Express News:
2026-07-24@00:46:35 GMT

طالبان کے افغانستان میں دہشتگرد نیٹ ورک عالمی خطرہ بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

عالمی ماہرین اور ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان رجیم کے آمرانہ اور ظالمانہ دور میں ملک دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کا مرکز بن چکا ہے، جو نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔

معروف عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے رپورٹ کیا کہ طالبان ایسے دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کر رہے ہیں جو خطے اور دنیا بھر میں دہشتگرد کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔

نائن الیون جیسے واقعات سے بچنے کے لیے طالبان پر مزید پابندیاں سخت کی جائیں اور افغانستان میں پرامن سیاسی قوتوں کی حمایت کی جائے، جریدے نے تجویز دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے 6 ہزار سے زائد دہشتگرد سرحدوں سے باہر بھی کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گزشتہ سال پاکستان میں فتنہ الخوارج نے 600 سے زائد حملے کیے، جبکہ افغانستان سے چینی کاروباری منصوبے اور تاجکستان میں سرحد پار اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنا ایسے حالات میں خطرناک ہوگا اور دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کیے جانے کی صورت میں افغانستان پر عالمی پابندیاں مزید سخت ہونی چاہئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغانستان میں

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار