وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ یہ اقدام اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی قانون کے دائرہ کار میں اور یورپی حکومتوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف غیر قانونی اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے فیصلے کے جواب میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یورپی حکومتوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو، جو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی سرکاری شاخوں میں سے ایک ہے، دہشت گرد ادارہ قرار دیا ہے، اس لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے اصول پر مبنی کارروائی کرے گی۔

وزارت خارجہ نے 2019 میں منظور ہونے والے قانون "امریکہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے خلاف انتقامی اقدامات" کے آرٹیکل 7 کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام ممالک جو کسی بھی طرح سے اس سلسلے میں امریکہ کے فیصلے کی تعمیل یا حمایت کرتے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے اس اقدام سے مشروط ہوں گے۔

اس بیان کے مطابق اس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اور اس کی شقوں بشمول آرٹیکل 4 کا حوالہ دیتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو اس قانون کے تابع سمجھتا ہے اور ان کی شناخت اور دہشت گرد تنظیموں کے طور پر اعلان کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے آخر میں تاکید کی ہے کہ یہ اقدام اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی قانون کے دائرہ کار میں اور یورپی حکومتوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران کے یورپی یونین کے رکن ممالک قانون کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ