نیا...
ایف آئی اے کے مطابق ایک سب ایجنٹ اور 8 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک سب ایجنٹ کے ہمراہ 8 افغان شہری بھی گرفتار کر لئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سب ایجنٹ ڈرائیور عرفان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے ساتھ 8 افغان باشندے بھی پکڑے گئے ہیں۔ اس ضمن میں مرکزی ملزمان گل بدین اور غمائی کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں مرکزی ملزمان...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، ہمیشہ کوشش کی کہ ہمسائیوں سے بہتر تعلقات رکھے، افغانستان سے بہت عرصے سے دہشتگردی ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان و مال کی تحفظ کےلیے ہر طرح کی کارروائی کر رہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں۔ 70 ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ کارروائیوں میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے، دہشتگرد ہلاک ہوئے، یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی، 3 مختلف مقامات اور 7 جگہوں پر کی گئی۔ پاکستان کی افغانستان میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم کی سلیکشن بھی سمجھ میں نہیں آئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا موسم خراب ہو تو ہمیشہ بولنگ کا فیصلہ کیا جاتا ہے،قومی ٹیم کے کوچ کنفیوژ لگ رہے ہیں،فخر زمان کے ہونے سے ٹیم کو بہت فرق پڑتا ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کوچ اور کپتان کو فیصلے لینے کی ضرورت ہے،قومی ٹیم ہرلحاظ سےبیلنس ہے، ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،قائد اعظم ٹرافی کے اندر بہت اچھے پلیئرز ہیں،سلیکشن بورڈکوچاہیےتھاان پلیئرز کی لسٹ پی ایس ایل فرنچائز کے سامنے رکھتے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک سب ایجنٹ کے ہمراہ افغان شہری بھی گرفتار کرلیے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سب ایجنٹ ڈرائیور عرفان کو گرفتار کیا، جس کے ساتھ 8 افغان باشندے بھی پکڑے گئے ہیں، اس ضمن میں مرکزی ملزمان گل بدین اور غمائی کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار ایف آئی اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں مرکزی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار...
پاکستان نے افغانستان میں سرحدی دہشتگردی میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف ہدفی فضائی کارروائی کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ افغان قومی افواج کو نشانہ نہیں بنایا گیا، بلکہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان میں سرحد پار حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ کارروائی کے دوران پکتیکا، خوست اور ننگرہار میں 3 مخصوص مقامات پر اہداف کیخلاف فضائی حملے کیے گئے، جن کا مقصد مخصوص دہشتگرد تھے اور نتائج فیصلہ کن رہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغانستان میں جوابی کارروائی، سرحدی علاقوں میں 7 دہشتگرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا اس کارروائی میں 70 سے زائد فتنہ الخوارج شدت پسند ہلاک ہوئے اور متعدد درمیانی سطح...
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قریب ساحلی قصبے قصرالاخیر میں ہفتے کے روز 5 پناہ گزینوں کی لاشیں ساحل پر بہہ کر آ گئیں، پولیس کے مطابق مقامی شہریوں نے لاشیں دیکھ کر انہیں اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق تمام لاشیں سیاہ فام افراد کی تھیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لیبیا اور یونان کے ساحلوں پر پیش آنے والے 2 الگ الگ واقعات کم از کم 8 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قریب ساحلی قصبے قصرالاخیر میں ہفتے کے روز 5 پناہ گزینوں کی لاشیں ساحل پر بہہ کر آ گئیں، پولیس کے مطابق مقامی شہریوں نے لاشیں دیکھ کر انہیں...
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے ہیں، یہ دعوے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب افغانستان کے مشرقی علاقوں میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی اور کارروائیوں کے بارے میں متعدد مرتبہ دستاویزی شواہد اور بین الاقوامی سطح پر تشویش ظاہر کی جا چکی ہے۔ پاکستان نے بار بار افغان علاقے سے چلنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے بارے میں خبردار کیا اور طالبان حکومت سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ختم کرے اور نیٹ ورکس کو ختم کرے، جیسا کہ دوحہ معاہدے میں طے پایا تھا۔ متعدد سرکاری و رسمی انتباہات جاری کیے گئے اور سیکیورٹی تعاون کے مکینزم کی تجاویز...
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جنگ کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا USS Gerald R. Ford بحیرہ روم میں داخل ہوگیا ہے، جس پر درجنوں لڑاکا طیارے تعینات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر بھی لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ ایک امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اردن کے ایک ایئربیس پر کم از کم 60 لڑاکا طیارے موجود ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ حملے کی صورت میں امریکا ایرانی قیادت کو براہ راست نشانہ بنا سکتا ہے اور ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ تاہم اس...
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں اتوار کی علی الصبح ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور امدادی حکام کے مطابق دھماکا سحری کے وقت بلاک ای میں حیدری مارکیٹ کے قریب واقع بسم اللہ ریزیڈنسی کی بالائی منزل پر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان الحق حسیب خان نے بتایا کہ دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی، جس کے نتیجے میں 2 فلیٹس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے ایک 15 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا جبکہ 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ One child has been reported dead, while three injured in...
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بُننے والوں کو ایک بار پھر واضح پیغام مل چکا ہے کہ یہ سرزمین کمزور نہیں بلکہ شہدا کے لہو سے مضبوط ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی سرپرستی میں پلنے والے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی اُن معصوم جانوں کا بدلہ ہے جو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دی گئیں۔ ان کے بقول یہ صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ہر اُس ماں کے آنسوؤں کا جواب ہے جس نے اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کیا اور ہر اُس بچے کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سانحہ ڈوڈی پورہ کو 20 سال بیت گئے، تاہم کشمیری شہداء کے اہلِ خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ بھارتی قابض افواج کی بربریت، ظلم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون سے لکھی گئی ہے، جہاں حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ 22 فروری 2006 ایک ایسا ہی المناک دن تھا جب ڈوڈی پورہ کرکٹ گراؤنڈ کو خون میں نہلا دیا گیا۔ بھارتی قابض فوج نے کرکٹ کھیلتے معصوم نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار نوجوان شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ اس انسانیت سوز واقعے کے بعد مقامی افراد نے سڑکوں پر نکل...
مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ بھارتی قابض افواج کی بربریت، ظلم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رقم ہے۔ بھارت کے زیرتسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں حقِ خود ارادیت کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔ 22فروری 2006، ایک ایسے ہی المناک دن کی یاد دلاتا ہے جب ڈوڈی پورہ کرکٹ گراونڈ کو خون میں نہلادیا گیا۔ بھارتی قابض فوج نے کرکٹ کھیلتے معصوم نوجوانوں پراندھا دھند فائرنگ کرکے 4 کوشہید اور دیگر کو شدید زخمی کردیا۔ اس انسانیت سوز واقعے پر مقامی افراد نے سڑکوں پر آکر بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ شہدائےڈوڈی پورہ کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظرہیں جبکہ اس واقعہ پربھارتی اور عالمی اداروں کی خاموشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں تفتیشی پولیس شدید انتظامی و مالی مسائل کا سامنا کررہی ہے، جس کے باعث تفتیشی ونگ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران علیحدہ دفاتر، کمپیوٹر سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، جو وزارت داخلہ اور پولیس قیادت کی عدم دلچسپی کی واضح دلیل ہے، اس کے علاوہ کسی بھی مقدمے کی تفتیش کے لیے تفتیشی افسران کو فنڈز بھی بروقت فراہم نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے شواہد اکٹھے کرنے، ایک شہر سے دوسر ے شہر تک کے سفر میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اکثر و بیشتر تفتیشی افسران جیب سے ہی اخراجات اٹھانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260222-4-5 ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ماہ رمضان کی آمد کیساتھ ہی کھجور کی مانگ میں اضافہ، کھجور فروشوں نے ریٹ دوگنے کر دیئے ، کھجور کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، شہری حلقوں کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک قریب آتے ہی کھجور کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے،ماہ رمضان کے ایام میں کجھور کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی کجھور فروشوں نے بھی کجھور کے ریٹ بھی اضافہ کردیا ہے کھجور قدرت کا ایسا تحفہ ہے جسے ہر روزہ دار افطار کے وقت دسترخوان کی زینت بنانا چاہتا ہے،رمضان کے قریب آتے ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی تھوک مارکیٹوں میں کھجور کی خرید و فروخت کا آغاز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ فضائیہ کی افغانستان میں بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بُننے والوں کو ایک بار پھر واضح پیغام مل چکا ہے، یہ سرزمین کمزور نہیں، یہ شہداء کے لہو سے مضبوط ہوئی ہے۔ مسافر کی طبیعت خراب، ریاض سے اسلام آباد کی پرواز کی کراچی لینڈنگ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی...
ملک بھر میں سال 2025 کے دوران یونین کونسل سطح پر رجسٹر ہونے والی 3 کروڑ 19 لاکھ پیدائشوں کا ریکارڈ تاحال نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مرکزی ڈیٹا بیس میں اپ لوڈ نہیں کیا جا سکا۔ یہ انکشاف نادرا کی تازہ کارکردگی رپورٹ میں کیا گیا ہے جو حال ہی میں وزارتِ داخلہ کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نادرا کے مرکزی رجسٹر میں اس وقت 22 کروڑ 70 لاکھ افراد کا اندراج موجود ہے، جو ملک کی تقریباً 97 فیصد آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔ رجسٹرڈ افراد میں 52 فیصد مرد اور 48 فیصد خواتین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نادرا قوانین میں انقلابی تبدیلی، بینکوں اور اداروں میں بائیومیٹرک مسائل کا حل تلاش...
بارہ مولا میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کو 2 دہائیاں گزرنے کے باوجود شہدا کو انصاف نہ مل سکا۔ 22 فروری 2006 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے گاؤں ڈوڈی پورا میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 کم عمر نوجوان جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حفاظت کے نام پر مقامی آبادی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری واقعے کے وقت چند نوجوان کھلے میدان میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 لڑکے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوئے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی خوشنودی کے حصول کی فضول خواہش پر فلسطین سے متعلق قومی پالیسی کی قربانی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کی نام نہاد امن بورڈ اجلاس میں شرکت اور فوج کو غزہ بھیجنے کا فیصلہ قوم کے وقار کے منافی ہے۔ حکمران غیر مقبول بھی ہیں اور نااہل بھی ہیں ۔ فارم 47 کی حکومت کے یکطرفہ فیصلوں، آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف اور مؤثر بلدیاتی نظام کے حق میں عید کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلے گی۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے پنجاب میں غربت کی شرح میں اضافہ ، کسانوں کی حالت...
ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو عالمی برادری کے لیے بھی خطرہ قرار دیدیا۔ آج افغانستان اتنا ہی خطرناک ہے جتنا وہ 2002 میں تھا۔ افغان طالبان آج بھی القاعدہ اور ٹی ٹی پی کی حمایت کرتے ہیں، القائدہ کو پناہ دیے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا افغانستان نے دہشتگردوں کا رخ پاکستان کی جانب کردیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ یہ مطالبہ عالمی برادری کا بھی ہے، یہ مطالبہ ایران ، تاجکستان، روس اور چین بھی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو کام امریکا اور دیگر ممالک نے ادھورا چھوڑا ہے وہ کام پاکستان کو مکمل کرنا ہوگا۔ماہر قومی سلامتی امور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260222-01-17 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پشاور پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کے الیکشن کی طرح کلب نے کبھی اپنا الیکشن ملتوی یا مؤخر نہیں کیا۔اْنہوں نے کہا کہ وفاق ہمارا مقروض ہے ، پریس کلب کی گرانٹ 10 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ کرتا ہوں، ویلی کا ماسٹر پلان ابھی تیار ہونا ہے، صحافیوں کی انڈومنٹ فنڈز 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کرتا ہوں، پی ٹی آئی...
وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی ٹیرف میں ایک بڑی تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت موجودہ استعمال پر مبنی سلیب سسٹم کو ختم کرکے آمدنی پر مبنی قیمتوں کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ یہ تبدیلی آئی ایم ایف کے جاری پروگرام سے منسلک اصلاحات کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق مجوزہ ماڈل میں سبسڈی کا تعین گھرانوں کی آمدنی کی بنیاد پر کیا جائے گا، نہ کہ بجلی یا گیس کے استعمال کی مقدار پر۔ یہ توانائی کے شعبے میں ایک اہم ساختاتی تبدیلی ہوگی جس سے غیر ضروری اخراجات کم ہوں گے اور سبسڈی صرف مستحق گھرانوں تک پہنچے گی۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت کا سحر و افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس بلاتعطل...
وفاق ہمارا مقروض ہے ،خیبر پختونخوا 22 سالوں سے دہشتگردی کے زد میں تھا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اب بھی ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی تو وہ ہمارے لئے اور ملک کیلئے اچھی بات نہیں ہے،خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا ہے۔اب بھی ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی تو وہ ہمارے لئے اور ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پشاور پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کے الیکشن کی طرح کلب نے کبھی اپنا...
پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی منافقت بے نقاب کردی۔ پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کئی فلموں اور سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی موجودگی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ ہانیہ عامر اقوام متحدہ کے لیے خواتین کی سفیر بھی ہیں، یہ اعزاز انہیں ان کے غیر معمولی اثر و رسوخ کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ ہانیہ عامر کو یو این ویمن کی جانب سے نیشنل گڈ ول ایمبسڈر مقرر کیا گیا اور وہ اکثر خواتین کے مسائل پر آواز بلند کرتے دیکھی جاتی ہیں۔ تاہم، گزشتہ روز ماڈل ماہ نور رحیم نے پروڈیوسر عمر مختار کو آن لائن...
لاہور:سینئر سیاسی رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2026 سہیل آفریدی کی وزارت کا آخری مہینہ ہوگا۔ پاکستان تحریکِ انصاف سے وابستہ اور سینئر سیاسی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان پر اتنی مہربانی کیوں ہو رہی ہیں؟ انھوں نے سہیل آفریدی کی بھی واٹ لگائی ہے، ریلیز فورس بنانا بھی علیمہ خان کا ہی مطالبہ تھا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی میں ان کی بہن نے تباہی مچائی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جمائمہ کی طلاق میں بھی علیمہ خان کا ہاتھ ہے، لڑائیاں، فتنہ اور شر پھیلانا ان کا کام ہے۔ بشری بی بی اور علیمہ خان کے درمیان راضی نامے کے...
پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ہونے سے متعلق مزید ناقابل تردیدشواہدمنظرعام پر پر آ گئے۔ 16فروری 2026کو باجوڑمیں ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا خارجی دہشتگرد بھی افغان شہری نکلا۔ خودکش حملہ آور کی شناخت خارجی احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی جو افغانستان کےصوبہ بلخ کارہائشی تھا ۔ خارجی احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر طالبان کی اسپیشل فورسزکاحصہ بھی رہ چکاہے۔ واضح رہے کہ اس خودکش حملے میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 2 معصوم شہری بھی شہید ہوئے تھے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کاملوث ہونا طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی مکمل سرپرستی اورسہولت کاری کا واضح ثبوت ہے۔ گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی...
بالیوڈ اداکار راجپال یادو کو دہلی ہائی کورٹ نے 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔ وکیل کے مطابق یہ تنازع فلم اٹا پٹا لاپٹا کے میوزک لانچ کے موقع پر امیتابھ بچن کے شامل ہونے والے ایک اختلاف سے شروع ہوا اور تب سے قانونی جنگ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راجپال یادو کی جیل سے رہائی کی ویڈیو وائرل، حقیقت سامنے آگئی راجپال یادو نے دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے، یہ کیس کاروباری شخصیت مدھو گوپل اگروال کی طرف سے دائر کیا گیا تھا، جس میں 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کا الزام شامل ہے۔ وکیل بھاسکر اپادھیائے کے مطابق یہ تنازعہ 2012 میں فلم اٹا...
منصورہ: جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے شریف اور زرداری خاندان پر مضبوط گرفت قائم کر رکھی ہے اور یہ سب مل کر پاکستان کے وسائل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ انتخابی اور پارلیمانی نظام ناکام ہو چکا ہے، فارم 47 کے ذریعے جنہیں آپ پارلیمنٹ میں لاتے ہیں، وہ ووٹ حاصل نہیں کر پاتے اور ان میں کچھ کرنے کی صلاحیت بھی نہیں ہے، آپ کا ہائبرڈ نظام فیل ہو چکا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے ملکی اقتصادی پالیسیوں پر بھی شدید...
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 پر جنہیں آپ لاتے ہیں وہ انہیں ووٹ بھی نہیں ملتے اور ان میں کچھ کرنے کی صلاحیت بھی نہیں ہے، آپ کا ہائبرڈ نظام فیل ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے شریف اور زرداری خاندان پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور یہ سب ملکر پاکستان کا بیڑا غرق کررہے ہیں، انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستان کی شمولیت ناقابل قبول ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 پر جنہیں آپ لاتے ہیں وہ انہیں ووٹ بھی نہیں ملتے اور ان میں کچھ کرنے کی صلاحیت بھی نہیں...
خبر رساں ادارے اسنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفارتکار نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں اس بات پر زور دیا کہ جوہری مواد ملک سے باہر نہیں جائے گا۔” انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سطح کی افزودگی کے ساتھ جوہری مواد کو ایران کے اندر برقرار رکھنا تہران کے لیے ایک بنیادی مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات سے باخبر ایک ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ تہران نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت جوہری مواد ملک سے باہر نہیں لے جایا جائے گا، اور اس معاملے کو ایران کے اہم مؤقف کا حصہ قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ISNA سے گفتگو کرتے ہوئے...
پشاور ہائیکورٹ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اورمنافع خوری کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں متعلقہ حکام کو رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بنچ نے محمدحمدان ایڈوکیٹ نے درخواست پر پرسماعت کی جس میں چیف سیکرٹری، محکمہ فوڈ حکام اور کمشنر پشاور کو بھی فریق بنایا گیاہے۔ رٹ کے مطابق رمضان میں خودساختہ مہنگائی کیلئے ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوجاتے ہیں اوریہ ایک معمول بن چکا ہے تاہم ان پر کوئی چیک نہیں ہوتا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری تقریب کے موقع پر پشاور میں خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کو جمہوریت کی اعلیٰ مثال قرار دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے صحافی پیشہ ورانہ اور اخلاقی دائرے میں رہ کر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور سیاسی مخالفین کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:’ایک طرف عمران خان کی بیماری اور دوسری طرف ٹک ٹاک کا شوق‘، سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور یہاں کے صحافی مشکل حالات میں بھی ذمہ داری سے...
پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہم نے پرامن اور ذمہ دارانہ موقف اختیار کیا، جبکہ قابض عناصر نے اس معاملے میں بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر ہم اس معاملے پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا، اور انہوں نے فرینڈ آف کورٹ کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے مسئلے کا سامنا ہے۔ سہیل آفریدی نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت کو مضبوط اور آزاد رکھنا ضروری ہے، اور وہ ہمیشہ صحافیوں کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں...
لبنان کے جنوبی علاقے میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ ایک بار پھر خونریز حملے کا نشانہ بن گیا جب اسرائیلی فضائیہ نے مبینہ طور پر وہاں بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک عبادت گاہ بھی متاثر ہوئی۔ عین الحلوہ کیمپ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ سمجھا جاتا ہے اور ماضی میں بھی سیکیورٹی کشیدگی کا مرکز رہا ہے۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملے کا ہدف حماس کا کمانڈ سینٹر تھا اور یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، تاہم مختلف ذرائع میں ہلاکتوں...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جاملے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کی ہے، جو فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک ہے۔ مزید پڑھیں: بنوں: فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے مرکزی سرغنے، گل بہادر سمیت دیگر دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور وہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہیں۔ 4 مارچ 2025 کو رمضان کے دوران بھی یہی گروہ بنوں کینٹ پر حملے میں ملوث تھا، جس کی...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر ) بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود شدت پسند کمانڈر حافظ گل بہادر سے جا ملتے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ “اتحاد المجاہدین” نے قبول کی ہے، جو مبینہ طور پر حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گروہ کی قیادت اور اہم کمانڈرز اس وقت افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور وہیں سے کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں۔...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل آل راؤنڈر شاداب خان کو سابق کرکٹرز سے متعلق بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دینے کا مشورہ دے دیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں، تاہم 2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے، ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، انہوں نے ہرایا، انہیں عزت ملی، لیکن وہ اس عزت کو سنبھال نہ سکے۔ شاہد آفریدی نے کہا...
طالبان رجیم کی شدت پسندی،غیرقانونی سرگرمیوں اوردہشتگردوں کی سرپرستی نے خطے کےامن کو داؤ پرلگا دیا۔ امریکی جریدے نےافغان طالبان کی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی اورافغان سرزمین سے پھیلتی ہوئی دہشتگردی کو بےنقاب کردیا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی سے القاعدہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ افغان طالبان نےالقاعدہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں۔ افغانستان میں طالبان اورالقاعدہ ایک دوسرےکوسپورٹ کرتےہیں۔ خطےکےدیگر ممالک بھی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی،سرحد پارحملوں اورشدت پسندی سےشدیدمتاثر ہیں۔ افغان طالبان کی سرپرستی میں القاعدہ افغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کےزیرتسلط افغانستان اس وقت دہشتگرد تنظیموں...
ہنگو(نیوز ڈیسک) ہنگو میں امن و امان کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد اعلامیہ بھی جاری کرد یا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلا ق رمضان المبارک کے پورے مہینہ کے لئے ہو گا ، موٹر سائیکل ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اورلاوڈسپیکر کا غیرقانونی استعمال پر پابندی عائد ہو گی۔ مزید براں کیمیکل اشیاء اور پٹرول کے کھلے عام فروخت پر بھی پابندی ہو گی جبکہ وال چاکنگ، 5 افراد سے زائد کے اجتماع اور اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ افغان مہاجرین کے ہنگو میں داخلے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ ڈی سی ہنگو کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ...
نائیجیریا کی زمفارا ریاست کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے شام تقریباً 5 بجے حملہ شروع کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس موقع پر حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ بھی کی۔ رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد نے متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں کو یرغمال بھی بنایا۔ مقامی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مخیر حضرات اور مختلف اداروں کے اشتراک سے رمضان نگہبان دسترخوان سجا دیے گئے جہاں لاکھوں روزہ داروں نے افطار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان دسترخوان کے انعقاد پر مخیر افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک احساس اور اخوت کا مہینہ ہے اور ہر ضرورت مند کی کفالت اور خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ اخوت ہے جس کا عملی مظاہرہ نگہبان دسترخوان کی صورت میں کیا جا رہا ہے اور آنے والے ہر روزہ دار کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ حکومتی سرپرستی اور...
شمالی وزیرستان کی ننھی کرکٹر کی وائرل ویڈیو کے چرچے بڑھ گئے۔ شمالی وزیرستان کی ننھی کرکٹر کا کرکٹ کھیلنے کی مہارت اور جوش اعلیٰ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا، مقامی حکام نے آئینہ وزیر کی تربیت اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کا اعلان کر دیا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، سیکرٹری آئی پی سی کو آئینہ وزیر سے رابطے کی ہدایت کر دی گئی اور کہا گیا کہ بچی کو اسلام آباد مدعو کر کے مکمل معاونت اور سہولیات فراہم کی جائیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ اس وقت کراچی شہر میں الخدمت کے 75 واٹر فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں ۔ شہر میں پانی کا بحران ہے اور آلودہ پانی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے ،الخدمت سال ہا سال سے صاف پانی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے ۔الخدمت شہریوں کواپنے ’’واش پروگرام ‘‘کے تحت قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے صاف اورمعیاری پینے کا پانی فراہم کرر ہی ہے ۔الخدمت پورے شہر میں صاف پانی کے پلانٹس لگانا چاہتی ہے تاکہ پورا شہر اس سہولت سے مستفید ہو۔اپنے ایک بیان میں نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے واٹرفلٹریشن پلانٹس سے یومیہ ہزاروں افراد استفادہ...