ٹرمپ کی خوشنودی کیلیے قومی وقار کی قربانی کسی صورت قبول نہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی خوشنودی کے حصول کی فضول خواہش پر فلسطین سے متعلق قومی پالیسی کی قربانی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کی نام نہاد امن بورڈ اجلاس میں شرکت اور فوج کو غزہ بھیجنے کا فیصلہ قوم کے وقار کے منافی ہے۔ حکمران غیر مقبول بھی ہیں اور نااہل بھی ہیں ۔ فارم 47 کی حکومت کے یکطرفہ فیصلوں، آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف اور مؤثر بلدیاتی نظام کے حق میں عید کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلے گی۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے پنجاب میں غربت کی شرح میں اضافہ ، کسانوں کی حالت زار ، اسکولوں کی فروخت اور گورننس کے بحران کے باوجود وزیراعلیٰ مریم نواز کے 11 ارب کے پرتعیش طیارہ خریدنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مسائل کے باوجود حکمران خاندانوں کی عیاشیوں میں کوئی فرق نہیں پڑ رہا، پورے نظام سے ہی جان چھڑانا ہوگی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مقتدرہ نے نااہل حکمران خاندانوں کو قوم پر مسلط کیا ہے، معیشت تباہ حال ہے ، گزشتہ 6 برس میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت ملک میں مجموعی لحاظ سے غربت کی شرح 31 فیصد جبکہ پنجاب میں 42 فیصد تک ہے ، پنشن میں کٹوتی کے خلاف پنجاب کے سرکاری ملازمین احتجاج کررہے ہیں، صوبے کا کسان پریشان ہے، 11 ہزار سرکاری اسکولوں کی نج کاری کردی گئی، صوبے میں ایک کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، 39 سو روپے فی من امدادی قیمت کے اعلان کے باوجود پنجاب میں کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی، چھوٹا کسان موجودہ گندم کی فصل کے بارے میں پریشان ہے، وزیراعلیٰ ان گمبھیر مسائل کے باوجود کارکردگی کے اشتہارات دے رہی ہیں، انہوں نے ذاتی استعمال کے لیے اربوں کا جہاز خرید لیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بے چینی اور بدامنی ہے ، عوام اور سیکورٹی اداروں میں خلیج بڑھ رہی ہے، چاروں صوبوں کی حکومتوں کے درمیان میں بری کارکردگی کا مقابلہ جاری ہے۔ قومی معیشت مسلسل بحران کی زد میں ہے ، آئی پی پیز سے معاہدوں کے باوجود بجلی کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی، حکومت نے شمسی توانائی پر وضح پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے جس سے تاجر سمیت ہر طبقہ پریشان ہے، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں بلدیاتی نظام غیر مؤثر ہے ۔ رمضان کے بعد عوامی بیداری کی بھرپور تحریک چلے گی ، قوم حق کے لیے بھرپور آواز اٹھائے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کے حکمران تو کیا اپوزیشن بھی ٹرمپ سے خوفزدہ ہے۔ افواج پاکستان کاحماس کو غیر مسلح نہ کرنے کے عمل کا حصہ بننے پر وزارت خارجہ کی وضاحت غیر منطقی ہے ، پاکستان کے حکمران ٹرمپ کو کیسے انکار کرسکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں حماس کو تمام صورتحال کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے، اسرائیل امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، تاہم ان معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف ایک لفظ نہیں بولے اور ٹرمپ کی تعریفوں میں مشغول رہے ، پاکستان کے حکمران قوم کے وقار کا سودا نہ کریں ، غزہ بورڈ کا حصہ بننے سے انکار کیا جائے ، حکمرانوں نے یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں مشاورت اور کابینہ کی منظوری کے بغیر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑے ، اسی فورم پر کشمیریوں کے لیے بھی بھرپور آواز بلند کی جائے۔ ٹرمپ کی مدح سرائی کرنے والے اُس سے پوچھیں کشمیر پر ثالثی کا کیا بنا؟۔صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے، سابق وزیراعظم کو علاج کی تمام سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزارت یا کرکٹ بورڈ کی سربراہی میں سے ایک عہدے کا انتخاب کریں، ادارہ جاتی کرکٹ کے خاتمے سے بحران میں اضافہ ہوا، غریب نوجوان کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کی سہولت سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بنگلا دیش جماعت اسلامی نے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی اور پونے 3 کروڑ کے ریکارڈ ووٹ لیے۔
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی نے کے باوجود نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کی
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی
جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔
معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔