سانحہ ڈوڈی پورہ کو 20 سال بیت گئے، کشمیری شہداء کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ بھارتی قابض افواج کی بربریت، ظلم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رقم ہے۔
بھارت کے زیرتسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں حقِ خود ارادیت کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔
22فروری 2006، ایک ایسے ہی المناک دن کی یاد دلاتا ہے جب ڈوڈی پورہ کرکٹ گراونڈ کو خون میں نہلادیا گیا۔
بھارتی قابض فوج نے کرکٹ کھیلتے معصوم نوجوانوں پراندھا دھند فائرنگ کرکے 4 کوشہید اور دیگر کو شدید زخمی کردیا۔
اس انسانیت سوز واقعے پر مقامی افراد نے سڑکوں پر آکر بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
شہدائےڈوڈی پورہ کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظرہیں جبکہ اس واقعہ پربھارتی اور عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے۔
پاکستانی قوم ہر سال اس روز اپنے کشمیری بھائیوں کے غم میں شریک ہوکربھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :