Jasarat News:
2026-07-23@23:53:08 GMT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کمزور ہوگئے ہیں۔

اتوار کو سپر 8 کے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دی۔ اس نتیجے کے بعد بھارت کے لیے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ گروپ 1 میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، اور صرف ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس شکست کے ساتھ بھارت کا نیٹ رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہ اس وقت منفی 3 پر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کو سپر 8 میں اپنے باقی دو میچز (زمبابوے اور ویسٹ انڈیز) بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے اور انہیں دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ممکنہ صورتحال کے مطابق، اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کو شکست دے، زمبابوے اپنے تمام میچز ہارے، اور بھارت اپنے باقی دونوں میچز جیت لے، تو تینوں ٹیمیں 4-4 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہوجائیں گی۔

ایسی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کے حساب سے ہوگا، اور بھارت کی پوزیشن اس وقت کافی کمزور نظر آ رہی ہے۔ یوں بھارت کے لیے صرف جیتنا ہی نہیں، بلکہ بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا بھی ضروری ہو گیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ سیمی فائنل بھارت کو

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی