Jasarat News:
2026-07-23@23:29:24 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

احمد آباد: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔

نریندر امودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے تاہم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت ٹیم 19 ویں اوورز میں 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور جنوبی افریقا کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 20 کے اسکور پر گر گئیں، جس کے بعد تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے ڈیوالڈ بریوس کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر 97 رنز کی زبردست پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ڈیوالڈ بریوس 45، رائن رکلٹن سات، کوئنٹن ڈی کاک چھ، کپتان ایڈن مارکرم چار اور مارکو جینسن دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبز 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے عمدہ بولنگ کی بدولت 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ارشدیپ سنگھ نے 2، ورون چکرورتی اور شیوم ڈوبے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس طرح جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی