’اب تو زمبابوبے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ڈر لگ رہا ہے‘، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست پر بھارتی صحافی ٹیم پر پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد بھارتی عوام اور کرکٹ تجزیہ کاروں نے انڈین ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی۔
معروف بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھارتی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے آج دکھا دیا کہ ہم اتنے اچھے نہیں تھے جتنے پچھلے ڈیڑھ سال سے دعویٰ کیا جا رہا تھا۔
Never seen an arrogant Nation and pundits crashing like this after just one loss? Sari Hawa Nikal Gai Sara Confidence shatter ho Gia
By the way Gupta talking sense here #T20WorldCup pic.
— Faisal Ranjha (@ranjha001) February 22, 2026
گپتا نے مزید کہا کہ اب زمبابوبے اور ویسٹ انڈیز بھی بہت بڑی ٹیمیں لگنے لگی ہیں۔ ان کے مطابق بھارت کی رنز بنانے کی رفتار اتنی بری تھی کہ ان کا رن ریٹ اسٹاک مارکیٹ سے بھی زیادہ گر گیا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے ایک واضح حکمت عملی اپنائی جو کامیاب رہی۔ انہوں نے بھارتی بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے کے باوجود ٹیم کی بیٹنگ میں ایگو اور تکبر غالب تھا، اور کامن سینس کی کمی واضح تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ انڈیا شکست وکرانت گپتا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ انڈیا شکست وکرانت گپتا
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔